ازقلم۔ محبت دردِ دل سوگ ان کہی کہانی ہے۔ محبت سکھ میں چھپا دکھ ہے پریشانی ہے، محبت کچھ بھی نہیں، سوائے ملال کے، محبت کچھ بھی نہیں سوائے درد کے، محبت کچھ بھی نہیں سوائے دردِ سٙر پریشانی کے، محبت کچھ نہیں، محبت جھوٹ ہے فسانہ اک بہانہ ہے، کے عمر کی روانی میں کچھ کمزور لمحوں میں اظہار کے کچھ لفظوں سے شروع ہونے والے جذبوں سے جنم لینے والی وہ اولاد ہے جسکی چاہے جتنی اچھی پروارش کی جائے ، آخری موڑ پہ اپنے باغبان سے روٹھ جاتی ہے، محبت ٹوٹ جاتی ہے۔