مقام ان کو نوازا ہے خوب قدر نے
جو رہ رہے ہیں اب اہلِ ادب کے سائے میں
خاک پائے بزرگانِ ادب
...
عبید رضا عباس
تحفتاً
.....
وصل کا سکھ نہ میسر ہو جنھیں
پاس ہونا بھی انہیں راس نہیں
._.
عبید رضا عباس
تغزل
.....
آنکھیں غرقابِ تعجب سے نہ نکلیں باہر
دیکھنے والوں نے ایسے اسے دیکھا تھا کہ بس
.
عبید رضا عباس
خوش ہوا سن کے فقیروں کی صدا
تم نے خیرات میں خوشیاں دی ہیں
عبید رضا عباس
دل نہ لگتے فریبیوں کو کبھی
سچ کو ہر سو بکھیرنے والے
عبید رضا عباس
کیا خبر کون دل کو بھاتا ہے ؟
غیب کا علم آدمی کو نہیں .
عبید رضا عباس
شاعری کا لطف لیں احباب ..
. . .
نجانے ذہن مشقت میں دھنس گیا ہے کیوں ؟
کوئی تو بن کے مسیحا ادھر اثر گھولے
...
بنا , لے آ ,کوئی میزان اپنی مرضی کا
ہمارے لیکھ نکلنے ہیں کم , جدھر تولے
..
تعجبات کا ہونا تو لازمی ہے "عبید"
ازل کی سوچ نے ذہنوں کے جب نہ در کھولے
.
عبید رضا عباس
قطعہ ـ
ـ
آزمائشیں تو ہیں محبت میں
سر بھی کٹ جاتے ہیں عقیدت میں
موسمِ وصل نذرِ ہجر ہوا
دل سے دل دور ہیں قرابت میں
..ـ..
عبید رضا عباس
ایک بیت
ـ
میرے سخن پہ مہرِ ولایت کا یہ کمال
ادنی 'عبید' اب تو نظرتا ہے بے مثال
ـ
خاک پائے بزرگانِ ادب
عبید رضا عباس
بطورِ خاص
مَیں *دمادم* کے نام پر یارو!
پھنس گیا بدتمیز لوگوں مِیں
عبید رضا عباس
بے وفاؤں کی انجمن ہے بحال
روگ دل کے پرانے والے ہیں
ع ر ع
احمقوں سے رکھیں تعلق کیوں
اپنی عزت عزیز ہے ہم کو
عبیدؔ رضا عباس
آمد کا سلسلہ چلا شام و سحر عبید
دیوی تخیلات کی ہوئی مہربان جب
خاک پائے بزرگانِِ ادب
عبیدؔ رضا عباس
پھر وہی رنگ، تو دکھانے ہیں
تم کو ہر بار آزمانا کیا.. ?
عبیدؔ رضا عباس
ہر چیز دستیاب ہے مجھ کو جہان کی
ہر چیز بد مزا لگے اک شخص کے بغیر
عبید رضا عباس
برے سے لاکھ برا وقت آ گیا لیکن
برے بروں میں بھی بیٹھے ہیں بن کے اچھے ہم
عبید رضا عباس
قطعہ
ـ.ـ
ہے عقیدہ تمھارے بارے میں
پھول بھی کم ہیں استعارے میں
ہم عبید ان کی رہبری میں ہیں
جو ہوئے ہی نہیں خسارے میں
عبیدؔ رضا عباس
کبھی کبھار یہاں کے لوگ اچھی باتیں بھی کرتے ہیں اس لیے خوشی ہے پر اتنی نہیں کہ حمایت کا حق ادا ہو ـ
قطعہ
ـ ـ
دل نے اعلان بہت خوب کیا
سامنے اب کوئی پاگل آئے
دوڑ کر درد اچانک سے نئے
میری ہمت کے مقابل آئے
ـ . ـ
عبید رضا عباس
مسکراتے ہیں سن کے لفظِ وصال
لذتِِ ہجر چکھ چکے ہیں ہم
عبءد رضا عباس
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain