Damadam.pk
Ali_Ali022's posts | Damadam

Ali_Ali022's posts:

Ali_Ali022
 

آتشِ غم نے ملکِ دل پھونک دیا، جلا دیا ....🔥
باقی جو کچھ کہ رہ گیا اشک نے لے بہا دیا ....😊

Ali_Ali022
 

ڈُبڈُبائی ہوئی آنکھوں
تُمہیں اَشکوں کی قسم ....🙏
کُھل نہ جائے کہیں اُلفت کا بھرم سو جاؤ ....💔🔥

Ali_Ali022
 

وجود کی بساط پر بڑی عجیب مات تھی۔
یقین لٹاکے چل پڑے گمان بچاکے رکھ لیا

Ali_Ali022
 

یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں
زندگی ہم ترے ہاتھوں سے نہ مارے جائیں
اب زمیں پر کوئی گوتم نہ محمد نہ مسیح
آسمانوں سے نئے لوگ اتارے جائیں
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیں
وہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تک
اور ہم جولیاں دلہن کو سنوارے جائیں
ہم کہ نادان جواری ہیں سبھی جانتے ہیں
دل کی بازی ہو تو جی جان سے ہارےجائیں
تج دیا تم نے درِ یار بھی اُکتا کے فرازؔ
اب کہاں ڈھونڈھنے غم خوار تمہارے

Ali_Ali022
 

اوجھل سہی نِگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں
اے رات ہوشِیار کہ ہارا نہیں ہوں میں
خوابوں کی سبز دُھند سی ہے ابھی ہر طرف
لگتا ہے یوں کہ نیند سے جاگا نہیں ہوں میں
اک حرفِ حیراں سہی مانا میرا وجود
کیسے کہوں کتاب کا حصہ نہیں ہوں میں
درپیش صبح و شام یہی کَشمکش ہے اب
اس کا بنوں میں کیسے کہ اپنا نہیں ہوں میں
مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعوٰی نہیں مگر
جتنا برا سمجھتے ہو اتنا نہیں ہوں میں
اِس طرح پھیر پھیر کے باتیں نہ کیجیئے
لہجے کا رخ سمجھتا ہوں بچہ نہیں ہوں میں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِ منافقت
دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
”اَمجد” تھی بھیڑ ایسی کہ چلتے چلے گئے
گرنے کا ایسا خوف تھا ٹِھرا نہیں ہوں میں

Ali_Ali022
 

سہمی ہوئی ھے جھونپڑی بارش کے خوف سے
مَحلوں کی آرزو ھے کہ برسات تیز ہو

Ali_Ali022
 

جہان، رقص کُناں ہے کہ دُھن محبت ہے
نظامِ دہر کا پہلا شگُن محبت ہے...
ہم اہلِ عشق زمانے کے کام کے تو نہیں
ہمارے پاس فقط ایک گُن محبت ہے...
تمہیں یقینِ محبت نہیں ہے؟ حیرت ہے
خدا کا حکم محبت ہے! "کُن" محبت ہے...
بچھڑتے وقت فقط مسکرا کے دیکھا تھا
میں اس کو بول نہ پا ئی کہ سُن محبت ہے۔..

Ali_Ali022
 

وہ مِلے تو محرم بَن کے مِلے😍
دِل بھِی راضِی , رَب بھِی راضِی... 👌

Ali_Ali022
 

تنہایوں کا اک الگ ہی مزا ہے 🔥
اس میں ڈر نہیں ہوتا کسی کے چھوڑ جانے کا 💔

Ali_Ali022
 

آپکی خواہشیں بجا لیکن انسان
کھیلنے کی چیز نہیں ہوتے🖤😥

Ali_Ali022
 

زندگی کی دوڑ میں تجربہ کچا ہی رہ گیا
😊😊😊😊😊
ہم سیکھ نہ پائے فریب اور ♥️دل بچہ ہی رہ گیا

Ali_Ali022
 

وہ تو یُوں تھا کہ ہم
اپنی اپنی ضرورت کی خاطِر مِلے !
اپنے اپنے تقاضوں کو پورا کِیا !
اپنے اپنے اِرادوں کی تکمیل میں
تِیرہ و تار خواش کی سنگلاخ راہوں پہ چلتے رہے !
پِھر بھی راہوں میں کِتنے شگوفے کِھلے !
وہ تو یوں تھا کہ بڑھتے گئے سِلسلے!
ورنہ یوں ہے کہ ہم اجنبی کل بھی تھے،
اجنبی اب بھی ہیں !
اب بھی یوں ہے کہ .....
تُم ہر قسم توڑ دو، سب ضِدیں چھوڑ دو !
اور اگر یوں نہ تھا تو، یونہی سوچ لو
تُم نے اِقرار ہی کب کیا تھا کہ
میں تّم سے منسوب ہوں !
میں نے اِصرار ہی کب کیا تھا کہ
تُم یاد آؤ مُجھے !
بُھول جاؤ مجھے !

Ali_Ali022
 

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم
اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ

Mare pass tum ho
A  : Mare pass tum ho - 
Ali_Ali022
 

محفلِ حسن تھی_______میخانہ تھا ساقی کا...
شاعری عروج پہ پہنچی تو سامنے رقیب آ بیٹھا..

Ali_Ali022
 

کبھی#سوچا " بھی نہ تھا ۔۔۔
اتنا "سوچیں " گے#تمہیں....❤

Ali_Ali022
 

ﺯﯾﺐ ﺩﯾﺘﺎ ﻫﮯ ﺍُﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻐﺎﻓﻞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ...
ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﻣﺼﺮﻭﻑِ ﻭﻓﺎ ﻫﮯ ﺷﺎﯾﺪ .

Ali_Ali022
 

تو سمجھتا تھا فضول ہمیں...
اب ہمت کر اور بھول ہمیں❤

Ali_Ali022
 

اچھا ہی ہوا کہ تم نے مجھے تو ڑ دیا♥😥😥
بہت غرو ر تھا ہمیں ،تیرے ہو نے کا۔💔💔

Ali_Ali022
 

آپ سے پیار ہوتا جاتا ہے
کام دُشوار ہوتا جاتا ہے
عقل کرتی ہے جتنی تدبیریں
عشق بیمار ہوتا جاتا ہے
کوئی لغزش نہ یار ہوجائے
شوق آزار ہوتا جاتا ہے
جس قدر حالِ دل چھپاتے ہیں
صاف اِظہار ہوتا جاتا ہے
زخمِ احساس کی خلش سے عدم
پھول بھی خار ہوتا جاتا ہے