نہیں آئیں گے تمہاری محفل میں ہم
تمہارا سب پہ مہربان ہونا ہم سے دیکھا نہیں جاتا


سراپا آرزو ہوں،،،درد ہوں،،،ادغِ تمنا ہوں
مجھے دنیا سے کیا مطلب میں اپنی آپ دنیا ہوں
کبھی کیفِ مجسم ہوں، کبھی شوقِ سراپا ہوں
خدا جانے کس کا درد ہوں، کس کی تمنا ہوں...
اِتنی زندگی گُزر گئی اور مجھے "لا" کا مطلب سمجھ نہیں آیا !
یہ جانتا تھا کہ
"لا" یعنی کُچھ بھی نہیں. کوئی چیز بھی نہیں.
پر یہ نہیں جانتا تھا کہ کیا نہیں ؟
کون سِی چیز نہیں..؟
تھوڑا غور کیا اور حقیقت کُھلی کہ کیا نہیں
ہر خواہش ، ہر آرزو ، ہر خواب کی جہاں آکر نفی ہو جائے.
جہاں آکر اپنی زندگی کی ہوس ختم ہو جائے.
موت کا خوف ختم ہو جائے.
درد کا احساس ختم ہو جائے.
ہر چیز اپنا وجود کھو دے .
تب "لا" کی تفسیر ہوتی ہے.
ابھی تو بات "لا" تک ہے.
لاالہ الا اللہ کو جاننے کے لیئے تو صدیاں درکار ہیں.
اور جان لو یہی حقیقت ہے..
ابھی تو زندگی ایک نُقطے ایک صفر پر رُکی ہوئی ہے.
اور میں "لا" کی جاگتی حقیقت میں گُم حیران ہوں..
copied

خرچ لمحوں میں تیرے دستِ کشادہ سے ہوئے
کتنی صدیوں کی مشقّت سے کمائے ہوئے ہم۔۔


کیا کھویا کیا پایا چھوڑو اب اس کو
میں تقدیر سے کبھی تکرار نہیں کرتا
اک سکوں ھے ،،، ؛ جو کہیں دور پڑا رهتا ھے
اک وحشت ھے جو اب طاری نہیں هوتی

ﺍﮎ ﮐﮩﮑﺸﺎﮞ ﺳﺠﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ
ﭘﻬﺮ ﮔﮩﺮﯼ ﮐﻬﺎﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭﺍ ﮔﯿﺎ ﻣﺠﮭﮯ ...!


ہاۓ وه شخص کہ جو نیند کی وادی میں کہیں ،،،
تیری آواز سے بیدار هو اور ،__ تو نہ ملے ____



کسی کا انتظار آنکھوں میں رکھا
دیا دیوار پر۔۔۔۔۔رکھا ہوا ہے
تمہاری یاد ہے ۔۔۔۔۔۔ ہم راہ میرے
یہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زادِ سفر رکھا ہوا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain