ہوئی ختم جب سے وہ صحبتیں میرے مشغلے بھی بدل گئے💔 کبھی روئے شام کو بیٹھ کر کبھی میکدے کو ٹہل گئے تیرا ہاتھ ہاتھ سے چھٹ گیا جو لکیریں ہاتھوں کی تھی مٹ گئیں😢 جو لکھا ہوا تھا وہ مٹ گیا جو نصیب تھے وہ بدل گئے🥀 #💜
آپ نے دیکھ لیا، پھر بھی مروّت نہیں کی اِس لیے چُپ رہے ہم، آپ کی مِنّت نہیں کی جس کو، بدلے میں، طلب ہے کہ اسے چاہا جائے اُس نے دھندا کیا ہے، اُس نے محبّت نہیں کی
لپٹی ہیں میرے دل سے کسی بیل کی مانند اس شخص کی یادوں سے کنارہ ہے ؟ نہیں ہے وہ جیـت کے خوش ہے تو یہ جان بھی حاضر ہم ہار بھی جائیں تو خسارہ ہے ؟ نہیں ہے #
فون کے اس پار فون کے اس پار دل نہ لگایا کریں ورنہ کبھی کبھی کسی کی ہری بتی کے ساتھ ہی دل بھی بجھ جاتا ہے ایک میسج کا ریپلائی نہ ملنے پر پہروں رونا پڑ جاتا ہے اور کبھی کبھی ہمیشہ کے لئے رک چکے لاسٹ سین کے ساتھ ہی زندگی بھی کہیں رک جاتی ہے فون کے اس پار دل نہ لگایا کریں
پریتم ایسی پریت نہ کریو جیسی کرے کھجور دھوپ لگے تو سایہ نا ہی بھوک لگے پھل دور پریت کبیرا ایسی کریو جیسی کرے کپاس جیو تو تن کو ڈھانکے مرو تو نہ چھوڑے ساتھ پریت نہ کریو پنچھی جیسی جل سوکھے اڑ جائے پریت تو کریو مچھلی جیسی جل سوکھے مر جائے