کیا فرشتے چلے گئے ہیں کاندھوں سے؟
. . . ✍️
کہ اب لوگ، لوگوں کا حساب کرتے ہیں!
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے
..✍️
آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
دستکیں نا مراد ھی لوٹیں
....✍️. . .
وہ میرے انتظار میں کب تھے
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
....🍂.....
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے
کیا کہا ؟ یاد کر رھے ھو
....🍂
ھاۓ..بھول گئے تھے کیا؟
راستوں کا غرور تو دیکھو ،
......✍️
جیسے تیری گلی کو جاتے ھیں
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی
🍂....✍️
میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
🍂.....✍️
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
.
...احمد فراز....
پہلے شکوہ کہ ہر اک بات پہ شکوہ کیوں ہے
🍂.....✍️
اب یہ شکوہ کہ کسی بات پہ شکوہ نہ کیا
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
🍂.....✍️
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
پرانی قبروں کو کھنڈرات میں تبدیل ہوتا
دیکھو،
تم یقیناً
🍂✍️
شاہ و گدا کی مٹی میں فرق نہیں کر سکو
گے۔
ہمارا کام فقط دیکھنا ہے ، دیکھ رہے ہیں
🍂
خدا ہماری طرف اور ہم خدا کی طرف.!
غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے
🍂....✍️
ایسا بھی کوئی ہے سب اچھا کہیں جسے
جڳ ۾ تنھا مونکي ڇڏي ھُن،
🍂.....✍️
ھمدرديءَ جي ھام ھنئي آ!
ایک ایک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے
...✍️
ہائے کیا لوگ میرے حلقہ احباب میں تھے
ناصر کاظمی
تو میسر جو ھوتا........ تو کہتے ھم بھی
بھلی شے ھے محبت....... سبھی کیجئے
میں دل کا زخم دِکھاؤں تو کیا یہ ممکن ہے
...🍂
توُ مُسکرا کے اسی طرح بات کرتا رہے
تیرے لفظوں میں وہ تفصیل کہاں
...🍂❗
اپنی آنکھوں سے کہو بات کریں--
یہ ھجوم شہر ستمگراں،
نہ سنے گا تیری صدا کبھی
🍂
میری حسرتوں کو سخن سنا
میری خواھشوں سے خطاب کر
اک ویرانہ جہاں عمر گزاری میں نے
...🍂
تیری تصویر لگا دی ھے تو گھر لگتا ھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain