Damadam.pk
Ain_25's posts | Damadam

Ain_25's posts:

Ain_25
 

سنا ہے اس جہان میں زندگی کی قحط سالی ہے
یہاں دو چار دن جینے کا اکثر ذکر ہوتا ہے
یہاں ہر چیز فانی ہے
سبھی کو موت آنی ہے
یہاں اظہار کیا کرنا
یہاں پر پیار کیا کرنا
مگر کچھ یوں بھی سنتا ہوں
کہ ایسا اک جہان ہوگا
کہ جس میں موت آنے کا
کوئی دھڑکا نہیں ہوگا
حیات جاوداں کے سب
وہاں اسباب رکھے ہیں
یہ میرا تم سے وعدہ ہے
اگر دونوں وہاں مل گئے
وہیں اقرار کر لینگے
وہیں اظہار کر لینگے
وہی پھر پیار کر لینگے....!!

Ain_25
 

میں ایک ترتیب سے لگاتا رہا ہوں اب تک سکوت اپنا
صدا کے وقفے نکال' اِس کو شروع سے سُن، ردھم بنے گا !
سفید رومال جب کبوتر نہیں بنا تو وہ شعبدہ باز
پلٹنے والوں سے کہہ رہا تھا، رکو ! خدا کی قسَم ! بنے گا۔۔

Ain_25
 

جہان بھر کی تمام آنکھیں نچوڑ کر جتنا نم بنے گا
یہ کُل مِلا کر بھی ہجر کی رات میرے گِریے سے کم بنے گا
میں دشت ہوں' یہ مغالطہ ہے' نہ شاعرانہ مبالغہ ہے
مِرے بدن پر کہیں قدم رکھ کے دیکھ ' نقشِ قدم بنے گا
ہمارا لاشہ بہاو ورنہ لحَــد مقدّس مزار ہو گی
یہ سرخ کُرتا جلاؤ ورنہ' بغاوتوں کا علَم بنے گا
تو کیوں نہ ہم پانچ سات دن تک مزید سوچیں بنانے سے قبل !
مِری چَھٹی حِس بتا رہی ہے، یہ رشتہ ٹوٹے گا، غم بنے گا
مجھ ایسے لوگوں کا ٹیڑھ پَن قدرتی ہے' سو اعتراض کیسا؟
شدید نم خاک سے جو پیکر بنے گا' یہ طے ہے' خم بنے گا
سنا ہوا ہے ۔۔۔ جہاں میں بے کار کچھ نہیں ہے' سو جی رہے ہیں
بنا ہوا ہے یقیں کہ اِس رایگانی سے کچھ اہَــم بنے گا
کہ شاہ زادے کی عادتیں دیکھ کر سبھی اِس پہ متّفق ہیں
یہ جوں ہی حاکِم بنا، محَل کا وســیع رقبہ حرم بنے گا

موجِ نسیم،  خوشبوئے گُل ، مستیِ بہار 
ہر چیز ملتی ہے تیری گردن کے آس پاس
A  : موجِ نسیم، خوشبوئے گُل ، مستیِ بہار ہر چیز ملتی ہے تیری گردن کے آس پاس - 
Ain_25
 

اتنی کیوں سکھائی جا رہی ھے زندگی
ہمیں کونسا یہاں صدیاں گزارنی ہیں۔

Ain_25
 

جاگنے کا۔عذاب سہہ۔سہہ کر،
اپنے ہی اندر سوگیا ہوں میں۔

دل مرحوم کو دفن کیجیئے۔
پھر عمر بھر جشن کیجیئے
A  : دل مرحوم کو دفن کیجیئے۔ پھر عمر بھر جشن کیجیئے - 
Ain_25
 

شہروں کی محبت کسی ناگن کی طرح ہے
میں اگلی محبت کسی گاٶں میں کروں گا

Ain_25
 

شــگافِ_دل گـــواہ ہے
کوئ پیــــوست تھا یہــاں ۔۔۔

Ain_25
 

بس ایک ہی شخص کل کائنات ہو جیسے
،
نظر نہ آئے تو دن میں بھی رات ہو جیسے

میں چاہتا ہوں تو سارے دکھوں سے دور رہے۔۔۔
A  : میں چاہتا ہوں تو سارے دکھوں سے دور رہے۔۔۔ - 
رکھا ہے جنازہ سرِ بازار کسی کا۔۔۔
A  : رکھا ہے جنازہ سرِ بازار کسی کا۔۔۔ - 
Ain_25
 

پتہ نہیں، سدھر گیا کہ بگڑ گیا؟
یہ دل، اب کسی سے بحث نہیں کرتا !

تجھ کو بھولے ہیں تو بس بھول گئے ہیں خود کو
ہم نے اس بار تو خود سے بھی رعایت نہیں کی
A  : تجھ کو بھولے ہیں تو بس بھول گئے ہیں خود کو ہم نے اس بار تو خود سے بھی رعایت - 
Ain_25
 

"اگر دروازہ پتھر کا ہو تو دستک ریاضت ہے،،
لیکن دروازے کے پیچھے پتھر ہو تو دستک حماقت ہے۔۔۔۔

تمھارا لمس مسیحائی کے اعلٰی درجے پر ھے...
▪
میرے  ھونٹوں  کو  تمھارا  بوسہ  درکار  ھے
ایک بوسہ کہ روح میں گھر کرتی اداسی باھر آئے
یوں جیسے ٹھنڈی پٹیوں سے 
تپتے جسم  کو  آرام  ملتا  ھے
میں اعتراف کرنا چاہتی ھوں
تمھارا لمس مسیحائی کے اعلٰی درجے پر ھے...
▪
A  : تمھارا لمس مسیحائی کے اعلٰی درجے پر ھے... ▪ میرے ھونٹوں کو تمھارا بوسہ  - 
ھمیں  دریافت  کرنے  سے  ھمیں  تسخیر  کرنے  تک
بہت  ھیں  مرحلے  باقی ،،، ھمیں  زنجیر  کرنے  تک
ھمارے  ہجر  کے  قصے _ سمیٹو  گے  تو  لکھو  گے
ہزاروں  بار  سوچو  گے ،،،، ھمیں  تحریر  کرنے  تک
▪
وفازیدی کی وال۔سے
A  : ھمیں دریافت کرنے سے ھمیں تسخیر کرنے تک بہت ھیں مرحلے باقی ،،، ھمیں - 
Ain_25
 

جاتے ہوئے اس کو بھی ملال نہیں تھا
میں نے بھی مڑتے ہوئے لگا لی سگریٹ۔

میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں
تخت کے بعد ترے پاؤں میں دیکھا گیا ہوں

پھر مجھے خود بھی خبر ہو نہ سکی میں ہوں کہاں
آخری بار ترے گاؤں میں دیکھا گیا ہوں
A  : میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں تخت کے بعد ترے پاؤں میں دیکھا - 
Ain_25
 

میں اکثر سوچتا ہوں کے میرا وجود ،میرا ہونا کس طرح رہا لوگوں کی زندگی میں؟ کیسے لوگ آئے، اور آکر کس طرح کی خوشبو چھوڑ گئے اپنی میری زندگی میں؟؟
میں بہت مایوسی کے عالم میں بھی ہنستا ہوں، دکھ،سُکھ زندگی کا حصہ رہے لیکن کبھی۔کسی کے آگے رونا نہیں رویا، آج خوش ہوں کے مایوس لوٹ کے جارہا ہوں ،یہ مایوسی اچھی ہے منافقت سے، یہ مایوسی اچھی ہے ہر اس چیز سے جو تعلقات میں یادوں میں دلوں میں دوری اور نفرت پیدا کرتی ہے،
یاروں،
زندگی میں کچھ بھی کرو مگر کسی کا دل مت دکھاوّ، کیونکہ یہاں اس دنیا میں دلوں میں کھلتے گلاب جب مرجھا جائیں تو انسانیت مٙر جاتی اور جہاں انسانیت مٙر جائے وہاں برائی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے ،
اور جہاں برائی پھیل جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں، اور لوگوں کا لوگوں پر سے اعتبار ختم ہوجاتا ہے
اور دل مٙر جاتے ہیں۔
تحریر۔عین