کچھ انسانوں کے نصیب میں صرف دینا لکھا ہوتا ہے
چاہے وہ خوشیاں ہوں مدد ہو احساس پیار ہو
خلوص محبت ہو یا پھر قربانی پیسہ دولت ہو
وہ بس سب کو دیتے ہیں شاید وہ لینے کے لئے نہیں دینے کے لیے ہی پیدا ہوتے ہیں
ایسا کیوں ہوتا ہے__؟
کہ جب ہم کسی سےنیانیا تعلق بناتے ہیں___تو دن رات رابطےمیں رہتےہیں___لمحےلمحے کی خبر ایک دوسرے کو دیتے رہتےہیں___مگر پھر رابطےہونےنہ ہونےکےبرابر رہ جاتے ہیں___پھر بات کرنے کا بھی موڈ نہیں ہوتا___اور پھر ایک وقت ایسابھی آتا ہےکہ___تعلق ہی ختم ہو جاتا ہے___!!!
گاجر کے دو ٹکڑےکریں ایک کو شیرے میں اور دوسرے کو نمک لگا کررکھیں، چند دن بعد ایک ٹکڑا مربہ اور دوسرا اچار بن جائے گا۔ گاجر وہی لیکن ماحول مختلف، نتیجہ الگ، لہذا نیک یا کچھ اور بننا چاھئیں تو ویسے لوگوں میں بیٹھیں۔
مثال پسند نہ ہو تو گاجر دھو کر کھالیں، کیونکہ میں نے کچھ نہیں کہا۔
ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہم ساری عمر اچھے کام کرتے رہیں اور اگر ہم سے کوئی ایک غلطی ہو جاۓ تو لوگ وہ ساری اچھائیاں بھول جاتے ہیں ۔یاد رکھتے ہیں تو صرف ہماری ایک غلطی
میرے ساتھ ہی ہوتا ایسا یا سب کے ساتھ ؟
محبت کی دلیل صرف یہی ہے
کہ جس سے محبت ہوجائے اس میں کوئی عیب نظر نہیں آتا
وہ سب سےافضل سب سے بہتر
سب سے بے مثال ہو جاتا ہے
کہ اس کے سامنےخود اپنی ذات کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی،
کسی ایک ذات کے آگے اپنا آپ حقیر محسوس کرو تو سمجھ لو
محبت ہے
کیوں کہ محبت "میں" کی نفی ہے۔
حساس لوگ عجیب ہوتےہیں
دوسروں کےلیےاپنی مصروفیت ترک کردیتےہیں
لوگوں کووقت دیتےہیں
کوئی اگنورکرےسخت لہجےمیں بات کرےیہ ہربات کازمہ دارخودکوسمجھتےہیں
اپنےدردکو رد کرکےسب کاساتھ دیتےہیں
پھرایک وقت آتاہےیہ اپنی قدر و قیمت کھوبیٹھتےہیں
بھلاہروقت میسررہنےوالوں کی قدربھی کی جاسکتی ہے?💕
رشتے نبھانا آسان کام نہیں
اپنا آپ ختم کرنا پڑتا ہے رشتوں کے لیے
احساس، محبت اور خلوص سے بنائے گئے رشتے بہت قیمتی ہوتے ہیں۔۔!!
تعلق۔اور رشتے میں فرق ہوتا ہے
جدھر تعلقات ٹوٹ جائیں تو سمجھیں وہ رشتہ تھا ہی نہیں وہ تو وقتی تعلق۔تھا
رشتہ بنا ہوتا تو کبھی ختم نہیں ہوتا۔۔!!!
پانیوں میں بنی حویلی ہوں
جانے. لڑکی ہوں یا پہیلی ہوں
رات, رہتی ہے روشنی مجھ میں
میں کسی. صبح. کی سہیلی ہوں
اسی لیے ہجر کچھ نہیں کہتا
میں تو بچپن سے غم میں کھیلی ہوں
✍,,,,عینی
آزمائش تو بس ایک دروازہ ہے ،
جس کے اس پار ہمارے ظرف کا آئینہ ہے ،
ﷲ تو بس ظرف ہی دیکھ رہا ہوتا ہے، کہ آزمائش کہ وقت ہمارا ضرف اور ہمارا اپنے رب پر بھروسے کی مقدار کتنی ہے۔
اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے،،
آمین
دکھ دینا کونسا مشکل کام ہے!! مشکل ترین کام تو یہ ہے کہ دکھ اٹھا کر بھی دکھ نہ دیا جائے، لیکن۔۔۔۔لیکن ایک عام انسان یہ مشکل ترین کام صرف اسی کی خاطر کرتا ہے جسے وہ اپنی زندگی سے بڑھ کر چاہتا ہے۔
بعض دفعہ ہم کسی کے لیے امتحان ہوتے ہیں اور بعض دفعہ کوئی ہمارے لیے امتحان بن جاتا ہے
اس زندگی میں ہم ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے ہر کسی کا مان نہیں رکھ سکتے، کسی کا مان رکھنے کے لیے کسی کا مان توڑنا پڑتا ہے
یہی زندگی کی حقیقت ہے....
میں بچھڑنے کی اذیت سےواقف ہوں اسی لیے میں کسی کو خود سےاتنا قریب نہیں ہونے دیتی تا کہ زندگی کے کسی حادثےمیں اگر وہ مجھےکھو دیں تو وہ اس تکلیف سےنہ گزریں میں اس بات پر یقین رکھ چکی ہوں کہ کوئی بھی آپکوکبھی بھی تنہا چھوڑ کےجا سکتا ہےپھر وہ چاہے اپنی مرضی سے گیا ہو یا قسمت لے گئی ہو
زندگي پانے اور کھونے کا نام ھے ، خوشی اور غم زندگی کے دو رخ ھیں، غم نہ ھوتا تو ھم خوشی کی قدروقیمت سے بے بہرہ رھتے ، جو ھم سےچھن جاتا ھے وہ ھمارا نہین ھوتا سو ملال کیسا اور رنج کیوں کرنا، ھر گذرتا لمحہ آپ کی توانائ چوستا ھے سو آپ کا حق ھے کہ اس لمحے سے ھر ممکنہ راحت کشید کر سکیں، گذرے لمحوں کا ملال چھوڑ کر لمحہ موجود میں جینا ھی دانائ ھے ورنہ ساری عمر ملال آنکھوں کو نم رکھے گآ
ھمارا آج کا المیہ یہ ھے کہ ھم دوسروں کے عیب تلاش کرنے میں دن رات ایک کر دیتے ھیں خود کیا ھیں کبھی سوچنا بھی گوارہ نھیں کرتے قبر میں انسان سے اسی کے بارے میں سوال ہوگا نہ کہ دوسروں کے بارے میں اس لئے اپنے اعمال کی فکر کرنی چاھئے دوسروں کی غیبت چغلی کر کے اپنا ٹائم ضائع نہ کریں
محبتیں خیرات یا احسان نہیں ہوتیں یہ تو اعزاز ہوتی ہیں آپ محبت کرنے والے کا ایک قیمتی لمحہ بھی ادا نہیں کر سکتے جو اس نے پورے خلوص سے آپ پر وارا تھا،،،!!!
انسان کی بہت ساری خواہشات میں یہ چار انتہائی بنیادی خواھشات ہیں۔عزت ملے،محبت ملے،خوشی اور سکون ملے۔ان سب کو حاصل کرنے کا نسخہ انتہائی سادہ ہے۔آپ کے پاس جو "خیر" ہے وہ لوگوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیں-آپ دیکھیں گے کہ آپکو سکون اور خوشی بھی ملی ہے؛ محبت اور عزت بھی۔
رشتے بہت نازک ہوتے ہیں اس لیے ان کی بہت پیار سے حفاظت کریں کبھی کبھی چھوٹی سی بات بھی رشتہ ٹوٹنے کی وجہ بن جاتی ہے۔۔۔
مثال :مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم تمھارے نانا نہیں،،،😒😂😂
دیکھیں نانا نے کتنی چھوٹی سی بات پر رشتہ ہی توڑ دیا۔۔۔😒😌😧😁
😹😹😹
مت گھبرائیے ، اللہ ہمارے ساتھ ہے 💞
(القرآن)
صبح بخیر😇💯
دُشمنوں سے کیسی فِکر
احتیاط اپنوں سے کیجئے💯🖤🙂
🥀
السّلام و علیکم صبح بخیر
-" بیشک ۔ “ __🌸⚘
" 🌹- "جب ربﷻ سے مُحبت ہو جاتی ہے نہ
تب دُنیا کی باقی تمام محبتیں , پھیکی لگنے لگ جاتی ہیں ۔ " - ❤😍😊 )"
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain