ﺍﮔﺮ ﻣـﯿﺮﮮ ﻣـﻘﺪﺭ ﻣﯿﮟﺍﻧﺪﮬــﯿﺮﺍ ﮨﯽﺍﻧﺪﮬﯿــــﺮﺍ ﺗﮭﺎ.
ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞﮐﯽ!
تم مجھے بہت یاد آتی ہو لیکن!
یہ بات اب میں نے تمہیں نہیں کہنی
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں
میری آواز گر نہیں آتی
داغ دل گر نظر نہیں آتا
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
کعبہ کس منہ سے جاوگے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی.
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میرے داغ دل سے ہے روشنی اسی روشنی سے ہے زندگی
مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے
میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ارے او شکیلؔ کہاں ہے تو
ترا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے
مل جاٸیں جو تیری قربت کے کچھ لمحے
باقی کی ساری زندگی میں خیرات کر دوں
طَلب مَوت کی کرنا گُناہِ کبِیرہ ہے
مَرنے کا شَوق ہے تو عِشق کِیوں نہیں کرتے
لذت غم بڑھا دیجئے
آپ پھر مسکرا دیجئے
میرا دامن بہت صاف ہے
کوئی تہمت ہی لگا دیجئے
یادوں کے پاؤں ہی نہیں ورنہ
تیری یادوں کے پاؤں پڑ جاتے
اپنے لہجے پہ غور کر کے بتا
لفظ کتنے ہیں، تیر کتنے ہیں
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
فیض احمد فیض
یہ جو ڈوبی ہیں میری آنکھیں اشکوں کے دریا میں
یہ مٹی کے انسانوں پر بھروسے کی سزا ہے
Good night 🌃 Pakistan 🇵🇰...
اب تو ہر بات یاد رہتی ہے
غالبان میں کسی کو بھول گیا
میں رہا عمر بھر جدا خود سے
یاد میں خود کو عمر بھر آیا
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہاں میں کیا
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
جشن ہوتا توتھم گیا ہوتا
وہ ہے ماتم سو روز کرتا ہوں
چند سانسیں خریدنے کے لیے
زندگی روز بیچتا ہوں تجھے
وہ جو اچھا سمجھتے ہیں مجھ کو
پوچھیں ان سے جن کے ساتھ ہوں میں
اس پار کی تمنا میں
اس پار جی سکا نہ میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain