میں نے اس کو میسج بھیجا، اردو میں اشعار لکھے
اس نے مجھ کو اتنا ڈانٹا، ڈانٹا بھی انگریزی میں
🥺💙
#Adan
اگر محبت پھول ہوتی تو میں پائیں باغ سے کئی پھول چراتی اور تم پر نچھاور کر دیتی
اگر محبت قصے کہانیوں میں تحریر کی جاتی تو میں ہماری "محبت کہانی" کا پہلا ایڈیشن مفت بانٹتی اور کہتی ہماری محبت کو دعا دینا! اور اگر محبت خط ہوتی تو میں ہر روز تمہیں خط لکھتی اور کہتی
"زندگی! میں تمہیں 'محبت' لکھ رہی ہوں"
#Adan
قمیض سی لینےوالی لڑکی سگھڑ کہلاٸی جاتی ہے ہونٹ سی لینے والی لڑکی کے لیےکوٸی لفظ آج بھی ایجاد نہیں ہوسکا
دور ساحل پہ کھڑا نوجوان سگریٹ کےکش لیتےہوۓ ناجانےکس بےبسی کےتحت آسمان کو نم نگاہوں سے گھورے جارہا ہےشاید کے غمِ روزگار
سرخ سیبوں سےگالوں والی بچی چھپکلی کو روتے ہوۓ مار رہی ہےنڈر ہوجانا بہت بڑی قیمت وصول کرتا ہےاور وہ بچی قیمت ادا کر چکی ہے
سامنےوالوں کا بیٹا سات برس کی عمر ہی میں انسانوں سےخوف زدہ ہونے لگا ہےوہ چینٹیوں سےرو کر گھنٹوں باتیں کرنے کا عادی ہوگیا ہے
کالج کی ایک سیاہ رنگت والی اسٹوڈنٹ نےخودکشی کرلی ہے
روڈ پہ روز بھیک مانگنے والےہجڑے کو معذور کرکے کچرےکے ڈھیر پر پھینکا جاچکا ہے
یتیمی کےجھولے میں ایک ناجاٸز بچےکا اضافہ پھر سے ہوگیا ہے
مجھےلگتا ہےزندگی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگٸےہیں اور سامنےموت کاساٸن بورڈ لگا ہوا ہے
#Adan
میں جانتی ہوں__! نہیں حرف گر تم لیکن
میں چاہتی ہوں_! میرے نام تم نظم لکھو
😍❤💙
#Adan
وہ مجنوں اپنی اس نخریلی لیلی کو منانے کے لیے
کسی طبیب کی طرح ہر نسخہ آزمانےکو تیار بیٹھاہے
🙊👀
#Adan
🕊ﺍﮌﻧﮯ ﮐﺎ ﺷﻮﻕ ﺿﺮﻭﺭ ﺭﮐﮭﻮ ﻟﯿﮑﻦ
❤ﺍﭘﻨﯽ ﮈﻭﺭ ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﮯﻣﺤﺮﻡ ﮐﮯﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻮ
#Adan
رک جائیے! شکوہ غم کا زباں پہ مت لائیے
شعر نہیں دلاسہ ہے, سکھ بھی ملیں گے
#Adan
میں اتنا بولتی ہوں
🥰🙈پھر بھی وہ سن سن کر نہیں تھکتا
#Adan
مجھےبنایا گیا، اک شخص کیلیۓ قیمتی موتی
🌼❤مجھے پسند ھے اپنی "سیپ" میں رہنا
#Adan
سنو وہی کہیں رکھ کر بھول آئی تھی
!سنبھال لینا وہ جھمکا اگر کہیں ملے
#Adan
پھول, کتابیں, چوڑیاں بھی لے لوں گی
!پر ہائے اگر تحفے میں اک ساڑھی ملے
#Adan
🙃🧡میں پیاز کی پرتوں کی مانند ہوں
🔥❣..مجھےجاننے کا تجسس تمھیں رلا دےگا
#Adan
ہاں ہو جاتی ہے
کبھی کبھی محبت ایسے لوگوں کو بھی ہو جاتی ہے جو دنیا کی نظر میں سڑیل اکڑو ضدی مشہور ہوتے ہیں
پھر اگر تم انہیں محبت میں پڑ کہ اپنی فطرت سے ہٹ کر کوئی کام کرتا دیکھو تو سمجھ جاؤ کہ وہ محبت کا حق ادا کر رہے ہیں
کیونکہ پاگل پن کرنا محبت کا حق ہے جسکو ادا کئے بغیر محبت ادھوری رہتی ہے
کیونکہ ہم جسکو چاہتے ہیں اسکے سامنے ہمیشہ چھوٹے بچے جیسے ہو جاتے ہیں
وہ ضدی لاپروا اور من چلا بچہ جو ناز اٹھائے جانے
❣کو اپنا حق سمجھتا ہے
#Adan
تخیل کے بخیوں سے
میں نے اک خواب بنا ہے
اک سہانا خواب
جس میں آپ شاہ زادے ہیں
اور میں فقط محبت
اور یہ محبت میں نے آپ پر نچھاور کرنی ہے
آپ کو اپنا حقدار بنا کر
ہر حق آپ کو سونپنا ہے
تن من دھن قربان کرنا ہے آپ پر
خود کو آپ کی حدود تک محدود کر کے آزاد پرندے کی مانند اڑنا ہے
خدا نے مجھے آپ سے نواز کر
مجھے بخت کےسب سے اونچےتخت پر براجمان کیاہے
#Adan
اتوار کے کچھ قيمتى گھنٹے کھونے ہوتے ہیں
يار مجھے کپڑے بھی تو دھونے ہوتے ہیں
مجھے صاف کرو، نہیں پہلے میرى دھلائى کرو
ہائے مجھے دیکھ کے برتن بھی آپس میں لڑنے کو ہوتے ہیں
بال بکھرے ہیں میرے، میں ان کو کيسے سنواروں
پورے گھر کے جھاڑو، پونچے بھی تو کرنے ہوتے ہیں
جو دن فرى ملے، اسى دن مہمان آجاتے ہیں يار
پھر ان کے پسندیدہ کھانے بھی تو بنانے ہوتے ہیں
تھوڑى فرصت ہی ملتى ہے بيٹھنے کی ہائے
کھانے کے بعد میز سے برتن بھی تو اٹھانے ہوتے ہیں
#Adan
!سنو
__Long Drive__
پر تو سب جاتے ہیں آؤ نا ہم تم
__Long Ride__
😍💙پر چلیں
#Adan
فلو ہو، سر درد ہو یا پھر ہو آتی سردیوں کا بخار
!ہمارے نسخے میں تین وقت کی چاۓ لکھی جاۓ
#Adan
مرد کی خوبصورتی دیکھنی ہو تو
🔥♥️اسےنماز پڑھتا دیکھو، بلا کاعشق ہوجائےگا
#Adan
مجھے نہیں چاہیئے یہ مہنگے لہنگے
💙ایک عدد گھوڑا لا دو، کافی ہے
#Adan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain