Damadam.pk
Ali-Irfan-Poet's posts | Damadam

Ali-Irfan-Poet's posts:

Ali-Irfan-Poet
 

زندگی بھر کی کمائ ہے یہ کتاب نہ چھینو مجھ سے
آنکھیں ویران ہو جائینگی خواب نہ چھینو مجھ سے
میرا سر فخر سے بلند ہے نگاہیں ادب سے جھکی ہوئیں
اے ستم گر زمانے میرا حجاب نہ چھینو مجھ سے
یہ آخری نشانی ہے اس بے وفا کی میرے لیۓ
پس کتاب ہے ایک گلاب نہ چھینو مجھ سے
میری زبان سچ بولتی ہے میرا قلم سچ لکھتا ہے عرفان
میری سوچ لوگوں کیلیۓ ہیں جناب نہ چھینو مجھ سے

Ali-Irfan-Poet
 

مہنگے ہیں دام یا سستے بتاؤ
میرے خوابوں کی قیمت لگاؤ
میری خواہشوں پہ بھی ایک نظر کرنا
میری نیندوں کے بارے کچھ سناؤ
میری آنکھوں میں آنسؤں کیوں ہیں
کیسے کیسے زخم ہیں جسم پہ دیکھاؤ
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

جلدی لوٹنا گھر کہیں دیر نہ ہو جاۓ
ڈر لگتا ہے مجھے اندھیر نہ ہو جاۓ
میں نے چاہا ہے تمہیں سوچا ہے تمہیں
اس سے پہلے کہ ھیر پھیر نہ ہو جاۓ
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

اناڑی ہے کوئ تو کوئ کھلاڑی ہے
ہاں مگر خون کی بازی جاری ہے
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

بیشک دامن اپنا نوچ رکھو
صاف شفاف بڑی سوچ رکھو
جو کاٹے غلاظت نفرت نحوست کو
آستیں میں چھپا کہ کاکروچ رکھو
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

خالی خالی سا گھر ہے اور میں ہوں
خوف ہے کوئ نہ ڈر ہے اور میں ہوں
میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں
مجھے بس اپنی فکر ہے اور میں ہوں
چالاکیاں ، نادانیاں بےوفائیاں اور تنہائیاں
کچھ ایسا بھنور ہے اور میں ہوں
ایک اداس شام کچھ پل میرا ساتھ دیتی ہے
اس کے بعد اذیت بھری سحر ہے اور میں ہوں
دل ٹوٹا ہوا آنکھیں بھی ویران بدن چھلنی ہے
عرفان کچھ ایسا میرا مقدر ہے اور میں ہوں

Ali-Irfan-Poet
 

تیرا نام دھوکہ ہے یہ مقام دھوکہ ہے
جام پہ جام دھوکہ ہے سر شام دھوکہ ہے
میں مطلبی ، انا پرست ، دھوکے باز ہوں
میری جان یہ الزام دھوکہ ہے یہ کام دھوکہ ہے
وہی نظریں ہیں وہی لوگ ہیں وہی شہر ہے
مگر احترام دھوکہ ہے جناب کا سلام دھوکہ ہے
جدائ ، تنہائ بے انتہا اداسی ہے اور کیں ہوں
یہ در و بام دھوکہ ہے ہر پیعام دھوکہ ہے
کچھ تلخ لہجے ہیں کچھ سرسری سی باتیں ہیں
عرفان ہر پیغام دھوکہ ہے اب تو آرام دھوکہ ہے
شب بخیر

Ali-Irfan-Poet
 

یہی شعر تیرے دل کو بھاۓ گا میں جانتا ہوں
دل ٹوٹے گا تو آنسوں بھی آۓ گا میں جانتا ہوں
خود غرض ، مطلبی دھوکے باز انا پرست ہے
اور توں کیا میرے بارے میں بتاۓ گا میں جانتا ہوں
تمہیں شعر اچھے نہیں لگتے تمہاری آنکھیں بتاتی ہیں
لیکن میری غزلیں سب کو سناۓ گا میں جانتا ہوں
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

ابھی نہ اوڑھو سفید لباس ابھی انہوں نے آنا ہے
ابھی میت کو پڑے رہنے دو ابھی کیا منہ چھپانا ہے
ابھی میرے عزیزوں میرے اپنوں نے بین کرنے ہیں
ابھی گلہ کرنا ہے انہوں نے مجھ سے کہاں جانا ہے
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

زخموں سے غموں سے رنجور نہ ہو جاۓ
ڈر ہے کہیں دل چور چور نہ ہو جاۓ
وہ ایک شخص جو میری سانسوں میں بسا ہے
زمانے کی ہر خوشی دی کہ دور نہ ہو جاۓ
میں ہر وعدہ ہر رسم ہر قسم نبھاؤنگا تیرے سنگ
اس سے پہلے کہ بے وفائ زمانے کا دستور نہ ہو جاۓ
یہی دعا مانگتا ہوں میں رب سے عرفان
اسے دیکھنے کیلیۓ یہ دل مجبور نہ ہو جاۓ

Ali-Irfan-Poet
 

ایک تیرے در کے سوا مولا
جائیں تو جائیں کہاں مولا
سن لے ہماری صدا مولا
قبول ہو دل کی ہر دعا مولا
تو رحمان ہے تو رحیم ہے
معاف کر دے ہر خطا مولا
آمین
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

مجرم ہیں خطاکار ہیں ہم
بخش دے مولا گنہگار ہیں ہم
ایک فقط تیرا ہی سہارا ہے
تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہم
آمین
عرفان
صبح و بخیر

Ali-Irfan-Poet
 

منزل جب طے کی نقشے خاکے رکھے ہم نے
چل پڑے سفر پر کئ دن فاقے رکھے ہم نے
ہم سے ہمارے بازو جدا ہو گۓ کئ کھو گۓ
قدم بھی بہت مشکل سے اٹھا کے رکھے ہم نے
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

عشق محبت میں جنون سے گزر کے دیکھ تو سہی
دل کی بات کرتے ہو دل میں اتر کے دیکھ تو سہی
انا ہے تم میں غرور ہے بہت مغرور ہو تم
تیری دیوانی ہو گی دنیا زرا سدھر کر دیکھ تو سہی
کتنے خیرخواہ ہیں یہ تیرے اپنے تجھ سے
زرا ادھر کی بات ادھر کر کے دیکھ تو سہی
میں نے سنا ہے دل کو بہت سکون ملتا ہے
دو گھڑی ہی صبر کر کے دیکھ تو سہی
بہت کرتے ہو دل کی باتیں خوابوں میں عرفان
آج موقع بھی ہے دستور ادھر کر کے دیکھ تو
سہی

Ali-Irfan-Poet
 

چوٹ ہر جگہ سے کھاۓ رو نہ پاۓ
مسکراتا ہی چلا جاۓ رو نہ پاۓ
کبھی زخموں سے چور ہو
کبھی اپنوں سے دور ہو
گیت خوشی کے غمی کے گنگناۓ رو نہ پاۓ
ایک تیرا درد دل کو کھاۓ جا رہا ہے
دیوانہ عاشق مجھے بناۓ جا رہا ہے
تیری تصویر بناۓ درد سناۓ رو نہ پاۓ
کیا لکھوں میں ٹوٹے ہوۓ دل کے بارے میں
عرفان رونا چاہے بھی تو آنسو نہ آۓ رو نہ پاۓ
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

اتنا ظلم نہ کر معافی دے
سنو او ستم گر معافی دے
لاشہ پامال ہو گیا ہے میرا
کاٹ نہ میرا سر معافی دے
ایک ماں ، چھوٹ سی بچی ہے
باقی ویران ہے میرا گھر معافی دے
جتنا انعام تجھے میرے سر کا دیا جاۓگا
اس سے کئ گنا دونگا اوپر معافی دے
عرفان یہ دنیا محض عیش و عشرت ہے
آخرت کا سوچ کر کچھ فکر معافی دے

Ali-Irfan-Poet
 

مغروری ، انا دھوکے بازی سے نکل کر سامنے آؤ
اتنے روپ جو بدلے ہیں ایک اور بدل کہ سامنے آؤ
ابھی مجھ میں تھوڑی سی ہمت باقی ہے
گر نہ جاؤں جب تک مکمل کہ سامنے آؤ
عرفان

Ali-Irfan-Poet
 

دشت میں ایک شور ہے مارو مارو
ابھی بازو میں زور ہے مارو مارو
سب مارے گۓ ہیں یہ ایکلا ہے اب
ڈرو مت یہ کمزور ہے مارو مارو
کربلا کا ایک منظر اگر سمجھا پایا تو ۔۔۔۔۔۔
عرفان
😭😭😭

Ali-Irfan-Poet
 

آؤ سناتا ہوں میں ایک یار کی کہانی
ہمدرد غمخوار دلبر دلبردار کی کہانی
اس طرف تھا میں اور میرا تنہا شہر
حسیں دلسوز دلکش ، اس پار کی کہانی
میرے سامنے تھا وہ مگر ڈاتھ نہیں تھا
حائل تھی دونوں کے درمیاں دیوار کی کہانی
عرفان

ہاتھ اٹھاؤ جب بھی دعا کیلیۓ ۔۔
میرے لیۓ بھی تم دعا کرنا
A  : ہاتھ اٹھاؤ جب بھی دعا کیلیۓ ۔۔ میرے لیۓ بھی تم دعا کرنا -