سہمی ہوئی ھے جھونپڑی بارش کے خوف سے
مَحلوں کی آرزو ھے کہ برسات تیز ہو
جہان، رقص کُناں ہے کہ دُھن محبت ہے
نظامِ دہر کا پہلا شگُن محبت ہے...
ہم اہلِ عشق زمانے کے کام کے تو نہیں
ہمارے پاس فقط ایک گُن محبت ہے...
تمہیں یقینِ محبت نہیں ہے؟ حیرت ہے
خدا کا حکم محبت ہے! "کُن" محبت ہے...
بچھڑتے وقت فقط مسکرا کے دیکھا تھا
میں اس کو بول نہ پا ئی کہ سُن محبت ہے۔..
وہ مِلے تو محرم بَن کے مِلے😍
دِل بھِی راضِی , رَب بھِی راضِی... 👌
تنہایوں کا اک الگ ہی مزا ہے 🔥
اس میں ڈر نہیں ہوتا کسی کے چھوڑ جانے کا 💔
آپکی خواہشیں بجا لیکن انسان
کھیلنے کی چیز نہیں ہوتے🖤😥
زندگی کی دوڑ میں تجربہ کچا ہی رہ گیا
😊😊😊😊😊
ہم سیکھ نہ پائے فریب اور ♥️دل بچہ ہی رہ گیا
♡
وہ تو یُوں تھا کہ ہم
اپنی اپنی ضرورت کی خاطِر مِلے !
اپنے اپنے تقاضوں کو پورا کِیا !
اپنے اپنے اِرادوں کی تکمیل میں
تِیرہ و تار خواش کی سنگلاخ راہوں پہ چلتے رہے !
پِھر بھی راہوں میں کِتنے شگوفے کِھلے !
وہ تو یوں تھا کہ بڑھتے گئے سِلسلے!
ورنہ یوں ہے کہ ہم اجنبی کل بھی تھے،
اجنبی اب بھی ہیں !
اب بھی یوں ہے کہ .....
تُم ہر قسم توڑ دو، سب ضِدیں چھوڑ دو !
اور اگر یوں نہ تھا تو، یونہی سوچ لو
تُم نے اِقرار ہی کب کیا تھا کہ
میں تّم سے منسوب ہوں !
میں نے اِصرار ہی کب کیا تھا کہ
تُم یاد آؤ مُجھے !
بُھول جاؤ مجھے !
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم
اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ

محفلِ حسن تھی_______میخانہ تھا ساقی کا...
شاعری عروج پہ پہنچی تو سامنے رقیب آ بیٹھا..
کبھی#سوچا " بھی نہ تھا ۔۔۔
اتنا "سوچیں " گے#تمہیں....❤
ﺯﯾﺐ ﺩﯾﺘﺎ ﻫﮯ ﺍُﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻐﺎﻓﻞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ...
ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﻣﺼﺮﻭﻑِ ﻭﻓﺎ ﻫﮯ ﺷﺎﯾﺪ .
تو سمجھتا تھا فضول ہمیں...
اب ہمت کر اور بھول ہمیں❤
اچھا ہی ہوا کہ تم نے مجھے تو ڑ دیا♥😥😥
بہت غرو ر تھا ہمیں ،تیرے ہو نے کا۔💔💔
آپ سے پیار ہوتا جاتا ہے
کام دُشوار ہوتا جاتا ہے
عقل کرتی ہے جتنی تدبیریں
عشق بیمار ہوتا جاتا ہے
کوئی لغزش نہ یار ہوجائے
شوق آزار ہوتا جاتا ہے
جس قدر حالِ دل چھپاتے ہیں
صاف اِظہار ہوتا جاتا ہے
زخمِ احساس کی خلش سے عدم
پھول بھی خار ہوتا جاتا ہے
صبر کی حد بھی تو ہوتی ہے
کتنا پلکوں پہ سنبھالیں پانی 💔
مانا کے بہت قیمتی وقت ہےتیرا🥀🥀
مگر ہم بھی نایاب ھیں بار بار نہیں ملیں گے❤🥀
چھوا تھا ایک بار اس کے ہاتھ کو
پھر اس کے بعد پھول کھردرے لگے
روح کی اداسی نہیں جاتی
میں ہنس ہنس کے تھک جاتا ہوں💔🔥
نا جانے کس کس ___کی بد دعا کام آئی
آخر وہ شخص___بچھڑ ہی گیا مجھ سے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain