وہ رحم جس کی توقع ہم دوسروں سے کرتے ہیں وہ دراصل ہمیں خود خود پر کرنا تھا۔ ہم سے بہتر کوئی ہماری شیطانیت کو نہیں جانتا۔ اس کے لئے ہمیں خود کو معاف کرنا تھا۔ ہم سے بہتر کوئی ہمارے زخموں سے نہیں واقف ان پہ ہمیں شفقت سے مرحم لگانا تھا۔ اپنے اندر کے سہمے ہوئے مجھے کو آگے بڑھ کر خود گلے لگا لیں ورنہ کسی دوسرے کی مسیحائی کے انتظار میں وہ ساری عمر آپ کے وجود کے اندر سسکتا رہے گا۔
نفرت اور بغض بڑے حقیقی جذبات ہیں۔ کرہ ارض پہ کوئی ایسا انسان بھی ہے جو یہ کہہ سکے کہ وہ کبھی ان احساسات سے نہیں گزرا؟جس کے دل میں کبھی کسی کی نفرت نے اسے قتل کرنے کی خواہش نہ پیدا کی کو؟ جس نے خود کو کبھی حسد کی آگ سے نہ جھلسا ہو؟
کتنا اچھا ہوتا جو اگر ہم یہ دنیا کی دھکم پیل کو چھوڑ کر کسی خاموش جنگل میں جا کر بصیرا کر سکتے۔ لیکن یہ غیر حقیقی ہے۔ بنا مقصد کے کوئی جی سکتا ہے؟ تب تو وہ سکون ہی ہمیں پاگل کر دیتا۔
تم میرے سامنے مجسم مجسمہ آزادی ہو۔
بیڑیاں صرف پاؤں میں نہیں سوچوں پہ بھی ہوتی ہیں۔ اور لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے کسی کے پر کاٹ کر اسے زمین پر بے بسی سے پھڑپھڑاتا دیکھنا۔
ایسے اقدار کو آگ لگا دو جو تمہاری تخلیقی صلاحیت اور سوچ کو مقفل کر دے۔
عشق کرتے ہو تو آلودہ شکوہ کیوں ہو؟
شہد کے لہجے میں تلخی نہیں آیا کرتی
اس نے آپ کو تین دن تک گروی رکھا ہے۔
اس نے مجھے چار سال تک جیل میں بھی رکھا تھا۔ میں اسے ہزار بار معاف کر سکتا ہوں۔
🖤
Everyone thinking it's fictional characters who have raised my standards so high..
meanwhile my bestfriend: "only a genius could love a woman like you"
:ایک بار کسی نے مجھ سے کہا تھا
جو رزق اور عزت تمہاری تقدیر میں لکھ دی گئی ہے وہ تمھیں مل کر رہے گی چاہے تمہارے مد مقابل کوئی کتنا ہی قابل شخص کیوں نہ ہو۔
In a world where everybody says I love you too in reply of "I love you"
find someone who says
"I love you more than yesterday."
🖤✨
اور پھر وہ مشرقی آنکھیں پورے کا پورا عالیان لے ڈوبی۔
🖤
کیا وہ جس کی نگاہ میں اس کا برا کام آراستہ کیا گیا کہ اس نے اسے بھلا سمجھا ہدایت والے کی طرح ہو جائے گا اس لئے آللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور راہ دیتا ہے جسے چاہے تو تمہاری جان ان پر حسرتوں میں نہ جائے اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
سورۃ فاطر~
باقی سب لوگوں کی طرح میرا بھی مسئلہ یہی ہے کہ میں جس رحم کی توقع خدا اور اس کی مخلوق سے کرتی ہوں بذاتِ خود اسے ایگزیکیوٹ کرنے سے قاصر ہوں۔
میں تمہارا انتظار کروں گی۔
کیوں؟
کیوں کہ مجھے تمہاری مدد چاہیے۔کیا تمھیں بھول گیا کہ تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا؟ تمھارے اوپر میرا ایک احسان ہے۔۔
اور تم نے قسم اٹھائی تھی کہ تم کبھی مجھے نہیں پکارو گی۔
میں اپنی قسم کا کفارہ ادا کروں گی۔ ڈونٹ وری۔
شام سات بجے۔
میں نہیں آؤنگا۔
کیوں؟
کیوں کہ میں زندگی میں آگے بڑھ چکا ہوں کشمالہ بی بی۔
میں نے تمھیں پہلے سال ای میلز لکھی تھی۔
تم نے جواب نہیں دیا۔پھر میں نے تمھیں چھوڑ دیا۔ اور جسے چھوڑ دیا اسے چھوڑ دیا۔ اب تم یوں اچانک میری زندگی میں نہیں آ سکتی۔
تم نے میری بہن کی جان بچائی تمہارا شکریہ۔ لیکن میں اب تمہارے لئے کچھ نہیں کر سکتا۔ نہ کروں گا۔
میں شادی کر رہا ہوں۔ اور اس وقت میں نہیں چاہتا ہمارے راستے ٹکرائیں۔
شادی کر رہے ہو تو میری مبارکباد قبول کرو۔ مر رہے ہو تو فاتحہ۔
سب کے لئے یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دوسروں کی باتوں پر غور مت کرو، وہ تمھیں نہیں جانتے، ان کی آراء کو اہمیت مت دو، ان کی تنقید کو نظر انداز کرنا سیکھو۔ تم کیا ہو یہ تم جانتے ہو۔ دوسروں کے الفاظ کو اپنی شخصیت کی پہچان مت بننے دو۔ لیکن یہ کرنا بہت مشکل ہے۔ بہت بد صورت، تکلیف دہ سست اور طویل پراسیس۔
اور اگر کبھی کوئی تم سے کہے کہ تمہارے الفاظ اور اعمال ایک دن تمہارے پاس لوٹ کر آتے ہیں تو مان لینا کیونکہ ایسا ضرور ہوتا ہے۔
✨
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain