Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

میں بتاؤں تو آنکھ بھر آئے
ایک دل نے سہا ہے کیا کیا کچھ
عبید رضا عباس

Abeed
 

غزل
منافقت سے بہت دور ہیں خدا والے
ترے چلن نہیں لگتے ہیں پارسا والے
یہ لوگ اس لیے دنیا کے منہ نہیں لگتے
کہ باقیوں سے جدا کچھ تو ہوں خدا والے
صدا یہ آئی ہے، زحمت کریں مکرر کی
خیال آپ کے ہوتے ہیں انتہا والے
رکھا ہے اس لیے چہرے پہ مسکراہٹ کو
عبید مول لگائیں گے خوش ادا والے
عبید رضا عباس

Abeed
 

کھائے حاضر دماغ بھی ٹھوکر
رہ گزر زندگی کی ایسی ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

"تروینی"
سخت لہجے کو جھلتا ہے کون
سر پہ مجبوریاں بھی اتنی ہیں
زندگی کا مزاج ایسا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

آزمائش ہے زیست میں پل پل
دے سکو گے تم امتحاں کتنے
عبید رضا عباس

Abeed
 

جو کٹھن ہو وہ کبھی سہل بھی ہو سکتا ہے
مشکلیں آتی ہیں پہلے کچھ، آسانی میں
..
یہ محبت ہے میاں کھیل تماشا تو نہیں
فیصلے آپ غلط کرتے ہیں من مانی میں
..
پوچھیے اس سے سبب اس کی اداسی کا عبید
آدمی جو نظرآتا ہے پریشانی میں
..
عبید رضا عباس

Abeed
 

کسی زوال کا خطرہ نہ ذہن میں رکھیے
وطن ملا ہے محمد علی کے صدقے میں ۔
عبیدؔ رضا عباس

Abeed
 

وطن کے نام پہ بھڑکا رہے ہیں جتنے لوگ
وطن کے واسطے اپنا لہو ، نہیں دیں گے۔
عبید رضا عباس

Abeed
 

اس کو بھی مال و زر نے معزز بنا دیا
آداب جس میں ہیں نہ کوئی بات ڈھنگ کی
ع ر ع

Abeed
 

تونڈے عملاں دی لوڑ خالق نوں
سچ جے پچھیں تا اکّا کوئی نئیں
عبیدؔ رضا عباس

Abeed
 

عبید آزمایا ہے مشکل میں ہم نے
مددگار کوئی نہیں ملنے والا
ع ر ع

Abeed
 

ذرا سی بات نجانے کہاں تلک جائے
منافقوں سے تکلم میں احتیاط کرو
عبید رضا عباس

Abeed
 

جرم جڑ سے اکھاڑنا ہے تو
ہاتھ کاٹو ہر ایک ظالم کے
عبید رضا عباس

Abeed
 

لے کے جاؤں کہاں شکایت میں
سارا عالم ہی ظلم پرور ہے
#بلوچستان

Abeed
 

ہنوز موت کی ملتی ہیں دھمکیاں لیکن
نہیں ہے ڈر کہ، طرفدار مَیں علی کا ہوں
علیہ السلام
عبید رضا عباس

Abeed
 

قابلِ اعتبار کون ہے اب
کیا کہیں کچھ پتا نہیں اس کا
عبید رضا عباس

Abeed
 

فقط یہ دوست تری باتوں کے طفیل ہوا
ٹہل رہا ہوں کسی دوسرے زمانے میں
خاک پائے بزرگان ادب
عبید رضا عباس

Abeed
 

شکوہ یہ زبان پر کبھی پہلے نہیں آیا
نادان سمجھ کر ہمیں لوگوں نے ستایا
ع ر ع

Abeed
 

محنت کسی کی رائگاں جاتی نہیں عبید
ان مشکلوں سے ہم نے نکلنا ضرور ہے
ع ر ع

Abeed
 

اس میں کیسے ہو گی روانیت
شعر جبرا جو آپ کہتے ہیں
ع ر ع