مجھے پسند ہے کسی پہاڑ کی چوٹی پر لکڑی کے بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے گھر مجھے پسند ہے کھڑکی سے برستی بارش دیکھنا بوڑھے دراز قامت، سرسبز درخت قدیم حویلیاں ڈھلتی ہوئی ویران شامیں مجھے پسند ہیں ویران جزیرے اور جان لیوا خاموشی
زیادہ نہ سہی مگر زندگی میں کوئی ایک انسان تو ایسا ہونا چائیے ناں جو ہمیں ہماری تمام تر کمیوں اور خامیوں سمیت چاہے___!! خوبصورتی، قابلیت اور ہنر مندی کو تو سارا زمانہ سراہتا ہے مگر خوش نصیبی تو یہ ہے کہ جب کوئی تمہاری ذات میں عیب دیکھے، تمہاری روح پہ داغ پائے اور تمہاری ناکامیوں کے باوجود اسکی چاہت میں رتی برابر کمی نہ آئے____!!! اگر تم اس ایک کو پا لیتے ہو تو یقین مانو تم کرہ ارض کے خوش قسمت ترین انسان میں سے ایک ہو🥀
اور پھر عورت کے ساتھ ایک معاشرتی ناانصافی یہ بھی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کے انسان سے نکاح بھی نہیں کرسکتی۔ یہ حق اسلام تو دیتا ہے مگر ہمارا معاشرہ عورت سے یہ حق بھی چھین لیتا ہے۔ 🤫