Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

نیا کچھ بھی نہیں تعارف میں
آپ اچھے ہیں اور برا ہوں میں
عبید رضا عباس

Abeed
 

ایک شعر
۔
نجانے کون سے خدشے کو دل نے جا دے دی
بکھر کے پھر مری امید تار تار ہوئی
عبید رضا عباس

Abeed
 

دکھ ہزاروں چھپا لیے اپنے
مل رہا ہوں ہنسی خوشی سب سے
ع ر ع

Abeed
 

ساتھ چلنا مصلحت بھی اور مجبوری بھی ہے
راستہ تو کاٹنا ہے ہمسفر جیسا بھی ہو
نسیم نکہت

Abeed
 

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ۔
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

Abeed
 

ہے تعلق تو انا چھوڑنی ہو گی اک دن
تجھ سے روٹھی ہوں تجھے آ کے منانا ہو گا
انجم رہبر

Abeed
 

بنا ہے تختۂ گل ہائے یاسمیں بستر
ہوا ہے دستۂ نسرین و نسترن تکیہ
چچا غالب

Abeed
 

گھر کیا ہے ، گھر کے لوگوں کو معلوم تک نہیں
ہر شخص اپنا حاشیہ لے کر سمٹ گیا
اسحاق اثر اندوری

Abeed
 

کتنا پھیلے گا یہ اک وصل کا لمحہ آخر،
کیا سمیٹو گے کہ اک عمر کی تنہائی ہے۔
رضی اختر شوق

Abeed
 

استاد محترم نے کیا خوب کہا تھا ۔
وفا کرے تو اسے روٹھنے کا حق بھی ہے
بس التفات کہاں تک جواب میں آئے

Abeed
 

ہر کوئی اپنے فن میں طاق ہے ، سو
کیوں کسی سے مقابلہ کرنا
مشورہ سب سے کیجیے گا مگر
دل کی باتوں پہ اکتفا کرنا
بے ضمیروں کی دوستی ہے فضول
جتنا ممکن ہو فاصلہ کرنا
عبید رضا عباس

Abeed
 

خوب سے خوب تر کی خواہش میں
اپنی وقعت بھی چھن گئی ہم سے
عبید رضا عباس

Abeed
 

بھول جانے کو سمجھتا ہے گناہ
یاد کرتا ہے مرا دل اس کو
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہے شکایت مجھے اپنے دل سے
بھول پایا نہ مکمل اس کو
عبید رضا عباس

Abeed
 

دکھ تو یہ ہے کہ تیرے بعد بھی ہم
بس ترے نام سے پکارے گئے
ع ر ع

Abeed
 

لگ گئی ہے ہوا زمانے کی
تم بھی اپنا مفاد دیکھو گے
عبید رضا عباس

Abeed
 

طنز کے تیر چلائے اور پھر
کہا از راہِ تفنن تھا یہ
عبید رضا عباس

Abeed
 

لکمنی ہے نہ ہی مِیرَا ہے تُو
کیوں ترے نام کی مالا جپتے
عبید رضا عباس

Abeed
 

اسے پلا کر وش کا پیالا پریم کی بھاشا بھول گئے
میرا کو بدنام کریں گے میرا کے گھر والے لوگ
جنت مکانی استاد محترم

Abeed
 

دو شعر
کر رہے ہیں نصحیتیں لیکن
آپ خود کیوں عمل نہیں کرتے
۔ ۔ ۔
ذرا فرصت نہیں ہے رونے سے
ہم سکون ایک پل نہیں کرتے
عبید رضا عباس