آدمی گر جدید ہو ہی گیا
تو بلندی کی انتہا چومے
عبید رضا عباس
بات تو پیر چومنے کی ہے
ان کا کہنا ہے پارسا چومے
عبید رضا عباس
وقت کے ہاتھ سے نکل کر عبید
جیسے چاہیں ابھاریے جیون
ع ر ع
کیونکر میں رتجگوں سے بگاڑوں بھلا عبید،
تم نے میرے خواب میں آنا تو ہے نہیں۔
عبید رضا عباس
آنکھ میں بسنے والی کی مرضی
بہہ رہے اشک تک نہیں پونچھے
عبید رضا عباس
دُکھ مَری سانس سے مخاطب ہے،
تو ابھی ہے اِدھر، نہیں نکلی؟
دیکھ آسائشوں کی بد حالی،
سوچ کچھ سوچ کر نہیں نکلی. ـ
عبیدؔ رضا عباس
اس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا 
عادت بنا کے دل کی ،سنبھلنا محال ہے
ع ر ع
پرندے حوصلہ قائم اڑان میں رکھنا
ہر اک نگاہ تجھی پر ہے دھیان میں رکھنا
منگل نسیم
شعر کہنے کی جستجو میں عبید
سامنے درد لا دھرے اپنے
ع ر ع
اس تباہ حال زندگی کا عبید،
بوجھ سہتے ہیں اور کتنے دن؟
نوٹ
"سہنا ہے" بھی پڑھ سکتے ہیں)
عبید رضا عباس
تم ہو مغرور کیا کیا جائے؟
دل ہے مجبور کیا کیا جائے ؟
چاہنے والے خود بخود مجھ سے
ہو گئے دور, کیا کیا جائے ؟
عبید رضا عباس
تمام شہر اسے ڈھونگ جانتا ہے تو پھر !
مجھے وہ شخص اداکار کیوں نہیں لگتا ؟
شاعر نامعلوم
سادگی اوڑھنا بچھونا سہی
چال چلنا ہمیں بھی آتا ہے
ع ر ع
دھول انا کی ہٹائیے صاحب
شاید اچھائیاں نظر آئیں
عبید رضا عباس
جانے کیسے تلاش لاتا ہوں
ہر مصیبت میں زندگی کے لیے
عبید رضا عباس
سادگی سے عبید پوچھتے ہیں
کیا معانی ہیں صاف نیت کے
۔۔
پہلے خالق ہے لازم و ملزوم
پھر پجاری تماری مورت کے
عبید رضا عباس
اس نے پوچھا جو الوداعی کا
سر جھٹک کر کہا ہے بسم اللہ
عبید رضا عباس
شعر کہیں یا نثر ، جو کہ چاہے ۔
۔
ڈٹ گئے اپنی کہی بات پہ ہم
نہ اصولوں پہ کیا سمجھوتہ
ع ر ع
تھوڑی سی روشنی ہے اسے جو بھی لوٹ لے
جگنو میاں کے پاس خزانہ تو ہے نہیں
مظفر حنفی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain