میں نہیں جانتی کہ کونسا لمحہ سکون کا ہو گا، ہاں لیکن اتنا جانتی ہوں کہ جس لمحے آپ میرے ساتھ بیٹھے چائے پیتے ہوئے محبت کے ٹاپک پر بحث کریں، گے مجھے لگتا ہے کہ یہ وہی لمحہ ہو گا جسے سکون کا نام دیا جا سکے گا
یا اِس لمحے کو لکھنے کے لیے کوئی شاہی مورخ بھی سر جھکائے درخواست کرے گا
یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی دیو کو بھی ایسا لمحہ دیکھنے کی چاہ ہو، اور وہ جادو سے الٹا، سیدھا غلط، ملط سب کر گزرے
تو پھر کب پئیے گے آپ میرے ساتھ چائے ؟؟؟
😜💙
#Adan
❤...EiD SpEciaL...❤
،کس قدر دلنشین ہیں یہ عید کی خوشیاں
😍"میری "ہنسی" اور تمہارا "ساتھ
❣"الوادع عید مبارک"
#Adan
میں جب جب انہیں دیکھتی ہوں ہپناٹائز ہوجاتی ہوں
وہ جو کہتے ہیں میں وہی کرتی ہوں
وہ جو چاہتے ہیں مجھ سے وہی ہوتا ہے
میں انکی آواز نا سنوں تو مجھے کوئی آواز سنائی نہیں دیتی
وہ قدم اٹھائے تو میرا دل چاہتا ہے میں زمین بن جاؤں
وہ مسکرائے تو میرا دل چاہتا ہے میں ہنسی بن جاؤں
وہ جب نظریں جھکائے تو میرا دل چاہتا ہے میں ڈھلتی شام بن جاؤں
وہ جب پلکیں اٹھائے تو میرا دل چاہتا ہے میں صبح بن جاؤں
وہ بولے تو میں آواز بن جاؤں
وہ کہیں کھو جائے تو میں سوچ بن جاؤں
💙ہاں میں انہیں دیکھ کے پاگل ہوجاتی ہوں
#Adan
میں چاہتی ہوں کہ❤تم میری گود میں سر رکھ کر
ڈھیر ساری باتیں کرو اور میں پیار بھری نگاہوں😍سے
🙈تمہیں دیکھتی رہوں
#Adan
قربانی کا گوشت تقسیم کرتے وقت آپکا کنوارا بھائی جس شاپر میں ایکسٹرا بوٹیاں ڈالے نظر رکھیں وہ شاپر آپکی ہونے والی بھابھی کے گھر جارہا ہے
😂😜💙❤
#Adan
،عید پر آکر اُس نے
اپنے ہاتھوں سے ہی مجھے بس اپنی پسند کی
❤🙈لال چوڑیاں پہنائی
#Adan
عید کے دن سفید شلوار قمیض پہنے، بکھرے بالوں کے ساتھ، کف فولڈ کیے ہوئے قربانی کا گوشت بانٹ رہا ہوگا
ایک ہاتھ میں شاپر اور دوسرے میں سیل اور گاڑی کی چابی لیے وہ مونچھوں کو کاکروچ کی طرح مروڑ
😂❤🙊رہا ہوگا
#Adan
ہر شخص کا کوئی نہ کوئی اسماعیل ہوتا ہے جس کو الله کی راہ میں قربان کرنا بہت مشکل ہوتا ہے_مگر اسے قربان کیئے بنا الله کا قرب نصیب نہیں ہوتا کسی کا مال، کسی کی اولاد، کسی کا نفس، کسی کا عہدہ اور کسی کا پیار اس کے اسماعیل ہوتے ہیں
دنیا میں آزمائش انہی کے لیئے ہیں جنہیں الله چاہتا ہے_اور قربانی و صبر وہی کرتے ہیں جو الله کو چاہتے ہیں
#Adan
اور دل کرتا ہے کہ
کبھی تو
منیٰ کے خیمے میں ہمارا قیام ہو
میدان عرفات میں ظہر کی نماز ہو
وہ چمکتے ہوئے سورج کے نیچے توبہ کی کوئی دعا ہو
وہ کانوں میں پڑتی تکبیر کی گونج ہو
وہ دلوں میں سکون بھرتی رب کی محبت ہو
وہ طویل سے راستوں پر چلنے کی مشقت ہو
وہ مزدلفہ کا میدان ہو، دو نمازیں ایک ساتھ ہوں
وہ کنکریاں جمع کرنے کا اہتمام ہو
وہ طواف کعبہ ہو، وہ ندامت کے آنسو ہوں
کاش_کہ غلافِ کعبہ ہو اور اس غلام کے ہاتھ ہوں
سجدے میں کی گئی کوئی سرگوشی سن لی جائے
کوئی آنسو کام آجائے, کوئی دعا قبول ہو جائے
اور ہم بخش دیئے جائیں
ہم سنوار دیئے جائیں
#Adan
امی جان کہتی ہیں
سوہنی بیوی اپنے شوہر سے ہر بات منوا سکتی ہے
👻🙈😍ہائےے🙈میری تو موجیں ہوگیں
#Adan
مجھے اس لمحے کا بڑی شدت سے انتظار ہے جب تمھارا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہوگا اور تب میں دنیا کی ہر خوشی کو اپنی ہتھیلیوں میں محسوس کروں گی ہائے جہاں مجھے رشک سے دیکھے گا ہاں میں اترا کر چلوں گی تم اس لائق ہو تم پہ اترایا جائے مغروری
🤗❤اترے اپنے نصیب پہ
مجھ پہ لازم ہے تھوڑا مغرور ہونا میں ایک کھڑوسس
🙈کی محبت ہوں
#Adan
!میرے آنگن کی پرتاثیر ہواؤں سنو
کبھی جا کے اس کے کُوچے میں
چھپکے سے اُس کی سماعتوں میں
اک سرگوشی کرنا
اسے بتانا کہ! "جب وہ مسکراتا ہے تو محبت کا دل
"دھڑکنے لگتا ہے
پریم کی راگنی چاروں اطراف پھیل جاتی ہے
اُسے کہنا کہ! اُس کی اِس دلفریب مسکراہٹ پہ ایک جھلی لڑکی اپنی جان بھی وار سکتی ہے
#Adan
زندگی سے پریشان ہو؟
کبھی ان کا سوچا جو
complan
پینے کے بعد بھی 4.5 فٹ پر رہ گۓ
کبھی ان کا سوچا جو جتنا بھی کھا لیں پر موٹے نہیں ہو رہے
کبھی ان کا سوچا جو
A+
گریڈ لینے کے بعد بھی رشتے داروں کے طعانوں کا مرکز بنے رہتے ہیں
😂❤نہیں سوچا تھا نا تو آج سے سوچ لینا
#Adan
درختوں کے تنوں پر نام کندہ کرنے والوں کو بتانا ہے
کسی ذی روح کے سینے کو کبھی چھلنی نہیں کرتے
بڑی تکلیف ہوتی ہے
محبت کے جتانے کو
کوئی وعدہ نبھانے کو
کسی کو زخم دینا اِک روایت ہے جہالت کی
اگر کوئی عہد لازم ہے وفاداری برتنے کو
تو مت کُھرچو درختوں کو
اگر کوئی عہد لازم ہے تو یُوں کر لو
نکاح کے تین بولوں کی سند پر دستخط کر دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی_مکھنوی
#Adan
سب لکھتے ہیں حرام پر
💔❤کوئی تو لکھے حلال پر
اشعار سارے محبوبہ پر
🥀🔥لطیفے سارے زوجہ پر
#Adan
💜💙💜
تلخ ہوں، کڑوی ہوں، دل چیر اور پیچیدہ بھی
!!...میں بلکل منٹو کے افسانوں جیسی ہوں
💜💙💜
#Adan

!!___میں عورت ہوں
میں عورت ہوں لیکن وہ نہیں جو دوسری عورت کا گھر برباد کرے
میں عورت ہوں لیکن وہ نہیں جو کہتی ہے میں ماں باپ کی بھی نہیں سنتی
میں عورت ہوں لیکن وہ نہیں جو لبرلزم کے نام پر خود کو اسلام کے حدود سے آزاد سمجھے
میں عورت ہوں لیکن وہ نہیں جو حیا کے معنی نہ جانتی ہو
میں عورت ہوں لیکن وہ نہیں جو خود سے متصل محرم کو عزت نہ دے سکے
میں عورت ہوں صرف وہ جو رب نے مجھے بنایا ہے
میں وہ ہوں جسکی رول ماڈل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت زینب رضی اللہ عنہا
میں عورت ہوں اور اس دین سے جڑے ہونا میرا نصب ہے
!!___میری پہچان ہے، میرا جہاں ہے
#Adan
!سہیلی
ڈیجیٹل دور نےہمارے رابطوں کو بھی ڈیجیٹل بنادیاہے
پہلےملاقات ہونےپہ جو کھٹی میٹھی باتیں ہم کرتے تھے
اسکی جگہ واٹس ایپ, انسٹا, گوگل نےلےلی ہے
ہماری مائیں ایک دوسرے کادوپٹہ ایکسچینج کرکے
گہری سہیلیاں بن جاتی تھی اور ہم ادھر نمبر ایکسچینج کرکےبھی آج تک ایک دوسرےکےدل میں نہ جھانک سکی
سرد شاموں میں کسی ایک سہیلی کےگھر کی چھت پہ محفل جماکر کڑک چائےپینا اور ساتھ ماہانہ ڈائجسٹ پہ سیر حاصل تبصرہ کرناتو ہم بھول ہی چکےہیں
دیکھو ناں میرےسفید کرتےپہ فلاں آنچل کا رنگ چڑھ گیا ہےاسےکیسے صاف کروں
اب یہ مشورےگوگل سےمانگ لیےجاتےہیں
سہیلی اب کسی دن ایساکرتےہیں کہ
تم الماری میں پڑےگرد آلود سب پرانےرسالے اٹھالاؤ
میں اماں کی کراکری میں سےوہ ٹی سیٹ نکالتی ہوں
جو تمھیں بچپن میں بہت پسند تھا
پھر چائے کےساتھ وہی پرانےقصےدہرائیں گے
#Adan
عدن: تم پچھلے ایک گھنٹے سے میرے کندھے پر ٹیک لگائے ھوئے ھو
ہشام: تو کیا تم تھک گئی ہو؟
عدن: نہیں، لیکن میرا دوسرا کندھا جلن کے مارے
❤!___مررہا ہے
#Adan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain