اُس نے مانگی بھی تو جانے کی اجازت مانگی
ہم نے پھر بات بڑھائ ،نا وضاحت مانگی
حیات نام ہی تبدیلیوں کا ہے جاناں
بدل گئے ہو جو تم بھی تو کوئ بات نہیں
سرِ راہ ملا وہ اگر کبھی
تو نظر جھکا کر گزر گیا
وہ اُتر گیا میری آنکھ سے
میرے دل سے وہ کیوں نا اُتر سکا
وہ چلا گیا جہاں چھوڑ کر
میں پھر وہاں سے نا پلٹ سکا
ایک وحشت ہے کہ ہر عَکس میں آ جاتی ہے
جانے کیا رَنج ہے جو آنکھوں سے جاتا ہی نہیں
دل روزہ تو نہیں توڑ کے جِسے جوڑ لیا جاۓ
کوئ کفّارہ ہے اس کا ، ازالہ نا مداوا وغیرہ،،
کس قدر ملتی ہے محفل میں داد دُکھ سنانے کی
واہ ، بہت خُوب ، کمال است ، بہت اعلیٰ وغیرہ
تم میرے ذہن سے اُتر جاؤ
میں تمہیں عمر بھر دُعائیں دوں گی
میری چھوڑو!!! تمہارے حوصلے کی داد بنتی ہے
میرے ہونے کو جو یکسر ،، نا ہونا کر دیا تم نے
غلطی ہو تو مان لیں
اور اگر غلط فہمی ہو تو دور کر لیں
یہی اچھی اور پُرسکون زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے
اور پھر کبھی کبھی راستوں کو نہیں
خود کو بدل لینا ہی بہتر ہوتا ہے
عشق اِلہام ھے جو کسی کسی کو ہوتا ھے،,,,,
عشق اِستخارہ نہیں جو سبھی کر لیں,,,,,
کوشش آخری سانس تک کرنی چاہیے۔۔۔۔
منزل ملے یا تجربہ،
چیزیں دونوں ہی نایاب ہیں۔۔۔
ضَبطِ غَمِ فِراق کی مَجبُورِیاں نَہ پُوچھ
دِل میں کِسی کا نام لِیا ، اَور رو دِئے
۔
اِستخارا کہتا ہے کے کنارہ کر لے
دل یہ کہتا ہے کہ پھر اِستخارا کر لے۔۔
جہاں منہ توڑ جواب دینے کا دل کرے
وہاں محض مسکرا دینے کو تربیت کہتے ہیں
بات حق کی ہوگی تو حامی بھریں گے
ہاں ہاں جی جی ہر بات پہ نہیں ہوتا ہم سے.
عدل وانصاف نہیں حشر کے دن پر موقوف..!!
زندگی خود بھی گناھوں کی سزا دیتی ھے..
" اِک روز کوئی آئے گا لے کر کے فُرصتیں
، اِک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی! ۔
میں اکثر دو باتوں کے درمیان اُلجھ جاتی ہوں
تمہیں سننا زیادہ دلکش ہے یا پھر تمہیں دیکھنا
وہ ایسا تو نہیں تھا کہ مُجھے یَکسرّ بُھلا ڈالے...!!
نہ جانے اُس پہ کیا گُزری پلٹ کر ہی نہیں آیا...
پھر اک روز میں نے مکمل اسے چھوڑ دیا
وہ جو چھوڑ جاتا تھا روز مجھے تھوڑا تھوڑا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain