اگر وہ جانتا ہے ہر عبید کی الجھن
کھول کر رکھ دیا ہے دل اپنا،
کب وہ سمجھے گا مسئلہ میرا۔
ع ر ع
جو بظاہر نظر آئے وہی ممکن تو نہیں
اک نظر دیکھ کے اندازہ لگایا مت کر
عبید
"اس اداسی کا سبب پوچھنا مت"
یہ ممکن ہے تو بھی نصیری ہو جائے
فضائل علی کے اگر سب سنے گا
علیہ السلام
ع ر ع
اس قدر رنج ہے خوشی مجھ سے
بھول کر بھی مری خبر نہیں لیتی
ع ر ع
آج ہمارا جنم دن ہے ۔
۔ ۔
ایک شعر اپنے نام
غم سے غمگین جو نہیں ہوتا
کون ہو گا عبید کے جیسا
عبید رضا عباس
پھر بھلے تو مقابلہ کر لے
پہلے تو دیکھ لے بساط اپنی
عبید رضا عباس
پھر خسارے میں دن کٹا اپنا
پھر گزر ہاتھ ملتے رات گئی
عبید رضا عباس
تازہ واردہ
لاکھ آسائشیں ہوں پھر بھی عبید
تم نہیں پاس تو خوشی کیا ہے
عبید رضا عباس
وہ نشیلی آنکھ جس کو دیکھ لے
اس کے تو وارے نیارے ہو گئے
عبید رضا عباس
اس کی آنکھوں پہ غزل کہنے کو
کیا لغت کا میں سہارا بھی نہ لوں ؟
عبید رضا عباس
"زندگی فلم ہے ادھوری مگر"
کھوٹ من میں ہزار ہوں لیکن
سچ کی پابند ہے زباں میری
ع ر ع
خاص ہوں میں کسی نظر میں مگر
وہ نظر التفات کی نہیں ہے
عبید رضا عباس
جس طرح رنگ بدلتے ہیں عبید
ان سے گرگٹ بھی سیکھنا چاہے
عبید رضا عباس
کیفیت
رو کے ہنستا ہوں یہ بتاتے ہوئے
ہم سفر میرا ہم مزاج نہ تھا
عبید رضا عباس
میں نہ بھایا تو کیا عجب اس میں
ذوق سب کا بھلا نہیں ہوتا
عبید رضا عباس
زندگی ہر پل عذابوں کی طرف لے جائے گی
ہو سکے تو خواہشوں کو مختصر کرتے رہو
جنت مکانی استاد "اسحاق اثر" اندوری
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن مفاعلن فعلن
جان لو سب "عبید" کا مطلب
سادہ لفظوں میں رب کا بندہ ہے
عبید رضا عباس
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain