😍اسے جب مجھ پر غصہ آرہا ہوتا ہے
تب بھی وہ بات کو طریقے سے بولتا ہے "مجھے خود
❤"پہ غصہ آرہا ہے
#Adan
وہ مجھے کہتا ہے کیوں تشبیہ دوں تمہیں چاند سے میں؟ وہ جو آسمان پہ ہے وہ زمیں کا چاند ہے اور جو زمیں پہ ہے وہ میرا چاند ہے_وہ چاند سب میں بٹا ہوا ہے لیکن میرا چاند صرف میرا ہے_اور
میرے چاند کا زمیں کے
♥️!چاند سے کیا مقابلہ بھلا
#Adan
تُمہیں کر کر کے میسجز خوب سَتائیں گے
دِل کی ضِد ہے اس بار عید
❤🙈تمہارے ساتھ ہی منائیں گے
#Adan
وجود سیدہ پر نور امامت کا نزول ہے
سب کو مبارک ہو، اُنھیں علی قبول ہے
1st zi'l-Hijjah..
Nikkah Anniversary of Bibi Fatima (r.a) with Imam Ali (a.s)...❤💙
#Adan
میں باتونی نہیں ہوں کیونکہ میں لفظ گر ہوں, لفظ گرتی ہوں جو باتیں لوگ زباں سے کہتے ہیں میں انہیں لکھتی ہوں اس لیے میں باتونی نہیں ہوں میں
💙!لفظ گر ہوں لفظ گرتی ہوں
#Adan
،دل پہ یوں جو قفل لگائے بیٹھے ہو
اپنے ہاتھ کے بنے پکوڑے کھلا کر معدے پہ وار کر
!___سکتی ہوں
،اور یہ جو نظریں پھیرے پھیرے گھومتے ہو
ذرا سی دلربائی دکھا کر یہ نظریں دھڑکا سکتی ہوں
،مجھے دیکھتے ہی لب بھینچ لیتے ہو
یہ لب گنگنانے لگیں میں ایسا مسکرا سکتی ہوں
#Adan
مسلسل دل کو جلائے وہ اتنا سڑیل ہے
کسی کو منہ نے لگائے وہ اتنا سڑیل ہے
چمن کو جائے کبھی گھر، تو کھیلتے بچے
اسکو دیکھ کے چھپ جائیں، وہ اتنا سڑیل ہے
#Adan
وہ کہتے ہیں میری جان ہو❤ مگر
ابھی دوست بیٹھے ہیں
😟بعد میں بات کرتا ہوں
#Adan
ہاں میں عجیب ہوں
شاید اس لیے کہ مجھے بلیوں سے زیادہ گھوڑے
💙___اٹریکٹ کرتے ہیں
#Adan

میں سونے سے پہلے پانی کا جگ اسکی طرف رکھ کر سوونگی پھر اسے جھنجھوڑ کر کہونگی
"سنیں یہ گلاس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں"
وہ گہری نیند میں ہوگا میں اسے جھنجھوڑ کے کہونگی
"سنیں مجھے گرمی لگ رہی پنکھا چلادیں"
وہ مجھے دو رضائیوں میں گھسا حیرت سے دیکھے گا پھر پنکھا چلا آئے گا
وہ دس بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے لگے گا میں آواز دے کے روک لونگی
سنیں مجھے اکیلے جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے آپ مجھے چھت پہ چھوڑ آئیں گے؟
وہ ہنسی ضبط کرے گا اور آگے آگے چلنے لگے گا
وہ کروٹ بدل کے سوئے گا میں اپنا تکیہ زمین پر پھینک کر اس سے کہونگی
سنیں مجھے نیند نہیں آرہی آپ نے میرا تکیہ دیکھا
ہے کہیں؟
وہ بند آنکھوں سے مسکرائے گا کروٹ بدل کر مجھے گھیرے میں لے گا اور کہے گا!
چپ کر جاو عدن
اور پھر میں سچ میں چپ کر جاونگی
♥🔥🙊
#Adan
موجودگی
تمہاری موجودگی
گرمیوں کی سخت دھوپ میں
الیکٹریسٹی کے بغیر رہنے والے
کسی غریب کے
گھر کے وسط
میں لگے
گھنے درخت کے سائے
❤...کی جیسی ہے
#Adan
أحسن معاملة زوجتك
حتى تقول أبنتك: أتمنى زوجا مثل أبى
اپنی بیوی سے بہتر سلوک کرو
یہاں تک کہ جب آپ کی بیٹی یہ کہے: میں اپنے والد جیسے شوہر کی خواہش کرتی ہوں
#Adan
اس کائنات کی گھٹیا ترین پہچان کسی کی گرل فرینڈ کہلانا ہـے
اماں حوا کی بیٹی کا کـردار اتنا کمزور ہرگز ہرگز نہیں ہونا چاہیئـے کہ وہ نامحرم سـے اس کی محبتـــ کی بھیکـــ مانگتی پھرے کہ اس کا ساتھ اس کی محبتـــ حاصل کرنے کیلئے ہر حد سے گزر جائـے
ایک لڑکی کو اتنا تـو مضبوط ہونا چاہیئے کہ اس کیلئے اس کی عزت اس کی آبرو سے بڑھ کـر کچھ نہ ہو
اور ایمان اتنا پختہ تـو ضرور ہو کہ ابن آدم کو اسـے پانـے کیلئے اپنا تعلق اللہ سے جوڑنا پڑے اللہ کے آگے گڑگڑانا پڑے رونا پڑے
کیونکہ محبت قیمتی ضرور ہـے مگـر عزت انمول ہوتی ہے اور ایک مسلمان بیٹی کی عزت تو اس کائنات کی سبــــ سے انمول ترین شـے ہـے
#Adan
میں تمہارے حسن کو بیان کرنے کے لیے ”روشنی” سے زیادہ روشن اور ”حسن” سے زیادہ حسین لفظ
❤🌼🖤چاہتی ہوں
#Adan
کل دوپہر میں سوئی ہوئی تھی..کیچر بالوں میں چبھا ہوگا اور میں نے اتار کر رکھ دیا ہو گا نیند میں ہی
ہشام نے کیچر اٹھایا اور میرے گال پر لگا دیا مجھے پھر بھی ہوش نہ آئی بقول ان کے خارش کی اور کیچر گر گیا نیچے
انھوں نے دوبارہ کیچر اٹھا کر میری ناک پر لگا دیا اور مجھے اتنا درد ہوا آنکھ کھل گئی تھی اور کہانی بھی سمجھ آ گئی تھی کہ کیا ہوا مجھے غصہ آیا اور میں نے ناک سے کیچر اتار کر زور سے پھینکا کڑچ کی آواز آئی اور ان کے قہقہے...
ابھی صفائی کرتے مرحوم کیچر ملا جو بےقصور ٹوٹ گیا اب میں ناراض ہو جاؤں گی بازار جاؤں گی ایسا ہی کیچر اور جرمانے میں جھمکے بھی لوں گی اور واپسی پر پھر بھی منہ لٹکائے رکھوں گی پھر انہیں کچھ کھلانا، گھمانا بھی پڑے گا او بلے بلے دن بن
💙❤😍گیا آج تو
#MorningPlans
#Adan
"_وہ میرا ہے اور میں اسکی ہوں_"
ہم کپڑوں کے رنگ بھی ایک جیسا پہنا کریں گے کبھی دونوں سیاہ اور کبھی سفید، ہمارے جوتوں کے رنگ بھی ایک سے ہونگے ہم دونوں ایک ہی خوشبو لگایا کریں گے، ہمارے بالوں سے ایک سی مہک اٹھا کرے گی ہم دونوں ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھائیں گے، ایک ہی گلاس میں پانی پیا کریں گے، ہم ایک دوسرے کو بےشمار چاہنے والے ہوں گے، ہمیں دیکھنے والے دیوانہ کہیں گے، ہماری پسند بھی ایک سی ہوتی ہے، ضدی بھی ایک سے ہیں، غصہ بھی ایک سا ہے، ایک دوسرے کو چاہتے بھی ایک سا ہیں، ایک دوسرے کی ضرورت بھی ایک سی ہے، اور دعائیں بھی ایک سی ہیں، مگر حیثیت میں وہ آسمان جیسا ہے اور میں زمین جیسی ہوں، مگر رکھتا وہ مجھے اپنے ساتھ بادلوں کی طرح ہے، پورا آسمان میرا ہے، اور میں بادل بن کر سارے آسمان پر رقص کرتی ہوں
🦋🌻🏞🎀🍃
#Adan
تمہارا فیورٹ کلر پہنوں تو خود سے شرمائی سی رہتی ہوں ایسے لگتا ہے ہر چیز میں تمہاری آنکھیں
!اور تمہاری آواز چھپی ہے
🔥♥
#Adan
یہ محکمہ موسمیات کی باتیں میرى سمجھ سے پرے ہیں
وہ مسکراتا ہے تو بہار آتی ہے
اسکا خاموش لہجہ خزاں کو دستک دیتا ہے
اسکی پیارى باتوں سے دل کو ٹھنڈک ملتی ہے
اسکے دور جانے سے میرا ٹیمپریچر ہائی رہتا ہے
👻💙❤🙈
#Adan
جانتے ہیں حُب کسے کہتے ہیں؟
جب کوئی اپنا سیاہ سے سیاہ رُخ اس ڈر کے بغیر آپ کے سامنے کھول کر رکھ دے کہ آپ نہ تو اس کو دھتکاریں گے
اور نہ طعنہ بازی کریں گے، جب کوئی بچوں کی طرح آپ کے سامنے اونچا اونچا رو لے، یا پھر پاگلوں والی کوئی بات کر کے ہنس لے کہ آپ اسے جانتے ہیں
💙آپ اسے سمجھیں گے
مجھے آپ سے عشق ہے اور عشق میں حب سمیت ہر
🔥چیز آجاتی ہے
#Adan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain