میں کہتا ہوں جن کو کبھی آپ نے دل میں رکھا ہو انکی تذلیل نا کریں۔۔ 🙂! تذلیل کیا ہوتی ہے؟؟؟ بھرے بازار میں گالیاں دینا ؟؟ تھپڑ مارنا ؟؟؟ نہیں ۔۔ کسی کو اس کے مقام سے ایک دم گرا دینا بےوجہ 🥀
انا سب میں ہوتی ہے جُھکنا کوئی بھی پسند نہیں کرتا مگر اِس کے باوجود کوئی اپنی انا کا گلہ گھونٹ کر آپ کے لیے جُھک رہا ہے آپ کو سنبھال کر رکھنا چاہتا ہے تو قدر کریں ایسے رشتوں کی ورنہ اچھے لوگوں کا کیا ہے وہ کہیں بھی کسی بھی جگہ اپنا مقام بہت آسانی سے بنا لیتے ہیں اور رہ گئی بات آپکی تو اچھے لوگوں کو کھو کر آپ نے کِتنا گھاٹے کا سودا کیا یہ بات وقت آپ کو سمجھا دے گا.✌️🤗😊 🥀
جو آپ سے تنگ ہو اسے چھوڑ دیا کریں اس خود کو چھوڑ جانے کی زحمت بھی نہ دیں٬ بوجھ بننے سے یاد بن جانا بہتر ہے اپنی ناقدری کرنے والوں کو اپنا سایہ بھی میسر نہ ہونے دیں.!!🖤 تعلقات میں معاہدے نہیں رکھے جاتے... سو جو جہاں بچھڑنا چاہے "فی امان اللہ... 🥀