کل گلی میں بیٹھا ہوا تھا وہاں سے ایک لڑکی کا گزر ہوا گلی کے نکڑ پر روزانہ کی طرح ایک کتا وہاں آرام کر رہا تھا ۔۔۔ لڑکی جیسے ہی پاس پہنچی ڈر کر رک گئی سنیں یہ کتا کاٹے گا تو نہیں ؟ میں ارے نہیں یہ روز یہی ہوتا ہے آپ آرام سے گزر جائیں انتہائی لوسی کتا ہے ۔ لڑکی : پلیززز آپ ہیلپ کر دیں یہاں سے گزرنے میں میری میں : ہیلپ کی کیا بات ہے آجائیں اس کو ساتھ لیے جیسے ہی کتے کے پاس پہنچا ایک پتھر اٹھایا تاکہ لڑکی کے سامنے بہادر بنا جا سکے پتھر کتے کو دے مارا آرام سے بیٹھا کتا ایک دم سے بھونکنا شروع ہو گیا میں نے اسے ڈرانے کے لیے ایک اور پتھر دے مارا بس پھر کتے کو پتا نہیں کیا ہوا ایک دم سے میری طرف دوڑ لگا دی ۔۔ لڑکی کو تو پتا نہیں لیکن کتے نے مجھے سارے محلے میں دوڑیا ۔۔۔۔ 😕😕😕😕
پولیس والو اگر لاک ڈاؤن کرنا ہے تو باقی دکانیں بھی بند کروا دو جو کھلی رکھنے کی اجازت ہے😐 کچھ خریدنے جاؤ تو ڈنڈے مارتے ہو😒 تسی اینج کرو بند ای کر دیو😏😏
لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والی چند تحقیقات: 1. ٹک بسکٹ میں 22 سوراخ ہوتے ہیں۔ 2. فل ٹوٹی کھول کے لوٹا بھرنے میں 18 سیکنڈ لگتے ہیں۔ 3. میں جس کمرے میں لیٹا ہوں اس میں 2 گارڈر، 13 ٹی آر اور 146 ٹائلیں لگی ہوئی ہیں۔ 4. دن میں تین بار سوئیں تو رات کو نیند نہیں آتی۔ 5. بیڈ کی بائیں سائیڈ پہ لیٹ کر دائیں طرف کو دو بار کروٹ لو تو بندہ نیچے جا گرتا ہے۔ 6. پنکھا فل چلا کر آف کرو تو اسے رکنے میں 1 منٹ 42 سیکنڈ لگتے ہیں 7. گھر کی چھت سے اپنے کمرے تک کا فاصلہ 25 قدم کا ہے 8. گھر کے دروازے پہ کھڑے ہو کر 27 ڈگری پہ گردن کو گھمائیں تو وہاں لال پمپ لگا ہوا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔