پتہ ہے!! لوگ لفظوں کی ساحرہ کہتے ہیں مجھے
مگر میں چاہتی ہوں تم پڑھو مجھے___جس دن تم نے میرے لفظوں کو سراہا، مجھے میرا لکھا معتبر
💙لگنے لگے گا
#Adan
میں تھک گئی ہوں
کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتی سوائے اس کے کہ تمہاری گود میں سر رکھ دوں، تمہارے ہاتھوں کو اپنے سر پر محسوس کروں اور
❤ہمیشہ ایسا ہی رہے
#Adan
کوئی اتنا پیارا کیسے ھو سکتا ھے
❤😍پھر سارے کا سارا کیسے ھو سکتا ھے
#Adan
!میرا من کرتا ہے کہ تُم سے کہـوں
...میری پیشانی کو تُمہارا بوسہ درکار ہے
ایک بوسہ کہ رُوح میں گھر کرتی اُداسی باہر آئے
یوں جیسے ٹھنڈی پٹیوں سے تپتے جسم کو آرام ملتا ہے
،میں اعتـراف کرنا چاہتی ہوں کہ
🧡تمہارا لمـس مسیحائی کے اعلیٰ درجے پر ہے
#Adan
میں اس شہزادے کی دلکش آواز میں
❤😍ذکر محمدﷺ سننا چاہتی ہوں
#Adan
تمھارا نام سن کر میری آنکھوں کا بے ساختہ جھکاؤ
اور لبوں پر بے اختیار تبسم مجھے پہلے سے زیادہ
🔥❤سندر اور پرکشش بنا دیتا ہے
#Adan
کچھ مجھے پسند ہے اسکی رعب دار شخصیت
🔥❤کچھ اس پہ جچتی بہت ہے
#Adan
تلخی بھری اس زیست میں میٹھی یادیں گھولتی ہیں
میری سکھیاں مل بیٹھ جب کبھی ہنس کر بولتی ہیں
ایک نے اداسی کو اپنا ہم راز بنا رکھا ہے برسوں سے
اسکی اجازت لےکر خالفِ مزاج کھلکھلا کر بولتی ہے
اک سادہ سہل سی سکھی, جب ملے مسکرا دیتی ہے
من کی من میں چھپائے, فقط پوچھنے پہ بولتی ہے
حقیقت پسندی سے لکھوں تو وہ حقیقت پسند ہے بہت
پر اکثر مجھ سے ملے تو کہانیوں کی زباں بولتی ہے
اب سوچتی ہوں میں اپنے بارے میں کیاں لکھوں؟
سکھیوں سے پوچھو تو کہیں گی شاعری میں بولتی ہے
#Adan
اک سائیں نے گوری کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا
!کہ تیرا یہ حُسن اب آنکھوں کو چبھنے لگا ہے
#Adan
جوهري مثل وردة حمراء عطرة وأريد أن تكون نهاية قصتي رائحة يدي المؤمن
میری ذات ایک مہکتے سرخ گلاب کی مانند ہے اور کسی مومن کے ہاتھوں کی خوشبو بننا میں اپنی
❤کہانی کا انجام چاہتی ہوں
#DuAa
#Adan
👑❤آپ میرے لیے میرے اللہ کا تحفہ ہیں
#Adan
کاش! کبھی ایسا ہو میں چپکے سے اسکی آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر پوچھوں
بتاؤ کون؟
وہ دھیرے سے مسکرا کے کہے
"میری زندگی"
#Adan
تم (اپنا ہمسفر) کیسا چاھتی ھو؟
!یوسف جیسا
خوبصورت؟
نہیں اگر اس کے قریب کوئ (غیر عورت) آئے تو وہ
🌸💙"کہے "اللہ کی پناہ
#Adan
عرب کہاوت ہے کہ___اپنی زبان کے آگے تین دربان بٹھائیں
"ایک پوچھے_کیا جو کہنے والے ہو_"وہ سچ ہے؟
دوسرا پوچھے_کیا جو کہنے والے ہو
"وہ خوبصورت ہے؟"
اور تیسرا پوچھے کہ_کیا جو کہنے والے ہو
🌼❤"وہ ضروری ہے؟"
#Adan
میں ہنستی ہوں تو
کھنک اٹھتے ہیں اسکے دل کی در و دیوار
❤...میں عام سی لڑکی نہیں اسکی جان ہوں
#Adan
____Last____
حیا والے اپنے لباس میں سوراخ کرنے سے حیا کرتے ہیں اپنے رشتے کے ہوتے دوسروں پہ جھکنے سے حیا کرتے ہیں اپنے رازوں کا مرتبان گلی میں انڈیلنے سے حیا کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ حیا والے ماں باپ کی اولاد ہیں اور یہی ورثہ اپنی اولاد کو آگے تھما جاتے ہیں
حیا والے اپنی چال سے پہچانے جاتے ہیں اپنے خد و خال سے پہچانے جاتے ہیں وہ جینے کا مقصد بڑا رکھتے ہیں اور عزائم کے اقبال سے پہچانے جاتے ہیں
حیا دین سے ہے اور مسلمان حیا سے بہرحال پہچانے"
"!جاتے ہیں
#Adan
____4____
باہم رضا تو کیا، محبت و وفا بھی ہو تو رب کے نام پہ رسی کی گرہ کا انتظار کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ بات اعتماد کی نہیں، حیا کی ہے اور خاندان بےحیائی سے نہیں بنتے حیا والے___رشتے میں بندھتے ہیں تو ٹوٹے ہوئے دلوں کو ایک دوسرے کے حصوں سے جوڑتے ہیں وہ تنہا نہیں مسکراتے، وہ اکیلے نہیں کھاتے، وہ الگ نہیں سوچتے وہ اکٹھے ہنستے ہوئے آنگن بساتے ہیں ایک دوسرے کے خاندان کو اپنا کر گھل جاتے ہیں محبتوں میں کبھی کمی نہیں لاتے رسی کی گرہ میں نمی نہیں لاتے
حیا والے اپنے لباس میں سوراخ کرنے سے حیا کرتے ہیں
_____3_____
وہ متانت سے بات کرتے ہیں وہ صنفِ مخالف پہ بِچھتے ہیں نہ اس سے بدکتے ہیں، اپنے دائرے میں رہتے ہیں وہ کہیں بھی ہوں، انہیں ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی کرنے سے حیا آتی ہے انہیں اپنے کام دوسروں پہ ڈالتے شرم آتی ہے
حیا والے لڑکے اور لڑکیاں الله سے دل کی سلامتی کی دعا مانگتے ہیں یونہی__اگر کوئی دل سے چُھو جائے تو وقار کے ساتھ پیغام گزار دیتے ہیں جواب اگر منفی آئے تو دل کو مطمئن کر کے آگے گزر جاتے ہیں کسی کے پیچھے پڑ نہیں جاتے کسی کے لیے مر نہیں جاتے فقط الله کے آگے دل کھول کر رکھتے ہیں تنہا اپنی کسک سہتے اسی کی بارگاہ میں ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں اشکوں میں بہہ جاتے ہیں مگر شیطان کو 'ہاں' نہیں کرتے
حیا والے نسبت طے ہونے کے بعد بھی اس کے آگے حجاب نہیں اٹھاتے باہم رضا تو کیا، محبت و وفا بھی ہو تو رب کے نام پہ
_____2______
جانتی ہے کہ وہ حیا سے عاری لوگوں اور چیزوں پہ ناپسندیدگی دکھاتے ہیں اسے بتاتے ہیں کہ آئندہ ہمارے آگے یہ بدی کے اشتہار مت کرنا وہ انہیں خود حیا والوں سے ملواتی ہے، ان کے ساتھ جڑواتی ہے
حیا والے جانتے ہیں کہ رب کے آگے اپنے عذر میں دوسروں کے گناہ پیش کرنا بڑی شرم کی بات ہو گی اس لیے باحیا مرد مائل ہونے والی عورتوں سے خود ہی فاصلہ رکھ لیتے ہیں باحیا عورتیں خود ہی کسی کو مائل ہونے کا موقع نہیں دیتیں حیا والے جانتے ہیں کسی کی نظریں جھکانے کے لیے اپنی نگاہوں کا رخ جانبِ زمیں کرنا ضروری ہے انہیں بڑھ بڑھ کر دوسروں کو اخلاقیات اور اوقات سکھانے کی ضرورت نہیں پڑتی، حیا خود ہی مخالف کو شرما دیتی ہے
حیا والے صنفِ مخالف کے سر پہ جا کھڑے نہیں ہوتے، اک فاصلہ رکھتے ہیں ان کی گفتگو سے شہد ٹپکتا ہے نہ انگارے برستے ہیں، وہ متانت سے بات کرتے ہیں
________1________
بات پردے یا کپڑوں کی نہیں ہے، بات حیا کی ہے بات داڑھی اور ٹوپی کی بھی نہیں ہے، مسئلہ حیا کا ہے حیا___جو مرد و زن دونوں کی ضرورت ہے، فطرت ہے، خصلت ہے حیا___جو دل میں بستی ہے، لہو میں بہتی ہے
حیا والے لڑکے اور حیا والی لڑکیاں وہ ہیں جنہیں اپنے رب کے سامنے جھوٹ بولتے حیا آتی ہے جنہیں رب کی نگاہوں میں ہوتے ہوئے بےانصافی کرتے ان کے ہاتھ لرزنے لگتے ہیں ان کی آنکھیں برائی کی جانب پلکیں نہیں اٹھاتیں ان کا دل دورخی کی جانب مائل نہیں ہوتا ان کی سانسیں پیسے کی خوشبو پہ نہیں بہکتیں
حیا والوں کو گوگل جانتا ہے نیا فون لینے پہ دو دن میں یوٹیوب جان جاتی ہے کہ یہ ہاتھ حیا والے ہیں حیا والوں سے فیس بک بھی حیا کرتی ہے، وہ انہیں ہر چیز نہیں دکھا دیتی جانتی ہے کہ وہ حیا سے عاری لوگوں اور چیزوں پہ ناپسندیدگی دکھاتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain