ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہی
ہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں
قرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شدت سے نہ مل
یہ نہ ہو تجھ کو مرے روگ پرانے لگ جائیں
❤
طاقِ نسیاں سے اُتر ، یاد کے دالان میں آ
بُھولے بسرے ھُوئے اے شخص ! میرے دھیان میں آ....
عین مُمکن ھے ، کہ ھو جائے جو نامُمکن ھے
تُو کسی روز , میرے حلقۂ امکان میں آ....
شدتِ کرب نے کملا دیے چہرے کے خطوط
اب نہ پہچان سکیں گے مرے احباب مجھے
Good morning
آنکھ جب پگھل جائے
اور شام ڈھل جائے
زندگی کی مُٹھی سے
ریت جب نکل جائے
بھید اپنے جیون کا
تب سمجھ میں آتا ھے
سب سمجھ میں آتا ہے 🥀
جُدائی کی گھڑی تک محبت اپنی گہرائی سے ناواقف رھتی ھے"
غبارِ دشتِ بلا خیز پھانکتے گزری
حیات سانس کے ریوڑ کو ہانکتے گزری
اٹھارہ سال لگائے رفو گری سیکھی
پھر ایک عمر مری زخم ٹانکتے گزری
ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہے...
روز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے ، یوں ہے
تمہاری یاد بھی مُحسن ، کسی مُفلس کی پُونجی ھے
جِسے ھم پاس رکھتے ھیں ، جِسے ھم روز گنتے ھیں
مدتوں ہجر پہ رکھیں گے اِجارہ اپنا
آؤ یکمشت اٹھا آئیں خسارہ اپنا
اسکی پرچھائی تلک کا بھی میں حقدار نہیں
میں کہ جس شخص کو کہہ دیتا تھا سارا ، اپنا
اس کو پہلی سی محبت نہ ہوئی دوسری بار
اس پہ پھر اسم نہ چل پایا دوبارہ اپنا
کل چھڑا آیا یہ کہتے ہوئے دامن خود سے
اب ترے ساتھ نہیں ہوتا گزارا اپنا
اے آہ، دل میں رہ، کہ پردہ رہے تِرا،
جاتی ہے دوڑ دوڑ کے، تُو بے اثر کہاں..
مانا کہ تیرے دل میں کوئی اور مکین ہے
تو پھر بھی میرا دل، عقیدہ، اور یقین ہے
❤️😇🌸
یہ آئینے تجھے تیری خبر نہ دے سکیں گے
آ دیکھ میری آنکھ سے تو کتنا حسین ہے🎀🥀
میں کسی شخص کے مرنے پہ بھی غمگین نہیں
خاک اگـر خاک میں ملتی ہے تو حیرانی کیا
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ شام ہوتے ہی
ہم اپنے آپ سے تھوڑا فرار چاہتے ہیں
پلٹنے والے تجھے پہلے ہی بتایا تھا
کسی بھی شخص کو ہم ایک بار چاہتے ہیں
ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا___!
زہر دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا__🙂
جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں__💫
جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا__🙂
نظروں کے ساتھ ہی کسی جانب نکل گیا
پورے بدن میں ڈھونڈا مگر دل کہیں نہ تھا
وہ جس کی دسترس میں تھے میرے تمام راز
میں اسکے اعتماد میں شامل کہیں نہ تھا
تیرگی ہے کہ امنڈتی ہی چلی آتی ہے
شب کی رگ رگ سے لہو پھوٹ رہا ہو جیسے
فیض احمد فیضؔ
ہم تیری قید سلاسل کے سبب زندہ ہیں
تیری تحویل سے جائیں گے تو مر جائیں گے


pubg?
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain