Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

دیکھ کر کامیابیاں میری
حاسدوں کے لٹک گئے ہیں منہ
عبید رضا عباس

Abeed
 

یاران نکتہ داں کےلیے
مُجھے یہاں کوئی مُجھ سا نظر نہیں آتا
مَیں تھک گیا ہوں فرشتے شمار کرتے ہوئے
رفیع رضا
خدا گوا وہ فرشتہ صفت عبید ہی ہے
دل آنکھوں میں لیے ہر آنکھ دیکھتی ہے جسے
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیفیت
ترس نہ جائیں کہیں ہونٹ اب ہنسی کے لیے
اثر مزاج میں تحلیل ہو گئے آنسو
ا ا ا

Abeed
 

یہ بھیڑ شہر شور شرابہ یہ بھاگ دوڑ
اکتاہٹوں کا بوجھ ہے ہلچل کی زندگی
ا ا ا

Abeed
 

ہم اپنے خواب بھی آئینہ دار رکھتے ہیں
نہ ہم سے گفتگو کرنا پہلیوں والی
ا ا ا

Abeed
 

غزل
کہاں تک چلے گی مسلسل اداسی
مرے ساتھ، میں تو ہوں پاگل اداسی
بہت جس سے امید کی موسموں نے
گیا وہ بھی برسا کے بادل اداسی
گزرتے ہیں جب بھی تمھاری گلی سے
لپٹتی ہے پاؤں سے پاگل اداسی
کہیں تو ہمیں سر چھپانا پڑے گا
تو اپنے ہی گھر ہم کو لے چل اداسی
ہے تیرے پس و پیش ہنگامہ برپا
مرے آس پاس ایک جنگل اداسی
اسحاق اثر اندوری

Abeed
 

کیسی گھٹیا ترین پسند ہے لوگوں کی۔
تھرڈ کلاس شاعری جگالی اور کلیشے ۔
اگر شاعری سے شغف رکھتے ہیں تو اساتذہ کا کلام پڑھیں جو معیاری بھی ہے اور آفاقیت و ابدیت کا حامل بھی ۔

Abeed
 

آداب احباب !
مجھے ایک منفرد سا نام بتائیں جسے میں بطور تخلص استعمال کر سکوں ۔
پیشگی شکریہ ۔

Abeed
 

سہل اب تک وہ کہہ نہیں پائے
اور تمنا دقیق کہنے کی
عبید رضا عباس

Abeed
 

وقت ، انسان کی چال چلتے ہوئے
تیز سے تیز تر ہوا جائے
ع ر ع

Abeed
 

شعر ذرا سی تبدیلی کے بعد
تمھارے چاہنے والے بھی نہیں لیکن
تمھیں ہماری طرح اور کون چاہے گا
سجل کانپوری

Abeed
 

آفاقیت ، عالمیت اور ابدیت کا شعر
معیار زمانہ تو کبھی کچھ ہے کبھی کچھ
تو کیسی ترازو میں مجھے تول رہا ہے
حضرت پروفیسر وسیم بریلوی

Abeed
 

میں چل رہا ہوں کہ چلنا بھی ایک عادت ہے
یہ بھول کر یہ رستہ کہاں کو جاتا ہے
پروفیسر وسیم بریلوی

Abeed
 

نہیں آتا منافقوں کو یقین
دیجیے مت صفائیاں ان کو
عبید رضا عباس

Abeed
 

زہر رکھتی ہے سانپ کے جیسے
آپ کی سوچ آپ کے جیسے
عبید رضا عباس

Abeed
 

احباب! شعر دیکھیے
سوچ قاصر ہے سوچنے سے جسے
سوچ اس کی کہا لے آئی ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہم نے مخلص عبید ڈھونڈ لیا
زندگی کی تلاش ختم ہوئی
ع ر ع

Abeed
 

شاکے
ادھر تو سب دل جلے ہیں -

Abeed
 

پچاس لڑکیوں کو میسج کرنے کے بعد ایک بے ہودہ لڑکی سے کہتے ہیں میں ایسا ویسا بالکل بھی نہیں
اخے ، ایڈے تسی حاجی ثنااللہ دے پتر

Abeed
 

واللہ باخدا
ان اگنت اچھے اور برے کام کیے لیکن کبھی کسی کا رنگ خود پہ چڑھانے کی کوشش نہیں کی
یہ اور بات کہ
بہت سوں نے ہمارے انداز اپنانے کی ناکام کوششیں کی ہیں اور ناکام کوششیں کرتے رہیں گے
میرے دوست کا جملہ ہے کہ
"شوق ہونا ضروری نہیں، ماسٹر ہونا ضروری ہے"
کہنے کو تو بہت کچھ ہے ابھی کے لیے یہی کافی ہے
"چلتے بنو" .l5
عبید رضا عباس