تو تھا مزاج شناسوں میں ہر دفعہ اول
میں بھول کر بھی تری نیکیاں نہ بھولوں گا
ع ر ع
جس جگہ صرف غرض ہو احساس نہ ہو
کون سمجھے گا طبعیت یا مزاجوں کو وہاں
بولنا چاہیے مظلوم کے حق میں جس جا
موت آتی ہے ادیبوں کے رواجوں کو وہاں
عبید رضا عباس
تعلی
میں جھانکتا ہوں گریباں میں لازمی اپنے
کہ میں نے خود کو بھلے کی مثال دینی ہے
عبید رضا عباس
ہمزاد کی صلاح ہے کمتر نہ اس کو جان
بہتر یہی ہے دوست منافق نہ ساتھ لے
ع ر ع
جانشین ساغر نظامی آبروئے غزل جنت مکانی اسحاق اثر اندوری
چار قدموں کے لیے بھی پا پیادہ زندگی
کر رہی ہے کس قدر نخرے زیادہ زندگی
تو کہیں کی شاہزادی ہے تو اتنا جان لے
میں بھی ہوں اپنے وقت کا شہزادہ زندگی
لمحہ لمحہ صدیاں گن کے دے چکے ہیں عمر کو
اور تیرا اب بتا کیا ہے ارادہ زندگی
تو ردا اپنی اگر تبدیل کرتی ہے تو کر
ہم بدل سکتے نہیں اپنا لبادہ زندگی
جس میں تیرے ساتھ تھا اسحاق اثر کا نام بھی
وہ ورق تو آج بھی رکھا ہے سادہ زندگی
منتظر صرف ایک کن کی ہیں
میں جو رکھتا ہوں خواہشیں دل میں
عبید رضا عباس
ذہن کیسے سکون پائے ، جب
دل میں بے چینیوں کا ڈیرہ ہو
عبید رضا عباس
ایک مدت سے کہہ رہے ہیں عبید
الجھنوں میں ہے زندگی فی الحال
عبید رضا عباس
نظم: بلا عنوان
کتاب: زندگی کلیشے ہے ۔
شاعر: افتخار حیدر
۔ ۔ ۔
سانس چلنے والی تھی
شام ڈھلنے والی تھی
غم گزرنے والا تھا
زخم بھرنے والا تھا
اشک تھمنے والے تھے
دل سنبھلنے والا تھا.......!!
سب بدلنے والا تھا
تو کہ پھر چلی آئی.....!!

ہر ابتدا کی لازمی اک انتہا بھی ہے
جو عبد مصطفٰی ہے کسی کا خدا بھی ہے
عبید رضا عباس
بد قسمتی سے لوگ وہ جیون میں آ گئے
آتی نہیں ہیں راس وفاداریاں جنھیں
ع ر ع
آج تمھاری خون خواری پہ حیرت ہے حیوانوں کو
تم تو کل تہذیب سکھانے نکلے تھے انسانوں کو
نامعلوم
کبھی تو پوچھ معانی خوشی کے ان سے بھی
غموں کا ساتھ نبھاتے ہوئے جو زندہ ہیں
عبید رضا عباس
"اب بھی کچھ اعتبار باقی ہے"
ع ر ع
شبیب بن بحرہ، وردان بن مجالد اور ان کے گرو عبدالرحمن ابن ملجم پہ لعنت بے شمار
شرم آئی نہ ابن ملجم کو
اسد اللہ پہ وار کرتے ہوئے
ع ر ع
😑😔
امام علی علیہ السلام جب بھی ابن ملجم لعین کو دیکھتے تو یہ شعر پڑھتے تھے ۔
اُرِیْدُ حَیَاتَہ وَیُرِیْدُ قَتْلِیْ ۔
مَیں تو اس کی زندگی چاہتا ہوں اور وہ مجھے قتل کرنا چاہتا ہے ـ
مومنین میں سے کچھ ایسے ہیں جنھوں نے خدا سے کیا ہوا عہد پورا کر دیا ۔ ان میں وہ بھی ہیں جنھوں نے اپنی منت پوری کر دی اور وہ بھی ہیں جو انتظار کر رہے ہیں ۔ ان میں کسی طرح کی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔
سورہ احزاب: آیت 23
علی نے دے دیا قربانیوں میں گھر سارا
نماز بچ گئی اسلام اطمینان میں ہے
ع ر ع
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain