Damadam.pk
Ain_25's posts | Damadam

Ain_25's posts:

تمہارے ہوتے ہوئے۔۔۔
A  : تمہارے ہوتے ہوئے۔۔۔ - 
آئو ملتے ہیں اب تسلی سے

زندگی درمیان تھی پہلے
A  : آئو ملتے ہیں اب تسلی سے زندگی درمیان تھی پہلے - 
خدا سے وابستگی۔۔۔
A  : خدا سے وابستگی۔۔۔ - 
Ain_25
 

قربت بھی نہیں ، دِل سے اُتر بھی نہیں جاتا
وہ شخص کوئی فیصلہ کر بھی نہیں جاتا
آنکھیں ہیں کہ خالی نہیں رہتی ہیں لہو سے
اور زخمِ جُدائی ہے کہ بھر بھی نہیں جاتا
وہ راحتِ جاں ہے مگر اِس در بدری میں
ایسا ہے کہ اب دھیان اُدھر بھی نہیں جاتا
ہم دُہری اذیت کے گرفتار مُسافر
پائوں بھی ہیں شَل شوقِ سفر بھی نہیں جاتا
دِل کو تیری چاہت پہ بھروسہ بھی بُہت ہے
اور تُجھ سے بِچھڑ جانے کا ڈَر بھی نہیں جاتا
پاگل ہوئے جاتے ہو فراز اُس سے مِلے کیا
اِتنی سی خوشی سے کوئی مَر بھی نہیں جاتا
۔

میں بھیک دے کے بھکاری سے بددعا لوں گا
کہ مجھ کو عین جوانی میں موت آ جائے 💔
A  : میں بھیک دے کے بھکاری سے بددعا لوں گا کہ مجھ کو عین جوانی میں موت آ جائے 💔 - 
Ain_25
 

مجھے خاموش راہوں میں تیرا ساتھ چائیے
تنہا ہے میرا ہاتھ................ تیرا ہاتھ چائیے
مجھ کو میرے مقدر پر اتنا یقین تو ہے
تجھ کو بھی میرے لفظ میری بات چائیے
میں خود اپنی شاعری کو کیا اچھا کہوں
مجھ کو تیری تعریف تیری داد چاہئیے
احساس محبت تیرے ہی واسطے ہے لیکن
جنونِ عشق کو تیری ہر سوغات چاہئیے
تو مجھ کو پانے کی خواہش رکھتا ہے شاید
لیکن مجھے جینے کے لیے تیری ذات چاہئیے

Ain_25
 

گو خوبرو ہیں سینکڑوں لیکن تیرے سوا
چڑھتا نہیں ہـے کوئی بھی اپنی نگاہ پر

Ain_25
 

کس طرح بھولے گا کوئ دیکھ کر #چہــــــــــرا_تیرا
چودھویں شب میں بھی ہے رشکِ قمرچہرا تیرا
یہ تخیّل کی ناجانے کونسی معراج ہے
شمع رکھوں سامنے آۓ نظر چہرا تیرا
جھیل میں اک کنکری پھینکی طلاطم مچ گیا
آتی جاتی بن گئ ہر اِک لــــــــــــہر چہرا تیرا
زندگی جس وقت دشوار تھی تیرے میرے لیۓ
اُس گھڑی سے آج تک ہے ہمسفر چہرا تیرا
موت کو ہنس کر میں لگالوں گلے اگر
نــــــــــزع کے عالم میں ہو پیشِ نظر چہرا_تیــــرا
اُس پہ لکھ رکھی ہے میں نے اپنی قسمت کی کتاب
کوئ دیکھے میری نظروں سے ظفر چہرا تیرا

Ain_25
 

سارا رولا مک جانا اے،
جس دن ساہ رُک جانا اے.....

Ain_25
 

غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا

Ain_25
 

یہی حالات ابتدا سے رہے
لوگ ہم سے خفا خفا سے رہے

Ain_25
 

میری بیتابیوں سے گھبرا کر
کوئی مجھ سے خفا نہ ہو جائے

Ain_25
 

تمہــارے واسطــے رکھــے ہیــں
ہــم نے دو تحفـــــــــے ؛
دل ابتــدا کــے لئــے ؛
جــان انتہــا کــے لئــے ___

مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے 
بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں ۔۔
A  : مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مٹ جائے بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں ۔۔ - 
Ain_25
 

ساتھ چلنے والے جب
ساتھ چھوڑ جاتے ہیں
وقت تھم نہیں جاتا
کوئی مرنہیں جاتا
کوئی مر بھی جائے تو
زندگی نہیں رکتی
راستوں کو چلنا ہے
راستے تو چلتے ہیں
یار دوست ملتے ہیں
زخم ایسے سلتے ہیں
گرد گرد لمحوں میں
عمر کٹ ہی جاتی ہے
کچھ مسافروں کو بس
منزل نہیں ملتی۔۔

روز تھک جاتا ہوں کرکے مرمت اپنی
روز اک نیا نقص نکل آتا ہے مجھ میں
A  : روز تھک جاتا ہوں کرکے مرمت اپنی روز اک نیا نقص نکل آتا ہے مجھ میں - 
Ain_25
 

لکھ تو دیا کہ آج سے تم میرے نہیں
پر خدا کی قسم ہاتھ کانپتا رہا

Ain_25
 

مجھے ڈر لگتا ہے لوگوں سے..!
انکے قریب آنے سے
اچانک چھوڑ جانے سے
بہت سخت لہجوں سے
اور نرم مزاجوں سے
جان بن جانے سے
انجان ہو جانے سے
بہت خاص ہونے سے
بے حد عام ہو جانے سے
احسان کرنے سے
احسان جتانے سے
پہلے ہسنے سے
پھر خود ہی رولانے سے
ایک دن چھوڑ جانے سے
کبھی نا لوٹ آنے سے
مجھے ڈر لگتا ہے اب لوگوں سے.

Ain_25
 

کبھی دیکھ غور سے دیکھ
میرے آنسوؤں پہ بھی نیل ہیں
انہیں کس نے مارا ہے سوچ تو
کبھی سن سکوت کی سسکیاں !

سر  طور  ہو  سر  حشر  ہو  ہمیں   انتظار  قبول  ہے

وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
A  : سر طور ہو سر حشر ہو ہمیں انتظار قبول ہے وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں -