____Last____ تو سوچو جو برقعہ پہن کر خود ہی سب سے الگ تھلگ ہے اسکی سوچ کیونکر الگ نا ہو بس اسی طرح میری سوچ فقط قید ہے داڑھی والے اپنے ہمسفر کے ساتھ میری دوست نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: رب تم جیسی سوچ دے اور جیسی سوچ ہے ویسا مجھے بھی بنا دے اور عطا کر دے آمین #Adan
________1________ میری دوست نےمجھےمخاطب کیا اور کہنےلگی تمہیں پتا ہےہینڈسم لڑکے کیسےہوتے ہیں؟ میں اپنا نقاب سیدھا کرتےہوئے تصور میں اپنے ہمسفر کو لائی اور جھٹ سےجواب دیا کہ جنکےچہروں پہ سنت رسولﷺ سجی ہوتی ہے انکو ہینڈسم کہتے ہیں میری دوست نے سنتے ہی مجھےمسکراتے ہوئےکہا: تم تو خود برقعہ میں قید رہتی ہو تمہیں تو ایسےہی لوگ ہینڈسم لگیں گے میں نے مسکرا کر اسےجواب دیا: کہ میں برقعہ میں قید ہوں آپ بغیر برقعہ کے آزاد ہو؟ کیا ملتا ہے ایسی آزادی سےجس سے آپ خود کو ذہن کی غلامی سے آزاد نا کرواؤ اور برقعہ قید نہیں آپکی حفاظت کرتا ہےاور مرد کو بھی گناہ والی نظر اٹھانے سےبچاتا ہے ہینڈسم چیز کا مطلب ہوتا ہےالگ تھلگ سب سےمنفرد چیز خواص میں سےایک خاص تو سوچو جو برقعہ پہن کر خود ہی سب سےالگ تھلگ ہے
مورخ تاریخ لکھتا تو کہتا جو دوستی_و_محبت کی مثال ہیں وہ دونوں ہیں جو خون کے رشتوں سے افضل ثابت ہوئی ہیں، وہ عدن اور عاشی ہیں جن پہ خدا کا فضل تھا #Adan
____Last____ اس کی مٹی کی سوندھی خوشبو میرے لئےعنبر و زعفران سےبھی زیادہ پسندیدہ ہے میرے بالوں میں لگا چنبیلی کا پھول بھی کس قدر خوشنما معلوم ہوتا ہے!یہ سب بےوجہ تو نہیں میرے قلب میں اس زمیں کی محبت ہمہ وقت موجزن ہے اور اسکی شریانوں میں میرے پرکھوں کا لہو بہہ رہا ہے !جو ہم پر قرض ہے !خدا کرے اس کی کوکھ سے ہریالی کا جنم ہو، وہ فصل گل !جسے اندیشۂ زوال نہ ہو اس کو برا کہنے والی زبانوں پر مارےخوف کے طاری ہو سکوت اور ہر میلی نظر سے تکنے والی آنکھ کو لاحق ہو آشوبِ چشم !اےیارانِ وطن کرو آج سبھی خود سےیہ عہدو پیماں کہ گر درپیش ہوا ملکی سالمیت کو خطرہ تو اک قدم بھی پیچھےنہ ہٹو گے تم کہ یہ ہم ہی سے ہے اور اس سے ہیں ہم نہ آنے دو گے اس کی عظمت پر حرف !کہ رہے بےداغ سدا دامانِ وطن !آپ سبھی کو پاکستان مبارک #LonglivePakistan #Adan
_______1_______ وسیع ترین کائنات جس کا پھیلاؤ تاحال جمود کا شکار نہیں اربوں کہکشائیں، ان گنت ستارے و سیارے مگر حیات کی ارتقاء و بقا کے لیے درکار کلیدی لوازمات سے فقط زمیں کو نوزا گیا !یوں ہی سات بحروں و براعظموں اور تقریباً 197 ممالک میں فقط ایشیا کے 796,096 مربع کلومیٹر زمین کا ٹکڑا میری کل کائنات اور میرے وجود کو زندگی کی رمق !بخشنے کا باعث ہے وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں !میرا وطن میرا پہلا اور آخری حوالہ ہے فقط "پاکستان زندہ باد" کے نعرے کی گونج میری دھڑکنوں میں ارتعاش برپا کرنے کا موجب ہے سبز پرچم پر موجود ستارہ ناامیدی اور حسرت و یاس کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں کسی رہبر کی مانند ہے اور ہلال کے دو کونے میری آنکھوں کے دو کنارے ہیں جن کی ضوفشانی تابندۂ حیات کی روشن تعبیر لیےہوئے ہے اس کی مٹی کی سوندھی خوشبو میرے لئے
کیا آپ اس وقت over thinking کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو بلکل مت کریں انتہائی فضول کام ہے اگر کرنا ہے تو کچھ اور کرلیں جیسے کہ اب ڈنر ٹائم ہے اپنی امی کی کچن میں مدد کروا دیں بیشک مدد کے نام پہ دو تین برتن ہی توڑ دیں لیکن جائیں ضرور اس سے آپکا دھیان ادھر ادھر ہوگا اماں کی دو تین باتیں سننی پڑے گی لیکن خیر ہے ہنس کرسن لیجئے گا لیکن اس سے پہلے آپکو یہ فون 👻سائیڈ پر رکھنا ہوگا #Adan
_____Last_____ مجھ سے جڑے رشتوں کْےاحترام اور میری خودداری کی خاطر جب وہ اپنی زندگی بھر کی خوشیاں داؤ پر لگانےکو تیّار ھو جاتا ہے تو اُس وقت وہ میرا وجدان مصطفی ہوتا ہے اور میں اُسکی ملیحہ تہجد پڑھ کر جب وہ میرےاور اپنے عمر بھر کے ساتھ اور میری خوشی کی دعا کرتا ھے اور پھر مجھے نماز کے لئے جگاتا ھے تو اُس وقت وہ میرا سالار سکندر ہوتا ھےاور میں اُسکی امامہ میری غلطیوں پر میری اصلاح کر کہ اپنی محبت کے حصاروں میں سمیٹ لیتا ھےتو اُس وقت وہ میرا دلآور شاہ ھوتا ھے اور میں اُسکی علیزے دنیا والوں کے لیے یہ کردار فرضی ھوں گے مگر مجھے ھر کردار میں وہ نظر آتا ہے___میرا ___محرم___میرا مجازیِ خدا___میری محبت میں کیوں کہوں کہ اِس دنیا میں ایسے کوئی کردار نہیں پائے جاتے #Adan
_________1________ میرے گھر سے نکلنے سے پہلے جب وہ مجھے عبایا کرنے کی تلقین کرتا ہے تو اُس وقت وہ میرا میجر احمد ہوتا ہے اور میں اُسکی حیا سلیمان___کسی بھی مشکل کے وقت جب وہ میری ڈھال بن جاتا ہے تو اُس وقت وہ میرا اے_آر_پی ہوتا ہے اور میں اُسکی حیا سلیمان جب وہ اپنا قیمتی وقت میری بےجا ضد پوری کرنے میں صرف کرتا ھے تو اُس وقت وہ میرا جِہان سکندر ھوتا ھے اور میں اُسکی حیا سلیمان رات کے اندھیرے میں بھی جب وہ بنا روشنی کے میری آنکھوں کی نمی دیکھ لیتا ہے تو اُس وقت وہ میرا عمر جہانگیر ھوتا ہے اور میں اُسکی علیزے بِنا احساس دلاۓ جب وہ میری ھر پریشانی کو دور کر دیتا ہے تو اُس وقت وہ میرا فارس غازی ہوتا ھے اور میں اُسکی زمر یوسف مجھ سے جڑے رشتوں کْے احترام اور میری خودداری کی خاطر جب وہ
اسےدیکھنے کے لیےمجھے اسےدیکھنا نہیں پڑتا اسکاچہرہ میری آنکھوں کوحفظ ہے اس کانمبر میری انگلیوں کو اس قدر اچھےسےیاد ہےکہ میں آنکھیں بند کرکےبھی اسکانمبر ڈائل کر سکتی ہوں اسکی آواز میرےکانوں میں محفوظ ہےجب دل کرتا 😝ہےسن لیتی ہوں اسی بہانےبیلنس وی بچ جاتاہے اسکے بولےگئےبعض جملےمجھے اس قدر یاد ہیں کہ الفاظ کی ترتیب بھی آگےپیچھے نہیں ہوپاتی اسکےہاتھ کی انگوٹھی میں میرادل بستا ہے اسکی آنکھیں مجھےبولتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں لیکن سمجھ کچھ نہیں آتا کہ آخر بولتی کیا ہیں 😁چائنیز آنکھیں نہ ہوں تو اور میرا بس چلےتو اسکےچہرےپہ دیوان لکھ دوں اسکی مونچھیں😍اور اسکی گردن پہ موجود تل 🙈🙈اففف 😂😂اتنا ہی کافی ہےاب ایویں ہی کسی کی نظر لگ گئی میرےان کو تو اس شہر میں کتنےچہرےتھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے اک شخص کتابوں جیسا ہےوہ شخص زبانی یاد ہوا #Adan
!یارِ من جب پہلی بار تم نے مجھے میرے نام سے مخاطب کیا تو میرے آنگن میں درخت پر بیٹھے پنچھیوں نے !احبک احبک کی صدائیں بلند کیں زمین سے پھولوں کی نئی کونپلیں پھوٹیں اور یکایک محبت کے خوش رنگ پھول کھل اٹھے تتلیاں اپنے پر پھیلائے محوِ رقص ہوئیں گڈریے نے بانسری پر کوئی میٹھی دھن چھیڑ دی تمھاری آواز نے میرے نام کے حروف کو معطر کر دیا !اور میں جو آدھی ادھوری تھی مکمل ہو گئی #Adan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain