مجھے معاف کر میرے ہمسفر تجھے چاہنا میری بھول تھی کسی راہ پر جب اُٹھی نظر تجھے دیکھنا میری بھول تھی کوئی نظم ہو یا کوئی غزل کہیں رات ہو یا کہیں سحر وہ گلی، گلی وہ شہر، شہر تجھے ڈھونڈنا میری بھول تھی میرے غم کی کوئی دوا نہیں مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں تیرا کوئی میرے سوا نہیں یہی سوچنا میری بھول تھی
یہ اداس اداس اداسیاں اور دور دور کی دوریاں مجھے اشک اشک بکھیر کے پھر ہنس ہنس کے سمیٹنا یہ آگ آگ کا کھیل ہے اسے روز روز نہیں کھیلنا مجھے ورق ورق کھولنا پھر حرف حرف پہ سوچنا یہ جفا جفا کے راستے اور وفا وفا کی منزلیں مجھے ڈھونڈ ڈھونڈ کے ڈھونڈنا پھر چھوڑ چھوڑ کے چھوڑنا ۔۔۔