سستے لوگ اور سستے چیونگم صرف شروع میں ہی میٹھے ہوتے ہیں
محبتیں عمل سے نظر آتی ہیں باتوں سے تو دوکاندار متاثر کرتے ہیں
درد اپنے اندر تک محدود رکھنے کا نام صبر ہے
اپنے آپ کو ماضی کا قیدی نہ بناو وہ زندگی کا سبق تھا ۔۔۔ کوئی عمر بھر کی سزا نہیں
یاد رکھنا
مُرغی کی نیت اور قابلیت کتنی ہی اچھی ہو،
گندے انڈوں سے چوزے نہیں نکلا کرتے
باحیا کو حیا مارتی ہے اور بے حیا زہر سے بھی نہیں مرتے
نوٹ فرمائیں
جب اپنا خیال صرف آپ نے خود ہی رکھنا
تو اپنی طرف بھی توجہ دیں
ایک مخلص انسان کو سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
انٹرنیٹ کی دنیا نے آپ کو ہزاروں میل دور بیٹھے شخص سے تو قریب کر دیا ہے مگر آپ کے بالکل ساتھ بیٹھے شخص سے بہت دور کر دیا
سیانے کہندے نے
حال......! پُچھی دا نئیں
ویکھی دا اے
دھوکہ دے کر کوئی نہیں بچتا آہ نسلوں کو تباہی کر دیتی ہے
رشتے دار کی تعریف۔
بغیر کسی معقول وجہ کے چند دنوں کے لیے ناراض ہونے اور پھر خود ہی راضی ہونے والے لوگوں کو رشتے دار کہتے ہیں
گالی کا جواب گالی سے اور طعنے کا جواب طعنے سے دینا انا کو تسکین دیتا ہے لیکن دماغ کو بنجر کر دیتا ہے
جب دل میں جگہ نہ رہے تو باتیں خودبخود کڑوی لگنے لگتی ہے
لوگوں سے دھوکہ کھانے کے بعد بعض دفعہ انسان اتنا محتاط ہو جاتا ہے کہ اچھے لوگوں سے بھی ڈرنے لگتا ہے
لوگ بہت سے رازوں میں چھپے ہوئے ہیں آپ لوگوں کو کبھی بھی مکمل طور پر نہیں جان سکتے
یہ جانتے بھی ہو کہ خدا دیکھ رہا ہے پھر بھی دیکھتے ہوکہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا
عجیب بات ہے آنسو چھپانے میں ہمیشہ مسکراہٹ ہی مدد دیتی ہے
اپنا وہ ہے جس کے ساتھ باتیں کھل کر کی جائیں نہ کہ سنبھل کر
بہترین بات تو یہ ہے کہ دوسروں کی زندگی میں آگ لگانے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں لگی آگ بجھانے کی طرف توجہ دیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain