Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

وہ بے زبانوں سے کیسے نبھا رہا ہو گا
مری زبان پہ جس کو نہ اعتبار ہوا
ع ر ع

Abeed
 

مجھ سا کوئی کہاں ہے مقدر میں میرے ساتھ
اس زندگی میں جس کو پریشانیاں ہی ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

کوئی جگہ نہیں اپنے پرائے کی اس میں
دلوں میں رنجشیں, مسکن بنائے بیٹھی ہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

خدا کے حکم سے دیکھے خمار بارش کا
عبید جب بھی کرے انتظار بارش کا
عبید رضا عباس

Abeed
 

کِیا گیا مجھے مجبور" بے حساب مگر"
مری زبان پہ وارد صداقتیں ہی رہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

دیارِ غیر بھی اک بار آزما لے, جا کر
جو جا رہا ہے اسے روکنا نہیں اس بار
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہجر کا سانحہ کمال ہوا
میں بھی خوش ہوں, وہ مسکرایا ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہر گھڑی خون مانگتی ہے عبید
شاعری کھیل مت سمجھ لینا
.....
جب میسر ہوں سکھ کی سانسیں کچھ
نام تب اس کو ہی زندگی دینا
.....
عبید رضا عباس

Abeed
 

.♡. غزل .♡.
میں خوش رہا ہوں ہمیشہ ہی بندگی کے ساتھ
ملا نہ تال تمنا کا زندگی کے ساتھ
.....
میں سوچتا ہوں کہ کس کس کو چھوڑتا جاؤں
ہر ایک نے کیا کھلواڑ زندگی کے ساتھ
.....
بجھا رہی ہے چراغوں کو کس لیے آ کر
کوئی جلن تو ہوَا کو ہے روشنی کے ساتھ
.....
زمانہ دیکھ کے حیران ہو رہا ہے عبید
کھڑا ہوں ساتھ تمھارے میں مخلصی کے ساتھ
.....
عبید رضا عباس

Abeed
 

صبح سے شام تلک ساتھ نبھاتا ہوں میں
ان کے ہاں مجھ کو میسر نہ اماں ہوتی ہے
.....
دل کی دھک دھک نے سنبھلتے ہوئے پوچھا اکثر
کیا موذن کی بلند اتنی اذاں ہوتی ہے
.....
جن کو ملتی ہے وسائل میں خوشی کی دولت
لہر خوشیوں کی لگاتار وہاں ہوتی ہے
.....
کہہ کے چھوڑا ہے جسے اس کو بلانا نہیں پھر
مرد کی شان میں شامل ہی زباں ہوتی ہے
.....
بعد مرنے کے کہیں لوگ, "بڑا اچھا تھا" ...
قدر جیتے جی زمانے میں کہاں ہوتی ہے
.....
عبید رضا عباس

Abeed
 

قطعہ
تو جو بھی ہے مگر اتنا تو جانتا ہوں مَیں
ترے مزاج میں شامل عداوتیں ہی ہیں
وفا کی مشک نے مجھ کو تھکا دیا اتنا
عبید کرنے کو بس اب بغاوتیں ہی ہیں
.....
عبید رضا عباس

Abeed
 

تازہ کلام پیشِ خدمت ہے .
.............
شر سے بچنے کا ایک رستہ ہے
جو جہاں ہے وہاں وہ اچھا ہے
.....
جلتا رہ جائے گا جہاں سارا
ساتھ جب تک مجھے تمھارا ہے
.....
جو مناسب ہو فیصلہ کر لو
دوستی میں اگر خسارا ہے
.....
میں مہکتا ہوں تیرے ہونے سے
پھول خوشبو کا استعارہ ہے
.....
سجدہ شکر لازمی ہے , کرے
جس کے حصے عبید سارا ہے
......
عبید رضا عباس

Abeed
 

یاد آتا ہے تو لعنت کے لیے
ظلم کی عمر زیادہ تو نہیں
خوف کو پیاس نگل سکتی ہے
ہوں میں پیاسا مگر اتنا تو نہیں
پیاس کو نامِ معلی نہ کیا
میں (عبید) اتنا بھی پیاسا تو نہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

فیصلہ دل کا آ گیا آخر
بھول جانا ہی اس کو بہتر ہے
راہِ حق سب کی جستجو ٹھہری
جہاں مسجد وہیں پہ مندر ہے
ہم سے کہہ دیں کہ منتظر ہیں ہم
بات خفیہ جو دل کے اندر ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

نہ پوچھیے مری منزل کی آزمائش کا
مرے نصیب ہیں پرخار راستوں والے
عبید رضا عباس

Abeed
 

آنکھوں دیکھے کو قلم لکھتی ہے
شعر کہنا مری عادت تو نہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

قدر کرتے رہے عبید سبھی
ان کے مطلب کا میں رہا جب تک
عبید رضا عباس

Abeed
 

زمین و آسماں حیران نینوا ساری
"کمال ہبتِ اصغر ہے "پیاس پر بھاری
عبید رضا عباس

Abeed
 

عبید اس کو مسلمان کہہ نہیں سکتا
غمِ حسین سے اب تک جو آشنا نہ ہوا
عبید رضا عباس

Abeed
 

لبیک یا حسین کی آواز سے عبید
ہلچل یزیدت میں مچی آج دیکھیے
ع ر ع