Damadam.pk
Adan_Abbas's posts | Damadam

Adan_Abbas's posts:

Adan_Abbas
 

میں اسے دیکھتی ہوں تو پھولوں كى طرح کھل اٹهتی ہوں وہ میرے ساتھ ہنستا ہے تو میں سارے دکھ بھول جاتی ہوں
اس کی ہنسی میں ہی میرے جینے کی وجہ ہے اور
😍❤...میری ہنسی میں هى اس کا سکون هے
#Adan

Adan_Abbas
 

مجھے کوئی کیسے جدا کرے گا اُس سے کہ میں نے اُس کی چپ کو سو سو بار حفظ کر رکھا ہے، اُسکے چہرے کے ہر ایک نقش کو چھو کر اپنے آپ میں محفوظ کیا ہے میں نے اُس کی آواز کو آب حیات سمجھ کر گھونٹ گھونٹ پی لیا ہے جو میرے جسم میں ہر سو شفائے کاملہ کی طرح پھیل گیا ہے
میں بولوں تو میرے لبوں سے آواز اسکی آئے، میں نے اس کی آواز کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے
میری آنکھوں میں دیکھو، کہ وہ شخص میری پُتلیوں
،میں بینائی کی مانند بسا ہے
کوئی کیسے اُسے مجھ سے جدا کرسکے گا، خدا نے اُسے میرے لیے عیٰسی بنا کے بھیجا ہے، اُس کا ہونا مجھے صحت بخشتا ہے، اُس کے لمس میں میری
🌼❤شفایابی ہے
#Adan

Adan_Abbas
 

______Last______
عاجزی سےآپکے قدموں میں بیٹھ جاتا ہو، آپکے چلے جانے اور کھونے سے ڈرتا ہو تو آپ کیلیے اس خواب جیسے جہاں پر، ایسی قسمت پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اللہ کے سامنے سر سجدے میں جھک جایا
♥️کرتا ہے
یہ سب آپکو ایسے ہی نہیں مل جایا کرتا، یا پھر آپکے حسن کی بنا پر، یا آپکے غرور کی بنا پر، آپکے ایٹیٹیوڈ کی بنا پر، بلکے یہ سب مخلصی اور خود کو سنوارنے، کسی ایک کا ہوکر رہنے اسکے ادب و احترام، اسکا خیال رکھنے، عاجز رہنے اور خود کو محدود رکھنے کے بعد میسر آتا ہےخود کو اس قابل بنانا پڑتا ہے اور پھر ایک دن ایسا انسان آپکے مقدر میں لکھ
🌼❤دیا جاتا ہے
#Adan

Adan_Abbas
 

________1________
خوش قسمت ترین انسان ہےوہ جسکو بنا کسی غرض کے بنا کسی مطلب کےمحبت اور عزت ایک ساتھ نوازنے والا شخص میسر ہے کسی نیکی کا اجر ملا ہو یا پھر اسکی مشکلات کے بعد کا تحفہ ملا ہو مگر ایسا انسان ملنا تو ایک معجزہ ہوتا ہےجو آپکی ہر بات کا خیال رکھےآپکو سر آنکھوں پر بیٹھا کر رکھے آپ غلطیاں کریں، لڑیں، جھگڑیں مگر وہ آپکی عزت آپکے مان آپکےوقار میں کمی نہ آنے دےآپ چاہ کر بھی اس میں خامی تلاش نہ کرسکیں جو آپکو ہر جگہ دفینڈ کرے، دوسروں سےبھی آپکی عزت کرائے اور آپ خود کو ایسے انسان کی بدولت کسی الگ دنیا کا باشندہ تصور کریں خود پر رشک کریں اور کیوں نا خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کریں، جسکے آگے پیچھے، دائیں، بائیں ایک جہاں چلتا ہو اور وہ آپکے آگےجھک جاتا ہو، عاجزی سے آپکے قدموں میں بیٹھ جاتا ہو

Adan_Abbas
 

میں کل گھر کے آنگن میں بیٹھی سوچ رہی تھی کہ
تیرے آنے کی خبر نے ان ڈھرکنوں کو مغرور بنا رکھا ہے
#Adan

Adan_Abbas
 

مجھے برانڈڈ کپڑوں سے بھری الماری نہیں چاہیے مجھے بس چند وہ سوٹ چاہیئے جو روز آپ اپنی پسند سے نکال کر دیں اور کہیں کہ یہ پہنو یہ تم پر بہت سوٹ کرتا ہے
مجھے سونے کے کنگن کی خواہش نہیں مجھے تو بس چوڑیاں چاہیئے جو آپ مجھے اپنے ہاتھوں سے پہنائیں آئی فون کے اس دور میں مجھے آئی فون نہیں چاہیئے بلکہ وہ گجرے چاہیئے جو راہ گزرتے ہوئے آپ کو دکھائی دیں اور میرا خیال آنے پر آپ مسکرا کر لے آئیں مجھے محل نہیں چھوٹا سا گھر چاہیئے جہاں
❤ہم سب مل کر محبت سے رہیں
#Adan

Adan_Abbas
 

😟عدن: میرا تحفہ؟
😘!ہشام: بھیجتا ہوں
میں ہر جمعہ اس سے تحفہ مانگتی ہوں
🔥♥️وہ ہر جمعہ اپنی تصویر بھیجتا ہے
#Adan

Adan_Abbas
 

🤣💛(مینگو جی کے نام)
یاد تو ہوگا
موسم گرما کی ابتدا پہ
پھلوں کے بادشاہ
غالب جی کے پسندیدہ آموں کی
بہت سی قسمیں گنوائی تھی
فرمائش تھی کہ
بس ان سب قسموں میں سے
چند کا ذائقہ ہم کو بھی چکھانا تم
دیکھو ایسا نہ ہو کہ انکا سیزن اختتام پہ پہنچے
ہم ادھر محروم رہ جائیں
دیکھ لو ہمارا خدشہ سچ ہوگیا ناں؟
!سنو
اب بےشک تمھارے
آموں کے باغات بھاڑ میں جائیں
!ہم تو محروم رہ گئے ناں
👀💛
#Adan

Adan_Abbas
 

_____Last_____
اپنے وطن کا ترانہ دہرانا مجھ پر فرض ہے اِس وطن کی تاریک گلیوں میں جامِ حیاتِ گاہ ہے اِس ملک کے پانی میں مشتری سے زیادہ چاند ہیں یہ ملک اگر اپنی لحن بکھیر دے تو تم اپنے دیس کا قطب میرے دیس کی جانب موڑ لو گے، اپنے لباس کو تاریک کر کے سبز پرچم اوڑھ لو گے چودھویں کا گول تھال "میرے کپڑے" کے دو کونوں والے چاند کا کبھی مقابلہ نہیں کر سکتا تمہیں کہاں علم، اِس ہلال کے دو کونے درحقیقت میرے دو کنارے ہیں اِنہیں کناروں کے بیچ میں مجھے بہنا ہے
اگر زندہ رہنا ہے
Live Long Pakistan!💚
And yee have to. You're the sole center in the whole world connecting the both equatorials!!
You're mine. And I'm yours. Without End.💚
#Adan

Adan_Abbas
 

________1________
تم کیلیفورنیا کی گولائی میں ساتوں آسمان بھر دو یا پیرس کی کھڑکیوں پر شہتوت کی بیلیں لگا دو، میں وہاں اپنا سر نہیں ٹکاؤں گی
تم صہبا کی گیلی پٹیاں میرےچہرے پہ پھیرو اور ستاروں کا جام میرے لبوں سے لگا دو، میں تب بھی پیالہ توڑوں گی
تم میری ہڈیوں س گودا کھینچ لو اور میرے حلق میں نائیٹروجن انڈیل دو، میں تب بھی ایک ہی بات کہوں گی
مجھے اپنا وطن یاد تھا
مجھے اپنا وطن یاد ہے
اور مجھے اپنا وطن یاد رہےگا
تم کیا جانو، جب میری روح مقیدِ وجود نہ ہوئی تھی میرا تعارف تب بھی "وطن" سے تھا مجھے وطن اپنی وراثت میں ملا ہےحق حلال کی وراثت اِسے میں اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دوں گی تم کبھی venus
کی روشنی سے میری آنکھیں نہیں چندھیا سکو گے، وہاں کی چمکیلی چٹانوں پر پہنچ کر بھی اپنےوطن کا ترانہ دہرانا مجھ پر فرض ہے

Adan_Abbas
 

______Last______
عورتیں خود دوسروں کو اپنے شوہر سےنسبت لگانے کا موقعہ دیتی ہیں پھر کہتی ہیں شوہر دوسری لڑکیوں میں دلچسپی لے رہے ہیں؟ خود آپ موقعہ دیتے ہیں تو اگلا بھی کمنٹ پاس کرنے کی جرأت کرتا ہے اگر بھری مجلس میں 'آپ کے بھائی' یا 'آپ کی بھابھی' کی جگہ میری بیوی میرا شوہر کہہ دیا ہوتا تو مجال نہیں تھی کسی کی کے وہ 'آپکی' بیوی پر کوئی جملہ کس دے ورنہ 'اپنی' پر تو کچھ بھی کہا جا سکتا ہے چاہے وہ 'بھابھی' ہی کیوں نا ہو۔ میری جو ہوئی یقین نہیں تو عمل کرکے دیکھئیے معاشرہ اتنا آگے جاچکا ہے کہ اپنی ہی بیوی کو اپنا کہنے کے لیے اب دل گردہ چاہیئے
#Adan

Adan_Abbas
 

________3________
اپنا ہی سمجھو عمل کر جاتا ہےاور وہ نسبتا بے تکلف ہوجاتا ہے آپ کہتےہیں تمہاری بھابھی نےکھانا بنایا ہے وہ فوراً کہے گا بھابھی کے ہاتھ کے کھانے سے مزہ آگیا بھابھی سےکہنا پھر ہمیں بلائیں، بھابھی کے ہاتھ میں ذائقہ ہے لیکن یہی جملہ آپ کہتے کےکھانا میری بیوی نے بنایا ہے تو مجال نہیں تھی کہ کوئی کہہ دےتمہاری بیوی شاندار ہے یا اپنی بیوی سےکہنا مجھے پھر سے بلائے
یہی حال ہوتا ہےجب آپ اپنے شوہر کو دوسروں کے سامنے کہتی ہیں 'آپ کے' بھائی صاحب نے یہ کہا ہے، یا اپنے شوہر سے کہتی ہیں 'آپ کی' سالی نے یہ فرمائش کی ہے تو یقین کیجئیےپھر وہ سالی واقعی 'ان کی' ہوجاتی ہے پھر وہ 'میری' سالی کہتے نہیں تھکتےمیری بہن کی طرح ہی تو ہے کچھ تحائف بھجوا دیے تو کون سی قیامت آگئی؟ عورتیں خود دوسروں کو اپنے شوہر سےنسبت لگانے کا موقعہ دیتی ہیں

Adan_Abbas
 

________2________
بھائی! میری بیوی کیوں نہیں کہتے؟ تم کو اپنے
دوستوں پر فخر ہوتا ہے تو تعریف کے لیے ان کو 'میرا بھائی' کہہ لیتے ہو تو کیا بیوی تمہاری نہیں؟ یا تم کو کوئی شرم محسوس ہوتی ہے اس سے؟ اگر بیوی سےمحبت کا اظہار، بیوی کی نسبت دوسروں کی ہی طرف کرنا اخلاق ہوتا تو سب سےبڑے اخلاق کے پیکر صلی اللہ علیہ وسلم کبھی سب کےسامنے اپنی بیوی سےمحبت کا اظہار نا فرماتے بلکہ کہتےتمہاری بھابھی سے
یاد رکھئیے یہ ایک نفسیاتی بات ہےجب آپ خود کسی چیز کی نسبت دوسرےکی طرف کردیں تو انسان اسے اپنا سمجھنے لگتا ہے آپکے گھر کوئی مہمان آئے، کوئی آپ سے گاڑی مانگ لے پیسےمانگ لے یا کوئی بھی چیز تو آپ اسے دیتے ہوئے کہتے ہیں 'اپنا ہی سمجھو' کیا اس سےوہ گاڑی مال یا گھر اسکا بھی ہوجاتا ہے؟ نہیں! بلکہ اسکے نفسیات میں 'تمہارا ہی ہے' 'اپنا ہی سمجھو' عمل کر جاتا ہے اور

Adan_Abbas
 

________1________
میری سمجھ نہیں آتا لوگ اپنی بیویوں کی نسبت
دوسروں کی طرف کیسے کردیتے ہیں اپنی بیوی کہتے ہوئے شرم آتی ہے؟ کیوں نہیں کہتے میری بیوی ہے؟ جب کوئی چیز کھلائیں گے، کہیں گے آپکی بھابھی نے بنایا ہے، 'آپکی' بھابھی نے کہا ہے 'آپکی' بھابھی نے پوچھا ہے کیوں بھائی؟ تمہاری بیوی نہیں ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں کے سامنے پوچھا گیا کہ آپ کو تمام انسانوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ فرمایا(مجھے سب سے زیادہ محبت اپنی بیوی) عائشہ سے! پھر پوچھا اس کے بعد؟ کہا 'اس(اپنی بیوی) کے' والد سے یہ نہیں کہا کہ سسر سے یا ابوبکر سے یا آپ کی بھابھی کے والد سے بلکہ فرمایا عائشہ کے والد سے پتا نہیں لوگ کون سے اخلاق بیان کر رہے ہوتے ہیں یہ کہہ کر کہ آپکی بھابھی، بھائی! میری بیوی کیوں نہیں کہتے؟

Funny joke
A  : یہ دونوں ٹڈے اپنی چھوٹی بہن کو روزانہ اسکے پسندیدہ کارٹون نہیں دیکھنے دیتے - 
Adan_Abbas
 

امی کا محبت سے معمور خوش نوائی میں، میری بیٹی کہنا
میرے اضطرابی من آکاس کے سکون کا موجب ٹھہرا
#Adan

Adan_Abbas
 

جب کوئی بھی آپ کو صبح میں بیدار نہ کرے
جب رات کے وقت کوئی بھی آپ کی راہ نہ تكتا ہو
آپ جب جو چاہیں کر سکتے ہوں
آپ اسے کیا کہیں گے؟ آزادی یا تنہائی؟
"When nobody wakes you up in the morning,
When nobody waits for you at night,
When you can do whatever you want.
What do you call it, Freedom or Lonliness?
– Charles Bukowski
#Adan

Adan_Abbas
 

سچائی کے بہت سے راستے ہیں مگر میں نے جو راستہ چنا وہ محبت کا ہے
مولانا رومی
#Adan

Adan_Abbas
 

محبت کو پا لینا مکمل ہو جانا کہلاتا ہے لیکن جانتے ہو محبت کا حُسن کس بات میں ہے؟؟ محبت کا سارا حُسن بھرم رکھنے میں ہے
زندگی کے سفر میں اگر ہر قدم پہ محبت کا بھرم رکھا جائے تو یہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید حسین ہوتی چلی جاتی ہے
میں تمھاری سنگت میں میلوں کا سفر باخوشی طے کرنے کو تیار ہوں مگر کیا تم ہماری محبت کا بھرم برقرار رکھنے کو تیار ہو؟
چنبیلی کے پھولوں کی چادر تانے میں تمھارے پیار کی شاہراہ پہ کسی ملکہ کی شان سے چلنا چاہتی ہوں
#Adan

Adan_Abbas
 

کیوں نہ ھم کردار بدل لیں
آپ برتن دھولیا کریں
♥️میں مسکرا کر آپکو تکتی رہوں
دھیرے سے سرگوشی کروں
ہشام بہت حسین لگتے ہیں یوں اپنے جادوئ ھاتھوں سے ھمارے کام کرتے
آپ اک آبرو اوپر کو اٹھائیں
ناک چڑھا کر ایک گھوری میری سمت اچھالیں
اور کہیں یہ کام آپکو ہی مبارک ہو
❤آپ جیتی ہم ہارے
نوٹ: کچھ نہیں عدن کا دماغ برتنوں کا دیدار کرتے
☹😒😑الٹ گیا ہے
#Adan