Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

رباعی (محمد نصیر زندہ)
زنجیر میں درد کی صدا ہوتی ہے
آزادی بھی قید میں رہا ہوتی ہے
مے خانے میں کوزہ و سبو پیاسے ہیں
ہر دور کی اپنی کربلا ہوتی ہے

Abeed
 

کیوں الجھتے ہو ایک دوسرے سے سے
کوئی شعیہ ہے اور نہ سنی ہے
دو ہی مسلک پیں پوری دنیا میں
اک حسینی ہے اک یزیدی پے
جاوید صبا

Abeed
 

غم حسین میں آنکھوں نے اشک باری کی

Abeed
 

آداب دوستو!
میرا ایک پیغام اس ویب سائیٹ کے مالک تک پہنچا دیں کیونکہ وہ لڑکیوں کے سوا کسی کے ساتھ بات کرنا گوارہ نہیں کرتا ، نہ کرے
لیکن ........!
ایک بات اسے بڑے ہی پیار سے سمجھا دیجیے کہ وہ اس ویب سائیٹ کا مالک ہے سب کچھ اس کے سامنے ہے اور ہر مسئلے کا حل وہ ایک منٹ میں نکال سکتا ہے ۔۔۔
خدارا ان بے ہودہ لوگوں کی آئی ڈیز ختم کرے جو بے ہودہ پوسٹ لگاتے ہیں ، خواہ وہ کسی قسم کی بھی ہوں ۔
یہ تو تھی عاجزانہ التجا
اب جیسے آپ کے پاس ہر مسئلے کا حل ہے اسی طرح ہر آدمی مسئلہ سلجھانے کے فن سے آشنا ہوتا ہے سیدھے طریقے سے نہ ہو تو غلط کا تو ڈر ہی نہیں ۔

Abeed
 

بلاسفیمی کی رٹ لگانے والوں
اس دمادم پہ چند لوگ آنلائن ہیں اور ان میں سے 90 فیصد لوگ گانے بجانے میں لگے ہیں اور باقی دس میں سے 5 فیصد دنیاوی ٹھرک میں ۔
آپ کروڑوں کا شکوہ کرتے ہیں
یہاں چند مسلمان ہیں اور ماشاءاللہ بہت اچھے سے مسلمانی کو بدنام کر رہے ہیں ۔
ٹھیک ہے سوشل سائیٹ ہے لیکن بندہ ایام مقدس کا تو لحاظ رکھ لیتا ہے
خیر .... ! "کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی"
پھر کہتے ہیں توہین مذہب ہو گئی ۔

Abeed
 

لوگوں کو اس مہینے کے تقدس کا بالکل بھی خیال نہیں
پھر رونا روتے ہیں فلاں نے یہ کیا فلاں نے یہ
کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیے جو آپ کر رہے ہیں وہ کیسا ہے
بات آفاقیت پہ منبی ہے
کوئی خود کو غلط نہیں کہتا
ع ر ع

Abeed
 

جلتی آنکھوں سے یہ مرا پرسہ
جلتے بجھتے خیام کے لیے ہے
شاعر ؛ افتخار حیدر

Abeed
 

یہ جو سالے خ کی جگہ ہ لکھتے ہیں یہ کن جاہل استادوں سے پڑھے ہیں ؟؟
ختم کو ہتم

Abeed
 

بے مروت سماج میں ہم نے
کیا بتائیں کہ کیا نہیں دیکھا
یہ حقیقت ہے موت کی، اس نے
کوئی چھوٹا بڑا نہیں دیکھا
کرے بیدار جو زمانے کو
شعر وہ آپ کا نہیں دیکھا
عبیدؔ رضا عباس

Abeed
 

یہ لازمی نہیں میں بتاؤں ہر ایک بات
چہرے پہ جو لکھا ہے کتابوں سے کم نہیں
ع ر ع

Abeed
 

وصل و فراق عشق کا حاصل وصول ہے

Abeed
 

بہت ضروری ہیں کچھ ٹھوکریں سنبھلنے کو
پتا عبید کا لمحوں میں چل نہیں سکتا
ع ر ع

Abeed
 

اس قدر جدتوں کے ہوتے ہوئے
آ رہی ہے کیوں آدمی میں بگاڑ
ع ر ع

Abeed
 

سوچیے پڑھ کے قصہء قابیل
اب عبید اعتبار کس کا کریں
عبید رضا عباس

Abeed
 

آدمیت پر ظلم کرنے کی
انتہا پر عبید پہنچے ہیں
ع ر ع

Abeed
 

ٹرک اڈے کے بعد پیش خدمت ہے ٹھرک اڈہ (دمادم) .b1.d2

Abeed
 

ایک چرواہی ، دن بھر پگ ڈنڈی پر بیٹھی رہتی ہے
اس بستی کا رستہ جب سے ہم بنجارے بھول گئے
حضرت ستیا پال آنند

Abeed
 

ظلم و ستم کے سہنے والوں! یہ بھی کوئی بات ہوئی
آپ سبھی خاموش رہیں گے بولوں تو بس بولوں میں
اسحاق اثر اندوری

Abeed
 

بانٹیے ہم میں نہ نفرت کے سبق
ہم محبت کے طلبگار ہیں بس
ع ر ع

Abeed
 

فائدے میں رہا وہی جس نے
دوست اپنے مزاج کا رکھا
تبھی نظریں چرا رہے ہیں عبید
سامنے ان کے آئنہ رکھا
عبید رضا عباس