Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

ہم نشیں آپ کو روتے روتے
اب حسیں آنکھ کی رنگت نہ رہی
عبید رضا عباس

Abeed
 

مل کے رہتا ہے لازمی وہ عبید
جو مقدر میں لکھ دیا رب نے
عبید رضا عباس

Abeed
 

غزل
_ _ _
مجھے یہ حق نہیں مَیں سب کی نیکیاں تولوں
تمنا ہے کہ مَیں اب خود تو آئنہ ہو لوں
کروں گا بعد میں کچھ تذکرہ مرا تیرا
مَیں اپنے آپ سے پہلے تو رو برو ہولوں
چپک گیا ہے یہ مزدور کے لبوں سے گلہ
سکونِ شب ہو میسر کبھی, تو مَیں سو لوں
یہاں ہر ایک کو خطرہ ہے جان جانے کا
ہر ایک بات کو کھولوں تو کس طرح کھولوں
سروں پہ تیغ کے سایوں کو دیکھ کر اکثر عبید سوچتا رہتا ہے سچ کہاں بولوں
_ _ _
عبید رضا عباس

Abeed
 

"قسمت کی لکیریں مرے ہاتھ نہ آئیں"

Abeed
 

آخری سانس تک میں اپنا آپ
کر رہا ہوں محبتوں کے نام
عبید رضا عباس

Abeed
 

بدن بے نور ہوا نور کے قفس میں بھی
نظر سے شام کی کالی گھٹائیں اتری ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

جل چکا گھر مگر امید تو ہے
لوگ آئیں گے حوصلہ دینے
عبید رضا عباس

Abeed
 

سب ہی پاتے ہیں نصیبوں کا لکھا
لوگ بیکار مِیں جلتے کیوں ہیں
ع ر ع

Abeed
 

منہ ءچ زبان تے راہ میدان

کر دیا میں نے خواب میں شکوہ ـ
آنکھ ملتے ہوئے غزل آئی ـ
عبید رضا عباس
A  : کر دیا میں نے خواب میں شکوہ ـ آنکھ ملتے ہوئے غزل آئی ـ عبید رضا عباس - 
Abeed
 

اپنی آنکھوں سے جرم دیکھ کے بھی
سورماؤں نے چپ ہی سادھی ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

جس سے پوچھو, وہ ٹال دیتا ہے
سچ سے الجھن ہے کیوں زمانے کو..؟
عبید رضا عباس

Abeed
 

تری دعا میں ہے احساس ہر کسی کے لیے
خدا کرے کہ ترے لفظ سن لیے جائیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

نہ ایک پل کو بھی تنہا کریں کسی صورت
ہمارے غم ہمیں اتنا عزیز رکھتے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

بیمار ترا صورتِ تصویرِ نہالی
بستر سے ترے سر کی قسم، اٹھ نہیں سکتا
شاہ نصیر دہلوی

Abeed
 

ایسا کسی کے ساتھ مکافات بھی نہ ہو
اک شہر میں ہوں اور ملاقات بھی نہ ہو
عبید رضا عباس

Abeed
 

اسے بھی خوف تو رہتا ہے ہر گھڑی دل میں
رکھے ہوں جس نے تعلق منافقوں کے ساتھ
عبید رضا عباس

Abeed
 

خود کے اعمال دیکھنے کے لیے
حشر کا انتظار کرنا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیا ہوا گر طویل راتیں ہیں ؟
اس کو روتے ہوئے گزر جائیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

اس سے کیا سیکھ کی توقع ہو ؟
جس کا طرزِ عمل درست نہیں
عبید رضا عباس