*کچھ تلخیاں، کچھ دن، کچھ لمحے ہمیشہ یاد رہتے ہیں
کتنا آساں تھا تیرے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
جھوٹ کے درختوں پر اعتبار کی چڑیا لوٹ کر نہیں آتی
دل ٹوٹنے کے بعد انسان کچھ سیکھے نہ سیکھے
لیکن جھوٹی مسکراہٹ ضرور سیکھ لیتا ہے
مُحبّت جَب جَزبوں سے نِکل کر لَفظوں میں قَید ہوجاۓ
تو اپنی تَاثیر کھو دیتی ہے
جیسے مکافات عمل ہے ویسے ہی
محبتوں کا نعم البدل ہونا چاہئے
یہ جو گنجائش ہے مجھے نہیں منظور
تیسرا واجبُ القَتل ہونا چاہئے.!!!
خدا کرے کبھی اداسی چھو کر بھی نہ گزرے تیرے چہرے کو
میری دعا ہے کہ میں جب بھی تجھے دیکھوں ہنستے ہوئے دیکھوں
خاموشیاں کبھی بھی،، کہیں بھی،،
"آندھی"
"گُونگی"
"بہری"
نہیں ہوتی ہیں
خاموشیاں کَلام ہوتی ہیں!!! مُکمل داستان ہوتی ہیں
راستے جُدا بھی ہوں فرق کچھ نہیں ہوتا
ایک جیسے ہوتے ہیں دکھ اُداس لوگوں کے
میسر کہاں ہیں خود کو بھی...
ہاں تیرے بے حساب تھے جب تھے...
جب تیرے درد سے دل دُکھتا ہے
ہم تیرے حق میں دُعا کرتے ہیں
آرزُو کے کنول کِھلے ہی نہ تھے
فرض کر لو کہ ہم ملے ہی نہ تھے
سُپردِ خاک میرا ایک ایک خط نا کرے
وہ بدگمانیوں میں غلط فیصلہ نہ کرے _____
سلجھ بھی سکتا ہے جھگڑا _____ اسے کہو کہ
ابھی جُدائی کے کسی کاغذ پر دستخط نہ کرے
تم مجھے خاک بھی سمجھو تو کوئی بات نہیں
یہ بھی اُڑتی ہے تو آنکھوں میں سما جاتی ہے"
*اُداسیاں اکثر ان لوگوں کی ذات کا حصہ ہوتی ہے جو احساس رکھتے ہیں
*محبتِ شعار لوگ اگر کبھی کھو جائیں تو وہ محبت بھری کتابوں میں
، پُرامن شہروں میں ، دل ربا رُتوں میں
، پیار کی وادیوں میں اور کسی پہاڑ کے دامن میں ملیں گے!*
میں کسی اور سے دل لگاؤں بھی تو کیا لگے گا
میں لفظ محبت سنتی ہوں تو وہی یاد آتا ہے
جب ہم کسی سے ناراض ہو کر۔۔۔۔
اسے کہہ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔
کہ تم نے میرا دل توڑ دیا ہے۔۔۔۔
تب درحقيقت دل پر۔۔۔۔
صرف ٹھِیس لگی ہوتی ہے۔۔۔۔۔
اور ہم شکوہ کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
مگر جب دل سچ میں ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔۔۔
تو تب ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔۔۔۔
اگلے بندے سے شکوہ نہیں کرتے۔۔۔۔۔
تب ہمارے درمیان کا رشتہ ختم ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔۔۔
💔
مسڪـراتـــے چہـــرے چلتـــے پھرتـــے گلابــــــ ہیں
ان پـر پڑنـــے والـــی نظـــر خوشبـــو بن ڪـــر لوٹتـــی ہـــے
آپــــ ڪا مسڪرانا سلامتــــ رہــے
عبادت اور محبت میں سچی خوشی تب ملتی ہے
جب دل منافقت سے پاک ہو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain