کوئی ایسا کالا جادو کر جو جگمگ کر دے میرے دن وہ کہے مبارک جلدی آ اب جیا نہ جائے تیرے بن کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے جس رہ سے وہ دلدار ملے کوئی تسبیح دم درود بتا جسے پڑھوں تو میرا یار ملے کوئی قابو کر بے قابو جن کوئی سانپ نکال پٹاری سے کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا کوئی منکا اِکشا دھاری سے
زرا دیکھ کے چال ستاروں کی کوئی زائچہ کھینچ قلندرسا کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ جو کر دے بخت سکندرسا کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے کوئی ایسا دے تعویزمجھے وہ مجھ پر عاشق ہو جائے کوئی فال نکال کرشمہ گر مری راہ میں پھول گلاب آئیں کوئی پانی پھوک کے دے ایسا وہ پیئے تو میرے خواب آئیں