Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

دل بھی اداس ہے کوئی مرہم نہیں لگا
"ڈھلنے لگی ہے رات کوئی گیت گائیے"
س ک

Abeed
 

تمھارے چاہنے والے ہیں اتنے
ہماری کیا ضرورت پڑ گئی ہے
حسن کاظمی ابن ناصر کاظمی

Abeed
 

تازہ واردہ
حاصلِ زندگی وہ شخص ہے جو
دیکھنا تک بھی گوارا نہ کرے
ع ر ع

Abeed
 

انتخاب
خوف خدا نہیں رہا وعدوں کو توڑ کر
جاتا ہے مجھ سے دور محبت کو چھوڑ کر
لازم نہیں رہا سجل اب اس کے واسطے
بس اک صدا پہ جو چلا آتا تھا دوڑ کر
سجل کانپوری

Abeed
 

ساتھ چلنا مصلحت بھی اور مجبوری بھی ہے
راستہ تو کاٹنا ہے ہمسفر جیسا بھی ہو
نسیم نکہت

Abeed
 

خود کو رکھا ہے ایسی جگہ
کوئی ڈھونڈے تو لا پتہ ہو جائے

Abeed
 

شعر ہو گیا ـ
میرا دعوی نہیں حقیقت ہے
مجھ سا کوئی نہیں انا پرور
عبید رضا عباس

Abeed
 

لڑکیاں ہوں یا لڑکے مطلب سے بات کرتے ہیں
مطلب نکل گی تو کھیل ختم پیسا ہضم

Abeed
 

صاحبو! شعر دیکھو
تو بھی مجبور ہو گیا ہے عبید
ایسی مجبوری کیا رہی آخر

Abeed
 

کیا بتائیں اپنے بارے میں عبید
سب تو چہرے پر لکھا موجود ہے
ع ر ع

Abeed
 

مجھ سا اک گن نہیں عبید ان میں
آپ جن سے مجھے ملاتے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیسی عجیب منطق ہے کہ کسی دوسرے کے انداز تکلم میں بات کرنے سے ہم وہی ہو جاتے ہیں ۔
عجیب لوگ عجیب سوچ ۔

Abeed
 

آج کئی نئے ڈائلاگ لکھے ہیں
جن میں سے ایک یہ بھی ہے ۔
"جب ہم آئیں گے تو دنیا دیکھے گی"

Abeed
 

یوں یقیں پہلی ملاقات میں ہی
کیسے پہچان لیا ہے مجھ کو ؟
عبید رضا عباس

Abeed
 

تم سمجھنے کے جب نہیں قابل
وقت برباد کیوں کریں تم پر

Abeed
 

وہ بھی تم سے دوستی کی آرزو کرنے لگیں
دشمنوں کو اس ادا سے درگزر کرتے رہو
ایک دن دنیا تمھیں تسلیم کر لے گی "اثر" ـ
ہر ہنر کو اپنے آگے بے ہنر کرتے رہو
جنت مکانی اسحاق اثر اندوری

Abeed
 

جنت مکانی استاد محترم اسحاق اثر اندوری کی غزل ملاحظہ فرمائیں .
دو چار بات ہوتی تو سہنا بھی ٹھیک تھا
اب سوچتا ہوں آپ کا کہنا بھی ٹھیک تھا
پوشاک سے ضمیر کی قیمت نہیں رہی
تیور تو زندگی کا برہنہ بھی ٹھیک تھا
شہرت کے بھاؤ تاؤ نے چونکا دیا مجھے
یوں دیکھنے کی حد میں یہ گہنا بھی ٹھیک تھا
دونوں طرف زبان کی تلوار کھنچ گئی
خاموش میرا ایسے میں رہنا بھی ٹھیک تھا
جو چھیننے کو آئی تھی بینائیاں مری
اس روشنی کا آنکھوں سے بہنا بھی ٹھیک تھا
پہچاننے میں کس لیے دھوکہ ہوا (اثر)
چشمہ تو میتی آنکھوں نے پہنا بھی ٹھیک تھا

Abeed
 

یہ جاگنا شب کو، دن میں سونا
کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

Abeed
 

😐

Abeed
 

🤐