تم نہیں سمجھو گے!! چاند کا دکھ... کہ جب وہ، گھٹنے لگتا ہے___ تو کیسے ماند پڑ جاتا ہے۔۔۔ تم نہیں سمجھو گے!! ادھورے خواب کا دکھ... کہ جب____ عین تکمیل پہ آنکھ کھل جائے۔۔۔ خیر۔۔۔تم کیا سمجھو گے!! ان باتوں کو۔۔۔ *تم نے نہیں جھیلا ناں،،* *ادھوری ذات کا دکھ____ #🍂
#سموگ_صورتحال🌤️🌤️🌤️ تازہ ترین سیٹلائٹ تصویر کے مطابق اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ چھائی ہوئی ہے جس سے دن کے وقت دھوپ بہت ہلکی ہوتی ہے سموگ کا یہ سلسلہ فلحال ختم ہونے والا نہیں کیونکہ ابھی فلحال 10 سے 15 روز تک بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے اس لئیے سموگ چھائی رہے گی ان دونوں اس لئیے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔۔۔۔
سب سے خطرناک نشہ، انسانی نشہ ہے! کسی کی آواز کا نشہ، باتوں کا نشہ، آنکھوں کا نشہ، ساتھ کا نشہ اور جب یہ نشہ نہیں ملتا ناں تو ھمارے جسم کی دیواروں میں سے ایک اینٹ کھینچ لی جاتی ہے اور یہ ہی خلاء ہمارے وجود کی باقی تمام اینٹوں کو اپنی جگہ بہت دیر تک ٹکے نہیں رہنے دیتے
پھر۔۔۔۔ پھر وہی شخص تمہیں تمہارے آسمان سے اُتارے۔ زور سے تمہیں زمین پر دے مارے۔ تمہاری انا کے ٹکڑے ٹکرے کر ڈالے۔ اُسے معلوم ہو کہ تم میں اتنا ضبط نہیں ہے پھر بھی بغیر کسی غلطی کے تمہاری کشتی کو عین ساحل سے تھوڑا پیچھے بھنور میں اکیلا چھوڑ جائے۔ پتہ ہے اِس سب میں درد کہاں ہے ؟؟ جدائی کا کوئی فیصلہ آسمان سے نہ اترا ہو۔محبت کی راہ میں دنیا کی رکاوٹ بھی نہ آئے۔اور کوئی ہرجائی محبت کا دعوه کرتے کرتے چھوڑ جائے اور تم ساری عمر اپنا قصور ڈھونڈتے رہ جاو.پتہ ہے بہت تکلیف ہوتی ہے پھر مگر حالات کُھل کر رونے بھی نہیں دیتے ضبط کرنے سے تو سانس بھی رکنے لگتی ہے۔۔ یہاں تمہیں درد کا پتا چلے گا۔ یہاں تمہیں پتا چلے گا کہ دروازوں پر لگی آنکھیں پلکیں کیوں نہیں جھپکا کرتیں..
جسم کے درد سے تو واقف ہو گے تم لیکن کیا کبھی تمہاری روح میں درد ہوا ہے ؟ ہاں ہاں روح کا درد۔ وہی درد جو سب سے زیادہ شدید ہوتا ہے۔ وہی درد جو ایک زندہ وجود کو لاش بنا کر رکھ دیتا ہے۔ میں تمہیں بتاتا ہوں روح کا درد کیا ہوتا ہے۔ تم کسی کو چاہو۔ اپنے آپ سے زیادہ چاہو اور بدلے میں وہ انسان بھی تمہیں تم سے زیادہ چاہے۔ اُس کی ہر ادا سے محبت ٹپکتی ہو۔ پھر تمہیں لگے کہ تمہارا یہ مجازی عشق تمہیں حقیقی تک لے جائے گا۔ تمہیں لگے کہ وہ سبھی دکھ جو تم بچپن سے برداشت کرتے آئے ہو خدا نے اِس محبت کے ذریعے اُن سبھی کا مداوا کر دیا ہے اور پھر تمہارا دل خوابوں اور رنگوں کو لئے آسمانوں کی اڑان بھرنے لگے۔ Jari h
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain