ضلع تلہ گنگ سے یہاں کوئی آن لائن ہے کیا ؟
احترام روشنی کی اس سے بڑھ کر کیا مثال
جل رہا ہے آگ میں لیکن دیا خاموش ہے
ف ع ب
میرے محبوب شاعر اور قدآور ناقد اعلی جناب فیض عالم بابر کا شعر ہے ۔
دیکھتا ہے کون بابر کا کا کیا کردار ہے
جس سے جو منسوب قصہ ہو گیا تو ہو گیا
کھو کر مجھے ڈھونڈو گے تو فریاد کرو گے
جب میں نہ ملو گا تو بہت یاد کرو گے
بجھ گئے ہیں مشقتوں کے چراغ
اب ارادوں میں وہ تپش نہ رہی
ع ر ع
نظم "انا" ۔
پھر سے آو انا انا کھیلیں
آپ اپنی انا ، میں اپنی انا
حد سے بڑھ چڑھ کے پیش کرتے ہیں
اور تکبر کا آسرا لے کر
خواب اک دوسرے کے روندتے ہیں
نہیں ہوں میں نظر نواز
آپ کو کیونکر ایسا لگتا ہے
جو ہے جیسا ہے
بس وہ اچھا ہے
آپ اپنے غرور کو
پھر بنام انا ، سنواریں ذرا
دیکھتے دیکھتے انا اپنی
پھر سے دونوں ہی پیش کرتے ہیں
چھپ کے پھر ٹھنڈی آہیں بھرتے ہیں
پھر سے آو انا انا کھیلیں
آپ اپنی انا
میں اپنی انا
حد سے بڑھ چڑھ کے پیش کرتے ہیں
عبید رضا عباس
اس کی خاطر جگہ نہیں دل میں
سوچ جس کی دماغ میں آئی
عبید رضا عباس
کنارِ نہر بنفشے کی جھاڑیوں کے قریب
وہ سوگوار کھڑی تھی اک اجنبی کے لیے
علامہ طالب جوہری
دوسرا کون عظیم تر ہے عبید
رنگ اوروں کا کیوں چڑھائیں ہم
عبید رضا عباس
احباب! شعر کا مزا لیجیے۔
میرا کہنا، دلیل حق کی سند
آپ کو بس یقین کرنا ہے
عبید رضا عباس
خوب سے خوب تر ہیں قرب میں پر
جس کی خواہش تھی مل نہیں پایا
عبید رضا عباس
ساتھ خوابوں میں بھی نہیں چھوڑا
منافقوں نے پریشانیاں بڑھانی ہیں
سو خوب سوچ سمجھ کر ملائیے گا ہاتھ
عبید رضا عباس
خواہشوں کو زباں پہ لانا ہے
زمیں کو آسماں پہ لانا ہے
عبید رضا عباس
صبر کے گھونٹ پی رہے ہیں ہم
کس توقع پہ جی رہے ہیں ہم
عبید رضا عباس
بہت ہے دھوم یہاں تیری وضع داری کی
ہمیں بھی آج ترا رکھ رکھاؤ دیکھنا ہے
نجمہ خان
رخ انور یوں سامنے لا کر
جی جلائیں نہ دل جلوں کے مزید
عبید رضا عباس
عالم حیرانی
کبھی کبھی دماغ ذہانت کی پست درجے کا ہمراہی بن جاتا ہے اور اس سبب مجھے خود اپنے دماغ پہ کوفت آتی ہے
لیکن کبھی کبھی دماغ ، ذہانت کے اس اوج کمال کو چھوتا ہے کہ میں چیں بہ جبیں ہوتے ہوئے استفہامیہ خود کلامی سے خود کو کئی بار حیران کرتا ہوں ۔
عبید رضا عباس
محفل میں دیکھ کر مجھے طنزا وہ ہنس پڑے
میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ جلنا نصیب ہو
عبید رضا عباس
جسے بھی خود سے زیادہ عزیز رکھا ہے
ہمارے واسطے وہ ہی وبالِ جان بنا
عبید رضا عباس
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain