Damadam.pk
Ain_25's posts | Damadam

Ain_25's posts:

جو تیرے لمس کے سائے سے بھی محروم ہوئے
ایسے ہاتھوں کی یتیمی کا بڑا دکھ ہے مجھے
A  : جو تیرے لمس کے سائے سے بھی محروم ہوئے ایسے ہاتھوں کی یتیمی کا بڑا دکھ ہے - 
مُحٙبّت ہو بھی جائے تو
میرا یہ بٙخت ایسا ہے
جہاں پر ہاتھ میں رکھ دوں
وہاں پر دٙرد بڑھ جائے
مُحٙبّت سٙرد  پڑ جائے!!
A  : مُحٙبّت ہو بھی جائے تو میرا یہ بٙخت ایسا ہے جہاں پر ہاتھ میں رکھ دوں وہاں پر - 
فلک میں آگ لگ جاتی، جو دونوں روبرو ہوتے،

غروب شمس لازم تھا، طلوع چاند سے پہلے...!!!
A  : فلک میں آگ لگ جاتی، جو دونوں روبرو ہوتے، غروب شمس لازم تھا، طلوع چاند سے - 
Ain_25
 

دل شکستہ ہوئے رسوا ہوئے بدنام ہوئے
کون کہتا ہے کہ ہم عشق میں ناکام ہوئے
کیوں نہ محبوب ہو رسوائی دنیا ہم کو
پہلے ہم خاص تھے اب شکرِ خدا عام ہوئے

ہزاروں  استعارے  ھیں ، ہنر  بھی  ہے  مگر  آذرؔ
جمالِ یار کی لفظوں سے ؛ پیمائش  نہیں  ہوتی

▪انتخاب وفا زیدی
A  : ہزاروں استعارے ھیں ، ہنر بھی ہے مگر آذرؔ جمالِ یار کی لفظوں سے ؛ - 
میں اک تھکا ہوا انسان۔۔اور کیا کرتا 
طرح طرح کے تصور خدا سے باندھ لیے
A  : میں اک تھکا ہوا انسان۔۔اور کیا کرتا طرح طرح کے تصور خدا سے باندھ لیے - 
لمبی رتوں میں یار کوئی داستان کھینچ
گل کھینچ، خوشبوؤں سے بھرا گلستان کھینچ

اندر کے اے فقیر! کہیں اور چلتے ہیں 
میں رقص کرنے لگتا ہوں،تو کوئی تان کھینچ
A  : لمبی رتوں میں یار کوئی داستان کھینچ گل کھینچ، خوشبوؤں سے بھرا گلستان کھینچ  - 
ہم ایسے بھٹکے ہووں کو یہ خوف رہتا ہے
یہ گمرہی بھی تری سمت ہی نہ لے جائے
A  : ہم ایسے بھٹکے ہووں کو یہ خوف رہتا ہے یہ گمرہی بھی تری سمت ہی نہ لے جائے - 
ہم بھی کیا لوگ ہیں ارشد کہ ہر اک سانس کے ساتھ
زندہ رہنے کی تمنا میں۔۔۔مرے جاتے ہیں
A  : ہم بھی کیا لوگ ہیں ارشد کہ ہر اک سانس کے ساتھ زندہ رہنے کی تمنا میں۔۔۔مرے - 
جب میں ہی نہ رہا جوانی میں
تو پھر کیا بچے گا کہانی میں
A  : جب میں ہی نہ رہا جوانی میں تو پھر کیا بچے گا کہانی میں - 
Ain_25
 

بلا وجہ روٹھنا ازیت ہے
کوئی جو بَیر ہو تو بات بنے.

خواب تعبیر کر کے دیکھ سکیں
رابطہ اس قدر بحال نہ تھا

عدیل زیدی
A  : خواب تعبیر کر کے دیکھ سکیں رابطہ اس قدر بحال نہ تھا عدیل زیدی - 
وہ تیرا
اونچی حویلی کے
قفس میں رہنا

یاد آئے تو
پرندوں کو
رہا کرتا ہوں
A  : وہ تیرا اونچی حویلی کے قفس میں رہنا یاد آئے تو پرندوں کو رہا کرتا ہوں - 
غم زادیاں ہاتھ چومتی ہیں میرے.. 
محبت بھلانے کا ہنر سکھاتا ہوں میں..!!
A  : غم زادیاں ہاتھ چومتی ہیں میرے.. محبت بھلانے کا ہنر سکھاتا ہوں میں..!! - 
شدتِ غم۔۔
A  🔥 : شدتِ غم۔۔ - 
میرے نصیب میں لکھی ہوئی اداسی کو 
چمکتے دن میں اچھالیں تو شام ہو جائے
A  : میرے نصیب میں لکھی ہوئی اداسی کو چمکتے دن میں اچھالیں تو شام ہو جائے - 
بنجر...سا ہو گیا ہوں
 مجھ میں اب کوئی خوشی نہیں اُگتی
A  : بنجر...سا ہو گیا ہوں مجھ میں اب کوئی خوشی نہیں اُگتی - 
مجھے ہر شام اک سنسان جنگل کھینچ لیتا ہے 

اور اس کے بعد پھر خونی بلائیں رقص کرتی ہیں
A  : مجھے ہر شام اک سنسان جنگل کھینچ لیتا ہے اور اس کے بعد پھر خونی بلائیں رقص - 
جب شام اترتی ہے کیا دل پہ گزرتی ہے 

ساحل نے بہت پوچھا خاموش رہا پانی
A  : جب شام اترتی ہے کیا دل پہ گزرتی ہے ساحل نے بہت پوچھا خاموش رہا پانی - 
میرا دِل اتنا وحشی ہے کہ
کبھی کبھی یُونہی اچانک
یکدم ہی میرا دِل ضدی پرندہ بن کے
میرے سینے میں پھڑپھڑانے لگتا ہے
جیسے قید سے رہائی چاہتا ہو
سیاہی میں ڈُوبی سرد راتوں میں
میرا دِل کرتا ہے
میں تنہا کِسی سڑک پر ننگے پاؤں نِکل آؤں
تارُوں سے سجے آسمان کے سائے تلے
گُٹھنوں کے بل بیٹھا چیخ چیخ کر اِتنا روؤں
کے آسمان برس پڑے
مگر میرے اِردگرد رحم بھری نِگاہ ایک بھی نہ ہو
مُجھ پر ترس کھاتا کوئی وجود دُور دُور تک نہ ہو
ہاتھ تھام کے میرا ہاتھ سہلانے والا کوئی ہاتھ، میرے پاس بھی نہ بھٹکے میرا دِل بس اِتنا وحشی ہے... !!
A  : میرا دِل اتنا وحشی ہے کہ کبھی کبھی یُونہی اچانک یکدم ہی میرا دِل ضدی پرندہ -