Abiha_'s posts | Damadam
Abiha_'s posts:
محبت اس طرح بھیجو کہ جیسے خواب آتا ہے۔۔۔ جو آتا ہے تو دروازے پہ دستک تک نہیں ہوتی۔۔۔ بہت سرشار لمحے کی، مدھُر چُپ میں کسی ہلکورے لیتی آنکھ کی خاطر۔۔۔ کسی بے تاب سے ملنے کوئی بے تاب آتا ہے
زندگی تجھ کو اگر وجد میں لاؤں واپس.. چاک پہ کوزہ رکھوں،خاک بناؤں واپس تھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیا ہو گیا ختم تماشا،تو میں جاؤں واپس
پُرانے زخم ہیں کافی ، شمار کرنے کو سو اب کِسی بھی شناسائی سے نہیں ملتے
ہمارے بیچ فاصلوں نے کس گھڑی جنم لیا سوال تو ہزار تھے جواب پا نہیں سکی...!!
جن کی قسمیں میرا رب کھاتا ہے💗 کتنی دلکش میرے محبوب کی صورت ہوگیﷺ
ان پڑھ بھی پکار اٹھے گا مکتوب ھے سچا..! ھم ایسے سرخ رنگ سے تمہیں تحریر کریںگے
واقف ھی نہ تھا رمزِ محبت سے وہ, ورنہ!!! دل کے لئے تھوڑی سی عنایت ہی بہت تھی
مرشد وہ کہیں مجھے کافر نہ کر دے مرشد وہ مجھے نماز میں یاد آتا ہے
-" کسی کے چھوڑ جانے سے ہمارا کُفر ٹوٹا، نمازیں پڑھ رہے ہیں روزہ رکھے جا رہے ہیں"
محبت نے بغاوت کی اجازت ہی نہیں دی ورنہ..... تم کو تو ہم،"ضبط" سے لیکر "مکافات" تک کے معنی سمجھاتے
یہ ورق ورق تیری داستاں یہ سبق سبق تیرے تذکرے میں کروں تو کیسے الگ کروں تجھے زندگی کی کتاب سے !
کھوکھلا کر گئی ہیں اندر سے اذیتیں تیرے عشق کی جاناں___
پتہ نہیں ہم اللہ سے جڑنے کے لیے اپنے ٹوٹنے کا انتظار ہی کیوں کرتے ہیں...
_کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیونکہ تمہاری جو حیثیت ہے یہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ رب تعالی کا تم پر احسان و کرم ہے
مجھے آواز دینی آگئی تو اُسے آنا بھی آجائے گا اِک دن۔
جہاں جانا ہے جاؤ آپ سے اب کوئی رشتہ تھوڑی ہے جس کی خاطر مجھے چھوڑا وہ کوئی فرشتہ تھوڑی ہے
زندگی دیکھ تیرے دِیدہ تَمسخُر کی قسم ہم تجھے چھوڑنے والے ہیں تماشہ نہ بنا..
گناہ کروا رہا ہے مجھ سے عشق اس کا نماز تو پڑھ رہی ہوں میں ، آیتیں بھول جاتی ہوں
جو رد ہوئی ہیں دعائیں تو حیرتیں کیسی خدا سے زیادہ تعلق تو ہمارا فون سے ہے 😑
کسی ڈر سے وہ مجھے ہار بیٹھا میں ایک بزدل کے ہتھے چڑھ بیٹھی تھی