Damadam.pk
AdvaidThakur's posts | Damadam

AdvaidThakur's posts:

AdvaidThakur
 

بعدِ اذاں اپنے بچوں کے کان میں
تا عمر کسی سے دل نہ لگانے کا بولوں گا ۔

AdvaidThakur
 

خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ
خودی ہے تیغِ فساں لا الہٰ الا اللہ
یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لا الہٰ الا اللہ
کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
فریبِ سودوزیاں لا الہٰ الا اللہ
یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہ و پیوند
بُتانِ وَہم و گماں لا الہٰ الا اللہ
خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
نہ ہے زماں نہ مکاں لا الہٰ الا اللہ
یہ نغمہ فصلِ گل ولالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں لا الہٰ الا اللہ
اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہٰ الا اللہ

AdvaidThakur
 

ھم نے بے پردہ ، تجھے اے مہ جبیں دیکھ لیا
اب نہ کر پردہ کہ ، او پردہ نشیں دیکھ لیا
ھم نے دیکھا تجھے ، آنکھوں کی سیاہ پُتلی میں
سات پردوں میں تجھے ، پردہ نشیں دیکھ لیا
ھم نظر بازوں سے ، تُو چھپ نہ سکا جانِ جہاں
تُو جہاں جا کے چُھپا ، ھم نے وھیں دیکھ لیا
تیرے دیدار کی تھی ھم کو تمنا ، سو تجھے
لوگ دیکھیں گے وھاں ، ھم نے یہیں دیکھ لیا

AdvaidThakur
 

جب سانسیں تمہاری اپنی ہوں
اورخوشبو آتی اسکی ہو
جب حددرجہ مصروف ہو تم
وہ یاداچانک آئے تو
جب آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں
تم پاس اسے ہی پاؤ تو
پهرخود کو دھوکہ مت دینا
اور اس سے جاکے کہہ دینا
اس دل کو محبّت ہے تُم سے

AdvaidThakur
 

دونوں کا یہی مان تھا, مجھ کو منائے وہ
دونوں کے اسی مان سے قصہ تمام شُد

AdvaidThakur
 

تمہارے واسطے میں مسکرا تو دیتا ہوں
مگر وه درد جو مجھے مسکرا کے ہوتا ہے

AdvaidThakur
 

اب نہ پوچھوں گا میں کھوئے ہوئے خوابوں کا پته
وہ اگر آئے تو کچھ بھی نہ بتانے آئے
پروین شاکر

AdvaidThakur
 

میں اسے بھول ہی نہیں پاتا
وہ میری پہلی بھول جیسا تھا

AdvaidThakur
 

میں نے فون مہنگا بھی لے کر دیکھا ہے۔
کال مگر اُسکی کسی صورت نہیں آتی۔

AdvaidThakur
 

زرا یاد کر میرے ہم نفس میرا دل جو تم پہ نثار تھا
وہ ڈراڈراسا جو پیار تھا تیرے شوخ قدموں کی دھول تھی

AdvaidThakur
 

خرچ لمحوں میں، تیرے دست کشادہ سے ہوئے
کتنی صدیوں کی مشقت سے کمائے ہوئے ہم..

AdvaidThakur
 

نظر نظر میں ادائے جمال رکھتے تھے
ہم ایک شخص کا کتنا خیال رکھتے تھے
کچھ ان کا حسن بھی تھا ماورا مثالوں سے
کچھ اپنا عشق بھی ہم بے مثال رکھتے تھے🔥

AdvaidThakur
 

🍂دسمبر کی سرد شام ہے
شال تو اس نے اوڑھی ہوگی💙
آدھی پیالی پی لی ہوگی
آدھی عادتاً چھوڑی ہوگی 💜
میری یاد؟
ارے کہاں یار
اُسے اتنی فرصت تھوڑی ہوگی

AdvaidThakur
 

جان لیوا تھا اس کا سانوالہ رنگ اور
ہم کڑک چائے کے شوقین بھی تھے ـ ـ ـ

AdvaidThakur
 

ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں،
میں اور فقط میری چائے ۔☕

AdvaidThakur
 

طویل ہجر کی یکبارگی تلافی ہیں
ہم ایسے صبر گزاروں کو خواب کافی ہیں
بس ایک بار انھیں دیکھنے کی خواہش ہے
پھر اس کے بعد یہ آنکھیں ہمیں اضافی ہیں

AdvaidThakur
 

ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں
اور پھر چیخوں کہ دیکھو ، ایسی حالت ہے میری
ایک نوخیر کلی پاؤں میں پھینکوں ، مسلُوں
اور پھر روؤں کہ سمجھو ، یہ اذیت ہے میری

AdvaidThakur
 

اسی کے نام سے لفظوں میں چاند اترے ہے
وہ اک شخص کو دیکھوں تو آنکھ بھر آئے
جو کھو چکے ہیں انہیں ڈونڈھنا تو مشکل ہے
جو جا چکے ہیں انہیں کوئی کس طرح لائے

AdvaidThakur
 

ہمیں نے حشر اُٹھا رکھا ہے بچھڑنے پر ،
وہ جانِ جاں تو پریشان بھی زیادہ نہیں

AdvaidThakur
 

پھر یہ سوچا نہیں کہ میسر ہے کسے ؟
میں نے اک چیز کو رد کر کے اگر پھینک دیا