میرا ظرف سمجھو یا ذات کا پردہ
جب سے ٹوٹی ہوں خاموش رہتی ہوں

تو ملا ہے تو کہوں کیسے کہ ملا کچھ نہیں
آتش عشق ہے ایسی کہ بچا کچھ بھی نہیں

باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے،،،،
خود بھی وہ رویا بہت ہم سے کنارہ کرکے،،،،

زندگی ، تیری ساری چالیں ایک طرف
میرا هر بات پہ مسکرا دینا ، کمال رها ...
راضی رہا کرو خُدا کی رضا میں....…
.
تم سے بھی زیادہ مجبور ہیں لوگ اِس جہان میں

ھـــوا خفـــا اگــــرچہ، رھا تــو شہــــر میں ھـی
بہتــــ اداس میں اس بـدگمـــاں کـے بعــد ھــوا

میں چاہتی ہوں خدا صبر کو طویل کرے۔۔۔۔!
میں اس کے حق میں کوئی بد دعا نہ کر بیٹھوں
اپنوں کو وقت دیجیئے
تاج محل دنیا نے دیکھا،
ممتاز نے نہیں

دن تو اِس شہر کی رونق میں گُزر جاتا ھے
یاد کُچھ لوگ سرِ شام بہت آتے ہیں۔

اے شہرِ تسّلی تیرے مشکور ہیں لیکن
آیا ہی نہیں دل کے سنبھل جانے کا موسم۔

عشق میں ہار بھی ممکن ہے ،
مگر
پھول سے چہروں پر تیزاب نہ ڈالا جائے

جب عشق نے کہا چپکے سے
چلنا ہے تو چل اب دیر نہ کر
میں ننگے پاؤں دوڑ پڑی
پوچھا نہ کہا سب ہار دیا ...

تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
زندگی دھوپ تم گھنا سایا

چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
میں نے کبھی یہ ضد تو نہیں کی پر آج شب
اے مہہ جبیں نہ جا کہ طبیعت اداس ہے

چند لمحوں کا ہوا کرتا ہے خوابوں کا سفر
آنکھ کھلتی ہے تو صدیوں کی تھکن ہوتی ہے

"جدا" ہونے کا اندیشہ "جدا" ہونے سے پہلے تھا
"وہ" مجھ سے انتہائی"خوش"
"خفا" ہونے سے پہلے تھا
"جنوں" کا دور گزرا تو "مجھے" بھی "بھول" بیٹھا وہ
"نمازِ عشق" تھا لیکن "قضا" ہونے سے پہلے تھا

تیرا چہرہ غزل لکھوں
یا لکھ دوں چاند میں اسکو
سنو میں جو بھی لکھوں گی
نہیں تم سا کوئ پیارا

اک چہرہ ہے آنکھوں میں جانے کیوں
مجھ کو لگتا ہے اتنا اپنا سا جانے کیوں
جانے کیوں دل کی دھڑکن کو اب سکون نہیں
اس کو دیکھوں بس یہ تمنا ہے جانے کیوں
جانے کیوں چین کھو سا گیا ہے کہیں
راس آتی نہیں خوشی کوئ اب جانے کیوں

میرے بس میں ہو تو کبھی کہیں
کوئ ایسا شہر بساؤں میں
جہاں جگنوؤں کو ہوا دکھاتی راستہ
جہاں چاند ماند نہ ہو کبھی
ایک مکمل گھر پرسکون ، پرامن ملک

محبتوں کا حساب تھا،،
نہ عداوتوں کا شمار تھا،،
کبھی اس کی ذات عذاب تھی،،
کبھی وہ روح کا قرار تھا،،
اسے میں نے مڑ کے صدا نہ دی،،
کہ پلٹ گیا تھا وہ راہ سے،،
میں خزاں ہوا تو پتا چلا،،
میری ذات کا وہ نکھار تھا،،

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain