Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

لوگو جانا ذو معنی دے رہا ہے لطف لو
میں نے ہر کام کر کے "جانا" ہے
کچھ بھی آساں نہیں ہے دنیا میں
عبید رضا عباس

Abeed
 

وہ مسائل نہ سامنے آئے
خود بخود جن کا حل نکلتا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

کس طرح ہو یقین لوگوں پر
کوئی جھوٹا تو کوئی سچا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

دیکھ کر بے وفا کو تڑپا نہیں
دل بھی قابو کمال رکھتا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

دوستو شعر دیکھو
پھر سے نکھری وجود کی حالت
اپنے گھر میں سکون پایا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

احتراما میں چپ رہا لیکن
سب نے مطلب غلط لیا اس کا
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیا بتاؤ گے تم زمانے کو
گر یہ پوچھے سبب اداسی کا
عبید رضا عباس

Abeed
 

تم سے مل کر یہ سمجھ آیا
سب برے ہیں نہ سبھی اچھے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

آپ خوشحال ہیں , مبارک ہو
ساتھ ہمرے تو بس اداسی ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

خواہشوں سے نہ بن سکی میری
مجھ کو محرومیاں ہی کافی ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

جھوٹے پیمان باندھنے والے
تم سے ہم نے ہزار دیکھے دیکھے ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

ساتھ رہ کر بھی آشنا نہ ہوئے

Abeed
 

مجھ کو میری انا نے روکا ہے
اس نے بھی لی نہیں خبر میری
عبید رضا عباس

Abeed
 

کیوں نہیں سوچتے یہ بات سبھی
سب کے سوچوں میں کیوں تغیر ہے ؟
عبید رضا عباس

Abeed
 

اک ملاقات میں کوئی بھی عبید
آدمی کو پرکھ نہیں سکتا
عبید رضا عباس

Abeed
 

تین ڈرپ پانچ انجیکشن کے باوجود طبعیت میں سدھار نہیں آیا .

Abeed
 

جاہلوں کو خبر نہیں اس کی
قوم بنتی ہی رہنما سے ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

جیسے زبان اور بولی دو الگ چیزیں ہیں .
اسی طرح
قوم اور پیشہ بھی دو الگ چیزیں ہیں .

Abeed
 

مجھ کو بے حال دیکھ تنہائی
روپ دھارے ہے قافلے جیسا
عبید رضا عباس

Abeed
 

وطن کا عشق رکھا ہے ہماری گھٹی میں