چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں....
نہ تُم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں...💕
چلو پھر کاغذوں پہ داستانِ درد لکھتے ہیں 💔
زمانہ منتظر ہوگا غموں پر مُسکرانے کا☺️ !
مدہوش مت کرو ___مجھے اپنا حسن دکھا کر ..!!
💗محبت اگر چہرے سے ہوتی تو خدا دل نہ بناتا ..!!
دیکھو یہ دسمبر بھی ہے جانے والا
لوٹ آؤ کہ نیا سال ہے آنے والا
میں ہی بیٹھا ہوں اداس ہجر میں تیرے
سارا شہر ہے اب جشن منانے والا
تجھے روز دیکھوں میں قریب سے،
دیکھ۔!
میرے شوق بھی ہیں کتنے عجیب سے،
ہم نے چرچا بہت سُنا تھا تیری سخاوت کا
کیا معلوم تھا تم درد بھی دل کھول کر دیتے ہو
لہجے فقط رسیلے ہوتے ہیں😊
لوگ...اندر سے زہریلے ہوتے ہیں___!!🐍✌🙏
اب حال دل نہ پوچھ کہ تاب بیان نہیں
اب مہربان نہ ہو کہ ضرورت نہیں رہی❤
پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لیے
ریل کی پٹڑی پہ سورج چل رہا تھا رات کو
میری تصویر بنانا تو سب رنگ بهرنا محبت کے
لیکن جب آنکهین بنانا تو آنسو رواں رکهنا
ملال ہے مگر اتنا ملال تھوڑی ہے
یہ آنکھ رونے کی شدت سے لال تھوڑی ہے
بس اپنے واسطے ہی فکر مند ہیں سب لوگ
یہاں کسی کو کسی کا خیال تھوڑی ہے
پروں کو کاٹ دیا ہے اڑان سے پہلے
یہ خوف ہجر ہے شوقِ وصال تھوڑی ہے
آجا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے
آئے بھی نہ تھے خشک ہوئے آنکھوں میں آنسو
نکلے بھی نہ تھے لٹ گئے ارمان ہمارے
انجام محبت ہمیں معلوم ہے لیکن
لیتے ہیں تیرے غم میں امیدوں کے سہارے
تھا دل کو فقط تیری محبت کا سہارا
ہم نے اسی امید پہ دن اپنے گذارے
هوش کا کتنا تناسب هو بتادے مجھ کو _
اور اس عشق میں درکار ھے وحشت کتنی ?
میرا بچھڑا رانجھا موڑ سجن!
مجھے چاہیے نہ کوئ اور سجن!
میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقط
دیۓ کنگن, چوڑی توڑ سجن!
میں نے تجھ سے سچا عشق کیا...
دے ساری دنیا چھوڑ سجن!
تیری یاد سے باہر نکلوں میں
مجھے آکر یوں جنجھوڑ سجن!
میں ہر درگاہ پہ جاؤنگی...
ہو سندھ یا ہو لاہور سجن!
کوئ دھاگہ تجھ سے جوڑے تو
منت کی باندھوں ڈور سجن!
چل نام نہ دے, اک شام ہی دے!
میری بات پہ کر کچھ غور سجن!
تم نے مانگا ہجر, جدائ بس!
کچھ مانگ کے تکتے اور سجن!
میرا جرم محبت ہے سائیں!
میں ہوں زندہ درگور سجن!
تجھے میری بات کا مان نہیں
جا رہنے دے, بس چھوڑ سجن....!!
تیرے ہونے سے سمجھتا تھا کہ دنیا تم ہو
ورنہ دنیا کو میں بیکار کہا کرتا تھا
تم سے بچھڑا ہوں تو رویا ہو، ورنہ کل تک
رونے والوں کو میں فنکار کہا کرتا تھا
یہ لفظوں کی لاشیں اٹھائیے اور چلتے بنئیے
کہ محبت کہ جنازے کو غسل دینے کا وقت ہے اب
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain