Damadam.pk
AdvaidThakur's posts | Damadam

AdvaidThakur's posts:

AdvaidThakur
 

میرا یہ حال تو کمبخت محبت نے کِیا

ورنہ، میں اتنے گئے گزرے گھرانے کا نہیں

AdvaidThakur
 

کتنا مشکل ہے کسی شخص کو دھوکہ دینا!
اور پھر ایسا کوئی ، جس سے محبت بھی نہ ہو

AdvaidThakur
 

تُم ہمیں ساتھ میں رکھا کرو ،،،، عادت کی طرح
ورنہ ہم اُٹھ کے چلے جائیں گے برکت کی طرح
میں نے خود اس کو گناہوں کی طرح چھوڑ دیا
وہ مجھے چھوڑنے والا تھا عبادت کی طرح

AdvaidThakur
 

سِسکیوں نے چار سُو دیکھا ، کوئی ڈھارس نہ تھی
ایک تنہائی تھی ، اُس کی گود میں سر رکھ لیا
دید کی جھولی ، کہیں خالی نہ رہ جائے عدیم
ھم نے آنکھوں میں ، تیرے جانے کا منظر رکھ لیا

AdvaidThakur
 

سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح
دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں۔۔۔۔

AdvaidThakur
 

ﮐِﺴﯽ ﮐﺎ ﻋﮩﺪِ ﺭﻓﺎﻗﺖ ، ﻭﻓﺎ ﮨُﻮﺍ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺟﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﭘﻨﺎ، ﻣِﺮﺍ ﮨُﻮﺍ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﯾﮧ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺤﺒّﺖ ﻧﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺑﺪﻟﮯ
ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺗﻮ ﺩِﻝ ﺳﮯ ﺟُﺪﺍ ﮨُﻮﺍ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ

AdvaidThakur
 

لرزاں رہا لبوں پہ کوئی حرف آرزو
طاری تھا وہ سکوت کہ بولا نہ جا سکا

AdvaidThakur
 

سات کے سات بھرے رنگ تیری آنکھوں میں
ورنہ تصویر تو دو تین سے بن سکتی تھی
تم نے مانگی ہی نہیں ساتھ دعائیں میرے
بات بگڑی ہوئی ، آمین سے بن سکتی تھی .

AdvaidThakur
 

کِن کِن بلندیوں کی تمنا تھی عشق میں!
طے ہو سکا نہ ایک بھی زِینہ ترے بغیر!
تُو آشنائے شدتِ غم ہو تو کچھ کہوں
کِتنا بڑا عذاب ہے جینا ترے بغیر...!!

AdvaidThakur
 

میں چائے کیلئے منع کرونگا
تم " زیادہ بن گئی ہے " کہہ کر پلا دینا

AdvaidThakur
 

زمیں کوعجلت، ہوا کوفرصت،
خلا کو لکنت ملی ہوئی ہے
ہم احتجاجاً ہی جی رہے ہیں،
یا پھر اجازت ملی ہوئی ہے
ہماری اوقات کے مطابق ہمارے درجے بنے ہوئے ہیں
کسی کوقدرت، کسی کوحسرت، کسی کو قسمت ملی ہوئی ہے۔۔۔

AdvaidThakur
 

وہ جس نے دیکھا نہیں عشق کا کبھی مکتب
میں اس کے ہاتھ میں دل کی کتاب کیا دیتا

AdvaidThakur
 

دل ہے پیوستہ کسی شخص کے دل سے میرا
ہاتھ میں ہاتھ نہیں ہے کہ چھڑاتا جاؤں 💕

AdvaidThakur
 

یہ مسلسل تری قربت بھی کہاں راس مُجھے
ایسا کُچھ کر کہ مجھے تُجھ سے بھی اکتاہٹ ہو !!
پھر میں پُوچھوں تجھے کم مائیگئ جاں کیا ہے
جب تو کھو دے مجھے،روئے ،تُجھے گھبراہٹ ہو.!!

AdvaidThakur
 

اُس شخص کے وجدان کی تکمیل ہے مجھ سے
ِاِک روز پلٹ آئے گا وہ شخص ادھورا

AdvaidThakur
 

یقیناً دیکھ سکتے تھے پلٹ کر جو نہیں دیکھا
بلا کا ہوش رکھتے تھے، جو غافل ہم نظر آئے

AdvaidThakur
 

🍂دسمبر کی سرد شام ہے
شال تو اس نے اوڑھی ہوگی💙
آدھی پیالی پی لی ہوگی
آدھی عادتاً چھوڑی ہوگی 💜
میری یاد؟
ارے کہاں صاحب
اُسے اتنی فرصت تھوڑی ہوگی

AdvaidThakur
 

پروین شاکر ۔۔۔۔
وہ فاصلہ تھا دعا اور مستجابی میں
کہ دھوپ مانگنے جاتے تو اَبر آ جاتا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا

AdvaidThakur
 

آدھی رات

AdvaidThakur
 

کون ہنستے ہوئے ہجرت پہ ہوا ہے راضی
لوگ آسانی سے گھر چھوڑ کے کب جاتے ہیں