اُسکی یاد کی یہ بھی تو اک کرامت ہے
ہزار میل پہ ہو کے بھی ساتھ ہو جیسے
ٹھہرو ذرا ، کہ مَرگِ تمنا سے پیش تر
اپنی رفاقتوں کو پلٹ کر بھی دیکھ لیں
شاید کہ مِِل سکیں نہ نئے موسموں میں ھم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں
ٹھہرو ذرا ، کہ مَرگِ تمنا سے پیش تر
اپنی رفاقتوں کو پلٹ کر بھی دیکھ لیں
شاید کہ مِِل سکیں نہ نئے موسموں میں ھم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں
مجھے آتے ہیں محبت کے تمام وظیفے ___!!
میں چاہوں تو تمہیں پاگل کر دوں
سانس تھامے ہیں نگاہیں کہ نہ جانے کس دم،
تم پلٹ آئو، گذر جائو کہ مڑ کر دیکھو_____!
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
اچھا ہوا کہ آ گیا ہے سامنے میرے
ورنہ میں اس کو بھولنے والا تھا ان دنوں
چہرے کی بات چھوڑ کہ ہم اسکے ہاتھ میں
شائد کوئی لکیر تھی جس کے فقیر تھے
مجھ کو غم کا نہ کبھی درد کا احساس رہا
ہر خوشی پاس تھی جب تک تو مرے پاس رہا
بند کر کے میری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسے،
بُوجھ جانے کا میں ہر روز تماشا دیکھوں ۔۔!
سب ضدیں اُسکی میں پوری کروں، ہر بات سنوں،
ایک بچّے کی طرح سے اُسے ہنستا دیکھوں
پروین شاکر
لوٹ کے آ نہیں پاؤںگا میری راہ نہ دیکھ
جانے والے نے یہ کہنا بھی گوارہ نہ کیا
تُم کو لگا تین سو پینسٹھ ہی دن تھے بس
ہم پر تو جیسے سال میں صدیاں گُزر گئیں
آؤ کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں معلوم نہیں اگلے سال ملیں نا ملیں....
تیرے لھجے میں بھت سردی ھے ,,,
, تم دسمبر کی شام لگتے ھو
میں آخر کیوں دسمبر کو سبھی الزام دے ڈالوں.!!
تیری یادیں کب مہینوں کا کوئی لحاظ کرتی ہیں
دسمبر کی آمدِقریب 😜
میں ہر طرح کے اندھیروں پہ آزماتا ہوں
یہ روشنی جو مرے دل میں تیرے نام کی ہے
دِن مرے اندر غروب ہوتے ہیں
کہ مجھ میں صِرف اُداسی ہے اُور شام کی ہے
Wah Gardens
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے
یقیناً اک جسارت ____ ہو گئی ہے
تمہیں کوئی شکایت تو نہ ہو گی؟
مجھے تم سے محبت ہو گئی ہے
Jhooton ne jhooton se kaha hai, sach bolo.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain