Damadam.pk
Abeed's posts | Damadam

Abeed's posts:

Abeed
 

منسوب لا الہ سے محبت حسین کی
اسلام کے لیے ہے شہادت حسین کی
نیزوں کے درمیان عبادت حسین کی
ہر آنکھ دیکھتی ہے امامت حسین کی
شبیر کا الہ کو بچانے میں ہاتھ ہے
پروردگار شکر گزاروں میں ساتھ ہے
عبید رضا عباس

Abeed
 

اگر نہ آئیں تو جبراً بہائے جا آنسو
غموں کے دن ہیں خوشی کا نہ انتظار کرو
عبید رضا عباس

Abeed
 

تو لاکھ ڈھونڈ لے لیکن مرا یہ دعوی ہے
حسین جیسا کوئی دوسرا نہیں ملنا
عبید رضا عباس

Abeed
 

مَیں بھیجتا ہوں تبرا یزید پر لیکن
بے وجہ آپ کے ماتھے پہ کیوں شکن آئے
عبید رضا عباس

Abeed
 

نہ ایک لمحہ گنوا بے شمار کرنے میں
لعیں کے واسطے لعنت میں سوچنا کیسا
عبید رضا عباس

Abeed
 

با خدا مجھ کو کائنات پسند
غمِِ شبیر سے زیادہ نہیں
حر مزاجوں کو علم ہے حق کا
جس طرف حق کا کاروان، وہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

اتر آتا ہے آنکھوں میں احساس
جب تصور میں کربلا آئے
ع ر ع

Abeed
 

شدتِ پیاس سامنے رکھ کر
نم ہیں آنکھیں حسین والوں کی
ع ر ع

Abeed
 

کر طلب "بابِ علم" سے خیرات
علم لازم ہے شاعری کے لیے
عبید رضا عباس ؔ

Abeed
 

ایک ہی دُھن پسند ہے مجھ کو
میں ہر ایک ساز پر نہ جھوموں گا
عبیدؔ رضا عباس

Abeed
 

"عبیدؔ سچ بتا کر شرم سار ہوتا ہوں"

Abeed
 

غیروں کو چھوڑ، اپنے بھی اپنے نہ بن سکے
نظروں میں ان کی، آج تک اچھے نہ بن سکے
عبید رضا عباس

Abeed
 

دیکھئے ہر معاملے میں دوست
آزمانا تو یوں نہیں اچھا
ع ر ع

Abeed
 

سانس چلتی ہے نہ چلنے کی طرح
تو نہیں ساتھ تو جینا کیسا
عبید رضا عباس

Abeed
 

ہر اک جگہ مجھے بدنام کر رہے ہیں آپ
بھلے کی آپ سے بالکل مجھے امید نہیں
عبید رضا عباس

Abeed
 

یہ دل نہیں ہے جو اچھا برا سمجھ پائے
دماغ ہے یہ غلط کے بھی پاس لے جائے
ع ر ع

Abeed
 

بخت پر جب زوال آئے تو
ہاتھ مَلنا نصیب ہوتا ہے
ع ر ع

Abeed
 

کبھی اپنے کہے سے مکرا ہوں
کوئی یہ بات کہہ نہیں سکتا
ع ر ع

Abeed
 

امر حسین نے کربل میں کر دکھایا ہے
وگرنہ عشق کے میدان میں بڑے اترے
عبید رضا عباس

Abeed
 

اس زمانے کی ٹھوکریں کھا کر
دل سمجھدار ہو گیا آخر
عبید رضا عباس