Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

سچ میں ہے کون مددگار عبید
وقت آنے پہ پتا چلتا ہے
عبیدؔ رضا عباس

Abeed
 

نظم ـ
ـ
کیا کہوں دل سے،
جانتا ہے
فرق اپنے پرائے کا
پھر نجانے یہ پوچھتا کیوں ہے
کون آیا مصیبتوں کے وقت
ساتھ دینے ترا اذیت میں
ـ ـ ـ
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہر اک عبید ٹھیک ہے اپنی جگہ اگر
سوچوں میں اختلاف تو روزِ ازل سے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

ایک مطلع ایک شعر
راستہ جب عجیب آئے گا
خود بخود ذہن حل تلاشے گا
ـ
ـ
چاہتوں کا خمار محفل میں
شعر کہہ کر 'عبید' لائے گا
ــ
عبید رضا عباس

Abeed
 

ایک بیت
ـ
ہم عروج و زوال کے ہمراہ
دیکھ بیٹھے ہیں بندگی کر کے
عبید رضا عباس

Abeed
 

پاؤں پھیلائیے بھلے جتنے
آپ چادر کا بس خیال رکھیں
ـــ
دوست دشمن کی منصفی کے لیے
جج فقط مجھ سا خوش جمال رکھیں
ــ
جو برا راستہ ہے اس کے لیے
خوف کا صرف احتمال رکھیں
ـ
عبید رضا عباس

Abeed
 

اوکھے ویلے دی جگ تے کوئی ٹیک نئیں
مطلبی لوکاں دی سنگتاں چھوڑ دے
عبید رضا عباس

Abeed
 

بتا رہا ہوں خدا کو بڑے تعجب سے
ترے عبید کا، دشمن خیال رکھتے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

کون اب تک غلط نظر آیا..
بھول پہچاننے میں ہوتی ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

پہلے شاگرد ہونا پڑتا ہے، زانوئے تلمذ تہ ہوں گے تب جا کے محنت اور لگن سے شاگرد، استادی کے درجے پہ پہنچتا ہے.
.l5

Abeed
 

تم ادھورے، تمام مَیں بھی نہیں
خاص ہو تم تُو عام مَیں بھی نہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

تب ہی دنیا کی ہے خبر مجھ کو
مَیں کتابوں میں قید رہتا ہوں
عبید رضا عباس

Abeed
 

مت سنا مخلصی کا راگ ہمیں
رہنے والے اسی جہان کے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

نئی رمز (محاورے کے الٹ) ء
کیوں کنواں ان کے پاس آئے گا
کام تلچھٹ سے جن کا چلتا ہے
.
عبید رضا عباس

Abeed
 

جسے بھی خود سے زیادہ عزیز رکھا ہے
ہمارے واسطے وہ ہی وبالِ جان بنا
عبید رضا عباس

Abeed
 

وہ ہی جانے ہے بچھڑنے کا سبب
فیصلہ اس نے اچانک کر لیا
عبید رضا عباس

Abeed
 

سر پہ قدرت کا ہاتھ ہوتا ہے
حادثہ سب کے ساتھ ہوتا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیوں تجاوز ہیں خواہشیں حد سے
خواب نگری کی تم پری ہو کیا؟
عبید رضا عباس

Abeed
 

لب ہلے تو "عبید" اندر کی
جیسی تاثیر تھی , اُبل آئی
..
خاک پائے بزرگانِ ادب
عبید رضا عباس

Abeed
 

تیرے آداب تکلم ہیں نرالے اتنے
نا سمجھ کو بھی سمجھ آئے ہے سمجھانا ترا
ع ر ع